بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

حکومت  ایم ایس ایم ای کے  مجموعی فروغ اورخودانحصاری کے اہداف کو حاصل کرنے کے لیے پرعزم ہے: جناب نارائن رانے

Posted On: 27 JUN 2022 7:05PM by PIB Delhi

ایم ایس ایم ای کے مرکزی وزیر جناب نارائن رانے نے کہا ہے کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی اہل قیادت میں ایم ایس ایم ای کی وزارت ایم ایس ایم ای کے مجموعی فروغ   اور خود انحصاری کے اہداف کو حاصل کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ بین الاقوامی ایم ایس ایم ای  کے دن کے موقع پر اپنے پیغام میں، انہوں نے کہا کہ کووڈ-19 وبا اور اس کے بعد  یوکرین کی جنگ سے پیدا ہونے والے منفی حالات سے ابھرتے ہوئے، ایم ایس ایم ای شعبے نے نہ صرف اپنے کاروباری آپریشنز کو ڈیجیٹائز کیا بلکہ اپنے پروڈکشن  کی لاگت میں بھی کمی کی اور درآمد ات کو کم کرنے والے ضروری پروڈکٹ کا گھریلو سطح پر پروڈکشن کرکے ایک نئی روایت کا آغاز کیا  اور سرکار کی مختلف اسکیموں کی مدد سے ان پروڈکٹس  کی برآمدات شروع کی۔ انہوں نے کہا کہ اس  دوران، ایم ایس ایم ایز  نے وسیع مارکیٹ تک پہنچنے کے لیے اپنی آن لائن خدمات پر توجہ مرکوز کی، اس طرح وہ ناموافق حالات کو دور کرنے میں کامیاب ہوئے۔

جناب رانے نے کہا کہ ایم ایس ایم ایز  بھارتی  معیشت اور مسلسل عالمی ترقی  کی ریڑھ ہے۔ ایم ایس  ایم ای مقامی کمیونٹیز  کو ذریعہ معاش کے موقع فراہم کرنے میں تعاون دے رہی ہیں۔ ان اہداف کو حاصل کرنے اور اختراع کی حوصلہ افزائی کرنے کے لیے،  ہر سال 27 جون کو اقوام متحدہ کے زیراہتمام  ’’ ایم ایس ایم ای کا بین الاقوامی دن" منایا جاتا ہے۔

جناب  رانے نے کہا کہ اس سال ایم ایس ایم ای  دن  کا موضوع ہے "لچیلاپن اور تعمیر نو: پائیدار ترقی کے لیے ایم ایس ایم ایز"۔ ایم ایس ایم ای  کا عالمی دن حکومتوں کو ایک کاروباری ماحول برقرار رکھنے کی یاد دلاتا ہے جس میں چھوٹی دیہی، کاٹیج اور روایتی صنعتوں کو بھی پھلنے پھولنے کا موقع ملتا ہے۔

جناب رانے نے ان تمام ایم ایس ایم ایز کو دلی مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کیں جو ہر شہری کی  زندگی کا اٹوٹ حصہ بن گئی ہیں۔

 

************

 

 

ش ح ۔ ف ا  ۔  م  ص

 (U:6950 )


(Release ID: 1837415) Visitor Counter : 105


Read this release in: English , Marathi , Hindi