خصوصی سروس اور فیچرس
azadi ka amrit mahotsav

ایک بھارت شریشٹھ بھارت: ہماچل پردیش کے طلباءکوہوگا کوچی کا براہ راست تجربہ

Posted On: 27 JUN 2022 1:11PM by PIB Delhi

آزادی کا امرت مہوتسو - ایک بھارت شریشٹھ بھارت (اے کے اے ایم –ای بی ایس بی) پہل کے ایک حصے کے طور پر جس کے تحت طلباء کوجوڑی والی ریاستوں کے دورے  کی سہولت فراہم کی جاتی ہے ، ہماچل پردیش کے شملہ  کے 50 طلباء کل سے کیرالہ کے کوچی  کا دورہ کر یں گے ۔ 50 طلباء میں سے 25 شملہ اور اونا کے آس پاس کے سینئر سیکنڈری اسکولوں کے 11ویں اور 12ویں جماعت کے طلباء ہیں (13 لڑکے اور 12 لڑکیاں) اور 25 بی ٹیک طلباء (15 لڑکے اور 10 لڑکیاں)ہماچل پردیش یونیورسٹی ،شملہ کے یونیورسٹی انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی (یوآئی ٹی )کے ہیں۔ ان کے ساتھ چار اساتذہ بھی ہوں گے۔ یہ ٹیم 28 جون سے 03 جولائی 2022 تک کوچی کے مختلف مقامات کا دورہ کرے گی۔ ایس سی ایم ایس کوچین اسکول آف بزنس میزبان ادارہ ہے۔

پروگرام کے ایک حصے کے طور پر، ٹیم اے ایس آئی کی مشہور یادگاروں اور مقامی عجائب گھروں کا دورہ کرے گی جیسے کہ ایڈاپلی میں میوزیم آف کیرالہ ہسٹری، ایرناکولم میں دربار ہال آرٹ گیلری، تری پونیتھرا میں ہل پیلیس میوزیم اور تھیورا میں کیرالہ لوک گیت میوزیم۔ اس کے علاوہ، گروپ کے لیے دیسی فنون اور کھیلوں کے بارے میں جاننے کے لیے کلاری پیٹ کے ایک خصوصی سیشن کا اہتمام کیا گیا ہے۔ یہ ٹیم آبی تحفظ کی سرگرمیوں کے بارے میں جاننے کے لیے چلاکوڈی میں راسا گروکلم، فورٹ کوچی میں پریڈ گراؤنڈ اور متانچیری جیو اسٹریٹ اور کوچی میٹرو کے متم اسٹیشن کا بھی دورہ کرے گی۔

اس دورے کو مرکزی وزارت تعلیم اور آل انڈیا کونسل فار ٹیکنیکل ایجوکیشن (اے  آئی سی ٹی ای)، نئی دہلی کی طرف سے سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔

 

************

ش ح ۔ ف ا  ۔  م  ص

 (U:6944 )


(Release ID: 1837331) Visitor Counter : 122


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Malayalam