نیتی آیوگ
azadi ka amrit mahotsav

نیتی آیوگ نے ہندوستان کی  گِگ اور پلیٹ فارم  معیشت پر رپورٹ  کا آغاز کیا

Posted On: 27 JUN 2022 1:36PM by PIB Delhi

نیتی آیوگ نے ​​آج ‘انڈیاز بومنگ گِگ اور پلیٹ فارم اکنامی’ کے عنوان سے ایک رپورٹ لانچ کی۔ یہ رپورٹ نیتی آیوگ کے وائس چیئرمین سمن بیری، سی ای او امیتابھ کانت اور خصوصی سکریٹری ڈاکٹر کے راجیشور راؤ نے جاری کی۔

اسکل ڈیولپمنٹ اور انٹرپرینیورشپ کی وزارت کے سکریٹری راجیش اگروال اور ڈائریکٹر جنرل نیشنل لیبر انسٹی ٹیوٹ وی وی گری نے بھی اس تقریب میں شرکت کی۔

یہ رپورٹ اپنی نوعیت کا پہلا مطالعہ ہے جو ہندوستان میں گِگ – پلیٹ فارم کی معیشت پر جامع تناظر اور سفارشات پیش کرتی ہے۔ رپورٹ اس شعبے کے موجودہ سائز اور ملازمت پیدا کرنے کی صلاحیت کا اندازہ لگانے کے لیے ایک سائنسی طریقہ کار فراہم کرتی ہے۔ یہ اس ابھرتے ہوئے شعبے کے مواقع اور چیلنجوں پر روشنی ڈالتی ہے اور سماجی تحفظ کے لیے اقدامات کے بارے میں عالمی بہترین طریقوں کو پیش کرتی ہے اور اس شعبے میں کارکنوں کی مختلف اقسام کے لیے ہنر مندی کی ترقی اور ملازمتوں کی تخلیق کے لیے حکمت عملیوں کی وضاحت کرتی ہے۔

اس موقع پر بات کرتے ہوئے، نیتی آیوگ کے وائس چیئرمین سمن بیری نے کہا،‘‘یہ رپورٹ سیکٹر کی صلاحیت کو سمجھنے اور گِگ اور پلیٹ فارم کے کام پر مزید تحقیق اور تجزیہ کو آگے بڑھانے کے لیے ایک قیمتی علمی  ذریعہ  بنے گی۔’’

سی ای او امیتابھ کانت نے ہندوستان میں بڑھتی ہوئی شہری کاری، انٹرنیٹ تک وسیع پیمانے پر رسائی، ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز اور اسمارٹ فونز کے پیش نظر اس سیکٹر کے روزگار کے مواقع کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا، کہ اس رپورٹ میں دی گئی سفارشات وزارتوں، ریاستی حکومتوں، تربیت فراہم کرنے والوں، پلیٹ فارم کمپنیوں اور دیگر متعلقہ فریقوں  کے لیے اس شعبے میں ترقی اور روزگار کے مواقع کو فروغ دینے کے لیے تعاون میں کام کرنے کے لیے ایک اہم وسیلے  کے طور پر کام کریں گی۔

اسپیشل سکریٹری ڈاکٹر کے راجیشور راؤ نے رپورٹ کے اہم نتائج اور سفارشات پیش کیں۔ رپورٹ میں اندازہ لگایا گیا ہے کہ 21-2020 میں 77 لاکھ (7.7 ملین) کارکن گِگ معیشت میں مصروف تھے۔ وہ غیر زرعی افرادی قوت کا 2.6 فیصد یا ہندوستان میں کل افرادی قوت کا 1.5فیصد  تشکیل دیتے ہیں۔ توقع ہے کہ 30-2029 تک گِگ افرادی قوت 2.35 کروڑ (23.5 ملین) کارکنوں تک پھیل جائے گی۔

گِگ افرادی قوت کے بارے میں امید  ہے کہ  30-2029 تک ہندوستان میں غیر زرعی افرادی قوت  کی  6.7 فیصد  یا   کُل زریعہ معاش  کا 4.1 فیصد  تک  تشکیل  دیں  گے۔ اس وقت، تقریباً 47 فیصد  گِگ ورک درمیانے ہنر مند ملازمتوں میں، تقریباً 22فیصد اعلیٰ ہنر مندوں میں اور تقریباً 31 فیصد کم ہنر مند ملازمتوں میں ہے۔ رجحان ظاہر کرتا ہے کہ درمیانے درجے کی ہنر مندی میں کارکنوں کا ارتکاز بتدریج کم ہو رہا ہے اور کم ہنر مند اور اعلیٰ ہنر مندوں کی تعداد بڑھ رہی ہے۔

گِگ-پلیٹ فارم سیکٹر کی صلاحیت کو بروئے کار لانے کے لیے، رپورٹ پلیٹ فارم کے کارکنوں کے لیے خاص طور پر تیار کردہ مصنوعات کے ذریعے فائنانس تک رسائی کو تیز کرنے کی سفارش کرتی ہے، علاقائی اور دیہی کھانوں، اسٹریٹ فوڈ وغیرہ کی فروخت کے کاروبار میں مصروف خود روزگار افراد کو پلیٹ فارم کے ساتھ جوڑتی ہے،  تاکہ وہ اپنی پیداوار کو قصبوں اور شہروں کی وسیع منڈیوں میں فروخت کر سکیں۔ رپورٹ میں پلیٹ فارم کی قیادت میں تبدیلی اور نتائج پر مبنی ہنر مندی کے لیے تجاویز پیش کی گئی ہیں، صنفی حساسیت اور کارکنوں اور ان کے خاندانوں کے لیے قابل رسائی بیداری کے پروگراموں کے ذریعے سماجی شمولیت کو بڑھانا اور کوڈ آن سوشل سکیورٹی 2020 میں تجویز کردہ شراکت داری کے انداز میں سماجی تحفظ کے اقدامات کو بڑھانا شامل ہے۔ دوسری سفارشات میں  گِگ اور پلیٹ فارم افرادی قوت کے سائز کا تخمینہ لگانے کے لیے ایک الگ گنتی کی مشق شروع کرنا اور گِگ کارکنوں کی شناخت کے لیے سرکاری گنتی کے دوران معلومات جمع کرنا (وقفہ جاتی  لیبر فورس سروے) شامل ہیں۔

رپورٹ تک یہاں رسائی حاصل کی جا سکتی ہے:

 https://www.niti.gov.in/sites/default/files/2022-06/25th_June_Final_Report_27062022.pdf

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۰۰۰۰۰۰۰۰

(ش ح-  ا ک- ق ر)

U-6941


(Release ID: 1837283) Visitor Counter : 282


Read this release in: Telugu , English , Hindi , Tamil