وزارات ثقافت
azadi ka amrit mahotsav

بابا بندہ سنگھ بہادر کی تعلیمات اور نظریات ہمیشہ ہماری زندگیوں کی رہنمائی کریں گے:  جناب ارجن رام میگھوال

Posted On: 25 JUN 2022 10:04PM by PIB Delhi

بابا بندہ سنگھ بہادر آج بھلے  ہی ہمارے درمیان نہیں ہیں، پھر بھی ان کی قربانی مسلسل ہمیں تحریک دیتی رہے گی۔ یہ بات ثقافت کے مرکزی وزیر مملکت جناب ارجن رام میگھوال نے نئی دہلی کے مہرولی کے شری گرو سنگھ سبھا گرودوارہ میں بابا بندہ سنگھ بہادر کے یوم شہادت کے موقع پر شہیدی مقام پر کہی۔ جناب  میگھوال نے کہا کہ جب ہم آزادی کا امرت مہوتسو منا رہے ہیں، وزارت ثقافت اس بات کا خیال رکھے گی کہ بابا بندہ بہادر سنگھ کی شہادت کے مقام کو اے ایس آئی کے تحت محفوظ کیا جائے۔

اس موقع پر ثقافت اور امور خارجہ کی مرکزی وزیر مملکت محترمہ میناکشی لیکھی اور بابا بندہ سنگھ بہادر کی دسویں نسل کے بابا جتندر پال سنگھ سوڈھی بھی موجود تھے۔

بابا بندہ سنگھ بہادر ایک عظیم سکھ جنگجو اور خالصہ فوج کے سپہ سالار تھے جنہوں نے مغلوں کو شکست دی اور شمالی ہندوستان کے ایک بڑے حصے کو جابر مغلیہ حکومت سے آزاد کرایا اور پنجاب میں خالصہ حکومت قائم کی۔ بندہ سنگھ بہادر نے زمینداری کا نظام ختم کیا اور کاشتکاروں کو جائیداد کے حقوق دیے۔ وہ ایک عظیم حکمراں تھے، جنہوں نے نانک شاہی سکوں کی شروعات کی تھی۔ انہیں  مغل حکمران فرخ سیر نے پکڑ لیاتھا اور انہیں  مہرولی میں شہید کر دیا گیا جہاں ان کی یاد میں ایک یادگار واقع ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ق ت۔ ن ا۔

U-6931                          


(Release ID: 1837231)
Read this release in: English , Hindi