کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کیمیکل اور فرٹیلائزر کے مرکزی  وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ نے مدراس فرٹیلائزرس لمیٹڈ (ایم ایف ایل) کا دورہ کیا


ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ نے ایم ایف ایل ٹیم کو مبارکباد دی  کہ انہوں نے فرٹیلائزرس میں آتم نربھرتا کی اجتماعی کوشش کی سمت اپنے سفر میں ایک سنگ میل طے  کیاہے

انھوں نے ایم ایف ایل کو ہدایت دی  کہ وہ تمل ناڈو نیز ملک کے کسانوں کے فائدے کے لیے نینو فرٹیلائزرس تیارکرنے  کے مواقع  تلاش کرے۔

Posted On: 26 JUN 2022 6:27PM by PIB Delhi

صحت اور خاندانی بہبود اور کیمیکل اورفرٹیلائزرس کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ نے آج چنئی میں مدراس فرٹیلائزرس لمیٹڈ (ایم ایف ایل) کا دورہ کیا۔ انہوں نے کمپنی کی پیشرفت کا جائزہ لیا اور چیلنجوں کے بارے میں جانا اور مواقع کے بارے میں  وضاحت کی اور کمپنی کو ہدایت کی کہ وہ ہمارے کسانوں کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے کام کرے۔ ڈاکٹر مانڈویہ نے کنٹرول روم کا بھی دورہ کیا اور اس پروسیس کا معائنہ کرنے اور اسے سمجھنے میں گہری دلچسپی لی جس کے بعد عملے کے ساتھ مختصر بات چیت کی ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0026N85.jpg

اس موقع پر اپنے خطاب  کرتے ہوئے  ڈاکٹر مانڈویہ نے ٹیم کو مبارکباد دی  کہ اس  نے فرٹیلائزر میں  آتم نربھرتا کی اجتماعی کوشش کی سمت اپنے سفر میں ایک سنگ میل طے کیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایم ایف ایل نے خریف 2022 میں تمل ناڈو کی 4.5 ایل ایم ٹی نیم کوٹیڈ یوریا  کی  32 فیصد سے زیادہ  کی کامیاب سپلائی  کی ہے، جبکہ اس نے پڈوچیری کی 7300 میٹرک ٹن  کی خریف  ضروریات کی تقریباً 82 فیصد پیداوار اور سپلائی کی ہے۔

کیمیکل اور فرٹیلائزر کے مرکزی وزیر نے یہ بھی کہا کہ انہوں نے ویژن 2027 بھی تیار کیا ہے، جس میں فاسفورک ایسڈ پلانٹ کو شامل کرنا، ڈی اے پی  کی  پیداوار کے لیے گرانولیٹر کا قیام ، 20 میگاواٹ کے آر ایل این جی پر مبنی کیپٹیو پاور پلانٹ کا قیام، 5 ایل ایم ٹی کل این پی کے کےپروڈکشن کے لئے اضافی این پی کے  اسٹریم کا قیام اور مختلف فرٹیلائزر  پروڈکٹس  کی تجارت میں تنوع پیدا کرنے کا تصور پیش کیا گیاہے۔ انہوں نے کہا کہ آتم نربھرتا ضروری ہے اور نینو کھاد اس سمت میں ایک قدم ہے۔

ڈاکٹر مانڈویہ نے ایم ایف ایل کو نینو یوریا پیداوار میں تبدیل کرنے کے مواقع  کی تلاش کرنے کےلئے کہا، جو مستقبل میں بھارت میں کھاد کے استعمال کا منظرنامہ بدل دے گا۔ انہوں نے کہا کہ وہ تمل ناڈو اور اس سے باہر کسانوں کے مفاد میں تعاون کرنے کے لئے ایم ایف ایل سے امید کرتے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003KWN2.jpg

صحت اور خاندانی بہبود اور کیمیکل اور فرٹیلائزر کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ 24 سے 26 جون 2022 تک پڈوچیری اور چنئی کے تین روزہ دورے پر ہیں۔

************

 

 

 

ش ح ۔ ف ا  ۔  م  ص

 (U: 6917)


(Release ID: 1837192) Visitor Counter : 123


Read this release in: English , Hindi , Tamil