ٹیکسٹائلز کی وزارت

ٹیکسٹائل صنعت میں آئندہ برسوں میں روزگار کے مواقع پیدا کرنے کی بڑی صلاحیت:جناب پیوش گوئل


بھارت کا عالمی بازار میں غلبہ حاصل کرنے کا ارادہ: جناب پیوش گوئل

Posted On: 25 JUN 2022 8:26PM by PIB Delhi

 ٹیکسٹائل، صنعت اور  صارفین کے امور، خوراک اور عوامی نظام تقسیم کے مرکزی وزیر  جناب  پیوش گوئل نے آج کوئمبٹور میں ایک تقریب میں کہا کہ ٹیکسٹائل کی صنعت میں آنے والے برسوں میں روزگار  پیدا کرنے کے کافی امکانات ہیں۔

25 جون 2022 کو کوئمبٹور کے کوڈیشیا ٹریڈ فیئر کامپلیکس میں  سدرن انڈیا ملز ایسوسی ایشن (ایس آئی ایم اے)  کے ذریعہ منعقدایس آئی ایم اے ٹیکس فیئر 2022 کے 13 ویں ایڈیشن ، جو کہ ایک بین الاقوامی ٹیکسٹائل مشینری ، اسپیئرز ، ایسیسیریز  اور خدمات کی نمائش ہے،   کا افتتاح کرتے ہوئے جناب گوئل نے زور دیا کہ سنٹرکاٹن اور انسان کے بنائے ہوئے ٹیکسٹائل سیکٹر  دونوں  کو فروغ دے رہا ہے  تاکہ عالمی بازار میں اس کی زیادہ حصہ داری ہو اور اس کے ذریعہ روزگار کے مواقع نیز سرماریہ کاری میں اضافہ ہو۔

انہوں نے کہا کہ، تمام شعبوں میں ہم  عالمی صنعت بننا چاہتے ہیں۔ ہم عالمی بازار میں غلبہ حاصل کرنا چاہتے ہیں‘‘۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم کی رہنمائی میں مرکز مختلف ملکوں کے ساتھ سرگرمی سے کام کررہا ہے۔ تاکہ آزاد تجارتی معاہدے کو حتمی شکل دی جاسکے۔ جو کہ عالمی بازار میں ٹیکسٹائل سیکٹر تک زیرو ڈیوٹی رسائل فراہم کرے گا۔ عالمی رہنماوں کے ساتھ وزیراعظم کے بہترتعلقات کی وجہ سے  بھارت کو  آج عالمی سطح پر احترام حاصل ہورہا ہے۔

اپنے افتتاحی خطاب میں، جناب پیوش گوئل نے تمل ناڈو   زخاص طور سے جڑواں شہروں کوئمبٹور اور تروپور کی اختراعی صلاحیتوں اور صنعت کاری  کی  ہنرمندی کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ تمل ناڈو دنیا میں ٹیکسٹائل، پمپ،  ویٹ  گرائنڈر،کریٹکل کمپونینٹ مینوفیکچرنگ وغیرہ  کے لئے سب سے بڑا مرکز بنے گا اور ملک کی اقتصادی ترقی کو تقویت پہنچائے گا۔

جناب گوئل نے حکومت کی طرف سے اٹھائے گئے مختلف پالیسی اقدامات اور 440 ارب امریکی ڈالر کی برآمدات حاصل کرنے کے لیے صنعت کی طرف سے کی گئی محنت  کو نمایاں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک بہت جلد 3 ٹریلین کی معیشت کی سطح سے 30 ٹریلین کی معیشت تک پہنچ جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ شہر تیزی سے دفاعی شعبے کے لیے بھی ایک بڑے سپلائر کے طور پر ابھر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ جلد ہی تجویز پیش کریں گے کہ  "ہم نے ایس آئی ٹی آر اے کی حمایت کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ وہ دفاع سے متعلق مزید سازوسامان تیار کر سکیں جو سرحد پر ہمارے جوانوں کی مدد کرے گا۔ یونیفارم درآمد کرنے کے بجائے بھارت میں تیار کیا جانا ہے۔ کچھ  پروڈکٹ کے لیے کچھ کلینیکل ٹرائلز کی ضرورت ہے ۔ میں نے نیشنل ٹیکنیکل ٹیکسٹائل مشن کے تحت اس کی مدد کرنے پر اتفاق کیا ہے۔‘‘

جناب گوئل نے ذکر کیا کہ جب انہوں نے سیترا کا دورہ کیا تو انہوں نے سینیٹری نیپکن  کے لئے ایک مینوفیکچرنگ  فیکٹری دیکھی۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کو سستی سینیٹری نیپکن فراہم کرنا مودی حکومت کی اولین  ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ایم جن اوشدھی یوجنا کے تحت تمل ناڈو کی خواتین کو سستی سینیٹری نیپکن فراہم کرنے کا منصوبہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ سمرتھ اسکیم کے تحت ریاست میں 2 لاکھ مستفیدین کو تربیت دی گئی ہے، جن میں سے 1.7 لاکھ امیدواروں کو تقرری کے مواقع فراہم کیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت پہلے ہی دو ایف ٹی اےآسٹریلیا اور یو اے ای کو  حتمی شکل دے چکا ہے اور برطانیہ، کینیڈا اور یورپی یونین کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔ ایف ٹی اے سے کوئمبٹور اور تروپور جیسے کاروباری مراکز کو فائدہ ہوگا۔

اپنے خطاب میں، اطلاعات و نشریات کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر ایل مروگن نے  عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں این ڈی اے حکومت کے ذریعہ کئے گئے متعدد پالیسی اقدامات کو پیش کیا  ۔ انہوں نے کہا کہ جب پوری دنیا کووڈ وبا کے برے اثرات کی وجہ سے شدید کساد بازاری کی گرفت میں تھی تو مرکزی حکومت کے ذریعہ  اٹھائے گئے انوکھے اقدامات کی وجہ سے  نہ صرف ملک کورونا کے خلاف  جنگ  لڑکے قابل ہوسکا بلکہ 440  بلین امریکی ڈالر کی ریکارڈ برآمدات کو بھی حاصل کیا۔

ہینڈلوم اور ٹیکسٹائل کے ریاستی وزیر جناب آر گاندھی نے اپنے خطاب میں تمل ناڈو میں ہینڈلوم اور ٹیکسٹائل کی صنعت کی ترقی کے لیے مرکزی حکومت  اور خاص طور پر عزت مآب ٹیکسٹائل کے وزیر کی  کاٹن پر  11 فیصد درآمدات ختم کرنے کے لیے تعریف کی ۔

فوڈ اینڈ  سول سپلائی کےوزیر جناب آر. سکراپانی نے اپنے خطاب میں، خاص طور پر کوئمبٹور ، تروپور، ایروڈ اور ڈنڈیگل میں ایم ایس ایم ای کلسٹروں کے ذریعے جی ڈی پی ، صنعتی پیداوار، برآمدات کے  اعتبار سے تمل ناڈو کے تعاون  کو نمایاں کیا۔ انہوں نے مرکزی وزیر ٹیکسٹائل سے درخواست کی کہ وہ کپاس کے بحران کو حل کریں، ملک بھر میں کپاس کے فروغ  کے لیے ضروری فنڈ فراہم کریں۔

 

************

 

 

ش ح ۔ ف ا  ۔  م  ص

 (U:6901 )



(Release ID: 1837025) Visitor Counter : 133


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Tamil