شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت 27 جون سے3 جولائی 2022 کے دوران آزادی کا امرت مہوتسو کے تحت ’آئیکونک ویک‘ تقریبات کا انعقاد کرے گی

Posted On: 25 JUN 2022 6:05PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  25/جون 2022 ۔ شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت (ایم او ایس پی آئی) 27جون 2022 سے شروع ہونے والی سرگرمیوں کا ایک سلسلہ ترتیب دے کر ’آزادی کا امرت مہوتسو (اے کے اے ایم) ہفتہ‘ منا رہی ہے۔ جشن کے ایک حصے کے طور پر، قومی شماریاتی دفتر کا سماجی شماریات ڈویژن 28 جون 2022 کو ’’پائیدار ترقی کے لیے ڈیٹا: بھارت کے ماحولیاتی اکاؤنٹس اور پالیسی اور فیصلہ سازی میں اس کا کردار‘‘ کے موضوع پر ہائبرڈ موڈ میں ایک نصف روزہ سیمینار کا انعقاد کر رہا ہے۔

سیمینار کا مقصد ’فطرت کی قدر کرنے‘ اور ان اقدار کو بین الاقوامی شماریاتی اسٹینڈرڈ ’’سسٹم آف انوائرنمنٹ اکنامک اکاؤنٹس (ایس ای ای اے) فریم ورک‘‘ کے مطابق عالمی اور قومی شماریات میں استعمال کرنے کی طرف ایک تیز رفتار قدم فراہم کرنا ہے۔ ایس ای ای اے فریم ورک 2030 ایجنڈا برائے پائیدار ترقی کے عالمی عزم کے ساتھ منسلک ہے۔

یہ سیمینار انڈیا انٹرنیشنل سنٹر، میکس مولر مارگ، نئی دہلی میں منعقد کیا جا رہا ہے۔ تاہم اپنی نوعیت میں ہائبرڈ ہونے کی وجہ سے، ملک بھر اور اقوام متحدہ کی بین الاقوامی ایجنسیوں/تنظیموں سے تعلق رکھنے والے شرکاء بھی دیگر ذرائع ابلاغ کے ذریعے اس ایونٹ میں شامل ہوسکیں گے۔ سیمینار میں دو تکنیکی سیشن ہوں گے جیسے، ’ایس ای ای اے نقطہ نظر اور ’ایس ڈی جی کے ساتھ اس کے باہمی روابط‘ اور ’اوشین اکاؤنٹنگ‘۔

دلچسپی رکھنے والے افراد tinyurl.com/2d4fycwm پر رجسٹر کرسکتے ہیں۔

 

******

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO.6897


(Release ID: 1837008) Visitor Counter : 123


Read this release in: English , Hindi