وزارت دفاع

بھارتی فضائیہ نے پہلے 'جنگ اور ایرو اسپیس اسٹریٹجی پروگرام' کے لیے کیپسٹون سیمینار کا انعقاد کیا

Posted On: 24 JUN 2022 6:36PM by PIB Delhi

بھارتی  فضائیہ نے آج  پہلے جنگ اور ایرو اسپیس اسٹریٹجی پروگرام (ڈبلیو اے ایس پی) کے اختتام کے موقع پرنئی دہلی میں واقع  ایئر فورس آڈیٹوریم میں کیپسٹون سیمینار کا انعقاد کیا۔  یہ سیمینار کالج آف ایئر وارفیئر اینڈ سینٹر فار ایئر پاور اسٹڈیز کے زیراہتمام منعقد کیا گیا۔ اس موقع پرفضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل وی آر چودھری نے اپنا کلیدی خطبہ دیا۔ اس  پروگرام میں   تینوں سروسز کے سینئر افسران، ایئر پاور کے اسکالرز اور ملک کے پرنسپل تھنک ٹینکس اور اہم  کالجوں کے ماہرین تعلیم نے حصہ لیا۔

فضائیہ کے سربراہ نے اپنے خطاب میں بتایا کہ ڈبلیو اے ایس پی کا مقصد بھارتی فضائیہ کے افسران میں اسٹریٹجک سوچ اور سمجھ پیدا کرنا ہے۔ انہوں نےواضح کیا کہ  اس پروگرام  کو  ایک ملکی سطح  کی جامع قومی طاقت کے اہم ڈسیپلین سے شرکا کو متعارف کرانے کے لئے  ڈیزائن کیا گیا تھا، جو انہیں مکمل حکومت  کے نظریہ کو سمجھنے اور آزادانہ خیال پیش کرنے کا اہل بنائے گا۔ انہوں نے بھارتی فضائیہ کی اسٹریٹجک ترجیحات کا پھر سے تجزیہ کرنے اور کام کو پھر سے منظم کرنے کی ضرورت پر زور دیا ، جس سے یہ یقینی بنایا جا سکے کہ سروس پیچھے نہ رہ جائے ۔ فضائیہ کے سربراہان نے شرکاء کو مبارکباد دی۔ انہوں نے آگے  شرکاء  سے اپنے حاصل شدہ علم کو عملی طور پر  حکمت عملی میں تبدیل کرنے اور یہ  یاد رکھنے کی درخواست کی کہ ان کے خیالات نہ صرف ایئرپاور سے متعلق حکمت عملی کو آگے بڑھائیں گے بلکہ ہم آہنگ فوجی اور قومی حکمت عملی بنانے میں  بھی تعاون دیں  گے۔ انہوں نے اس حقیقت  کو بھی واضح کیا کہ ہوسکتا ہے کہ   ایک اچھی طرح سے تیار کی گئی حکمت عملی کامیابی کی ضمانت نہ دے، لیکن  ایک  مربوط  اور پائیدار حکمت عملی کی  غیر موجودگی یقینی طور پر ناکامی کی وجہ بنے گی۔

اس  سیمینار کے شرکاء نے حالیہ تنازعات میں فضائی طاقت کے استعمال اور قومی سلامتی میں فضائی طاقت کے اہم  کردار کو قائم کرنے والے بدلتے ہوئے نظریاتی ضابطوں سے متعلق عصری موضوعات پر پیپر پیش کئے۔

اس کے علاوہ سیمینار میں بھارتی فضائیہ کے نظریہ (ڈاکٹرن ) کے  ترمیم شدہ ایڈیشن  کا اجرا بھی کیا گیا۔

************

 

ش ح ۔ ف ا  ۔  م  ص

 (U:6879 )



(Release ID: 1836894) Visitor Counter : 141


Read this release in: English , Hindi