وزارت دفاع

بھارتی فضائیہ مصری فضائیہ کے ساتھ ٹیکٹیکل لیڈرشپ پروگرام میں حصہ لے  گی

Posted On: 24 JUN 2022 6:35PM by PIB Delhi

بھارتی  فضائیہ 24 جون سے 24 جولائی تک مصر (قاہرہ ویسٹ ایئربیس) میں مصری ایئرفورس ویپن اسکول  میں ٹیکٹیکل لیڈرشپ پروگرام میں حصہ لے گی۔ اس میں ایس یو-30ایم کے آئی  ایئرکرافٹ ،دوسی -17ایئرکرافٹ اور بھارتی فضائیہ کے  57جوان (سی -17کے دستہ سمیت)شامل ہوں گے ۔

یہ ایک بڑی فوج  کی انگیجمنٹ  کے ماحول میں فضائی اثاثوں کے ساتھ ایک انوکھی مشق ہے، جس میں  مختلف تصادم کے  منظرناموں کو  مدنظر رکھ اسی جیسی  کرمشق کی جاتی ہے۔ مشق کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کو بڑھانا اور بہترین طریقوں کا تبادلہ کرنا ہے۔

موجودہ جغرافیائی سیاسی منظر نامے میں، یہ مشق آئی اے ایف کی رسائی اور صلاحیت کو ظاہر کرنے کا ایک منفرد موقع فراہم کرتی ہے۔ یہ ایچ اے ایل کے ذریعہ بھارت  میں تیار کردہ ایس یو-30ایم کے آئی اور کل  پرزوں کو مقامی بنانے کی   ہمارے ملک کی مہارت کو ظاہر کرنے کا موقع بھی فراہم کر ے گی ۔

 

************

ش ح ۔ ف ا  ۔  م  ص

 (U:6878 )

 

 



(Release ID: 1836837) Visitor Counter : 159


Read this release in: English , Hindi , Tamil