ٹیکسٹائلز کی وزارت
انڈین سلک ایکسپورٹ پروموشن کونسل نے یوم تاسیس منایا
Posted On:
16 JUN 2022 6:35PM by PIB Delhi
انڈین سلک ایکسپورٹ پروموشن کونسل نے اپنے یوم تاسیس کو "آزادی کا امرت مہوتسو" کے ایک حصے کے طور پر منایا۔ یہ تقریب آزادی کے 75 سال کی یاد میں چیئرمین، وائس چیئرمین، سابق چیئرمین، آفیٹنگ ایگزیکٹیو ڈائریکٹر اور سینئر ڈائریکٹر کم چیف انفارمیشن آفیسر کی موجودگی میں منائی گئی جس میں تمام ممبران اور عملے کو نیک خواہشات پیش کی گئیں جنہوں نے دنیا بھر میں "میک اِن انڈیا" ہیریٹیج سلک اور ریشم کی دیگر متعلقہ مصنوعات بشمول سلک کارپیٹ کی برانڈنگ اور فروغ میں بہت زیادہ کامیابی اور شان و شوکت سے ہم کنار کیا ہے۔
آئی ایس ای پی سی نے اس عظیم دن کا جشن منایا اور کونسل کی کور گروپ کمیٹی نے وزارت تجارت و صنعت اور وزارت ٹیکسٹائل کا شکریہ ادا کیا جس کی مختلف ایکسپورٹ پروموشن اسکیمیں براہ راست بنکر سے صنعت کار بننے والوں، خاتون صنعت کاروں، نوجوان کاروباریوں، ڈیزائنروں اور نئی صنعتوں کو فیض پہنچا رہی ہیں۔ ان کے لیے ہی ہم دونوں وزارتوں کی مختلف اسکیمیں چلا رہے ہیں اور ان پر عمل درآمد کر رہے ہیں، جو روایتی بُنکروں کی انتھک مدد کر رہے ہیں جن میں سلک بروکیڈ ساڑیاں، جی آئی مصنوعات، سلک اور دیگر متعلقہ سلک مصنوعات شامل ہیں۔ کونسل کی نمائشی کمیٹی نے اس عرصے کے دوران دنیا بھر کی سلک مارکیٹ میں رسائی کا فیصلہ کیا ہے۔ میگا سلک ایگزیبیشنز اور خریدار سیلر میٹس میں شرکت کے ذریعے ان غیر استعمال شدہ بازاروں میں متحرک مصنوعات کی نمائش کی جائے گی تاکہ برآمدات میں اضافہ ہو سکے۔
کونسل کی کور گروپ کمیٹی عزت مآب وزیر اعظم ہند اور عزت مآب مرکزی کابینہ کے وزیرصنعت و تجارت اور ٹیکسٹائل کے اس پیغام کو پھیلانا چاہتی تھی کہ ’’برآمدات کو بڑھانے کے طریقوں پر غور کیا جائے جو ایک ایسا اقدام ہے جس سے ایشیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت میں روزگار کو فروغ دینے میں مدد مل سکتی ہے‘‘۔ یہ نہ صرف ہندوستان کی آزادی کے 75 ویں سال کا جشن منانے کا وقت ہے، بلکہ مستقبل کے ہندوستان کے لیے ایک واضح وژن اور روڈ میپ بنانے کا موقع بھی ہے جس میں تجارتی سامان کے ذریعے کونسل کے 39ویں یوم تاسیس کی اہمیت پر معاشرے کے بڑے حصے کی طرف سے برآمدات میں اضافہ کرنا۔
انڈین سلک ایکسپورٹ پروموشن کونسل 11ویں انڈیا انٹرنیشنل سلک فیئر کم آر بی ایس ایم کا انعقاد کر رہی ہے۔ محکمہ تجارت کی ایم اے آئی اسکیم کے تحت 28-30 جولائی 2022 کو گروگرام میں دنیا بھر سے بیرون ملک مقیم خریداروں کو مدعو کیا جائے گا جس کا مقصد سلک اور دیگر متعلقہ ریشم کی مصنوعات کے لیے سورسنگ مرکز کے طور پر سینکڑوں ممبران کے ساتھ بات چیت کا موقع فراہم کرنا ہے تاکہ میلہ گاہ میں ہی اسپاٹ آرڈر تیار کیے جا سکیں۔
کونسل میلے کے دوران ایکسپورٹ ایکسیلنس ایوارڈ کی تقریب کے انعقاد کی ایک خصوصی تقریب منعقد کرنے کا بھی منصوبہ بنا رہی ہے تاکہ یہ آنے والے خریداروں کے لیے ایک اضافی کشش ہو جس کے نتیجے میں برآمدات میں اضافہ ہو۔
دیہی اور زرعی بنیاد والی ہندوستانی سلک انڈسٹری بہت اہم ہے جو ملک میں براہ راست یا بالواسطہ طور پر9.76 ملین سے زیادہ لوگوں کو روزی روٹی فراہم کرتی ہے۔ ہندوستان ریشم پیدا کرنے والے ممالک میں ریشم کے دوسرے سب سے بڑے پروڈیوسر کا درجہ حاصل کر رہا ہے۔ ہندوستان میں ریشم کی پیداوار میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔وہ دن دور نہیں جب ہندوستان نہ صرف ریشم کا سب سے بڑا پروڈیوسر ہوگا بلکہ سب سے زیادہ ریشم برآمد کرنے والا ملک بھی ہوگا۔
ریشم کا شعبہ نہ صرف ملک کے لیے غیر ملکی زرمبادلہ کماتا ہے، بلکہ حکومت ہند کے ذریعہ تسلیم شدہ انتہائی محنتی شعبہ ہونے کی وجہ سے یہ دیہی علاقوں میں بنے ہوئے لوک داستانوں سمیت لاکھوں کاریگروں کو فائدہ مند روزگار فراہم کرتا ہے۔ ہندوستان کے پاس ریشم کی فنکاری اور دستکاری کا ایک بھرپور اور متحرک ورثہ ہے۔ یہ ہماری زندہ روایات کا ایک لازمی حصہ رہا ہے اور تنوع ہمیشہ ہماری طاقت رہے گا۔ عالمی ریشم کی منڈی میں ہم دنیا بھر میں بدلتے ہوئے مطالبات کو پورا کرنے کے لیے اپنے انداز کی اس انفرادیت اور تنوع سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
اس منصوبے میں، ہمیں عالمی سطح پر اپنی ورثے کی مصنوعات کی زیادہ نمائش اور فروغ کو یقینی بنانا چاہیے اور اپنے بُنکروں، بُنکر سے صنعت کار بننے والوں، خاتون صنعت کاروں، نوجوان کاروباریوں، ڈیزائنروں، نئی صنعتوں اور اشیا سازوں کو مواقع فراہم کنا چاہئے تاکہ ہمارے عزت مآب مرکزی کابینہ کے وزیر برائے صنعت و تجارت اور ٹیکسٹائل جناب پیوش گوئل جی اور ٹیکسٹائل کی وزیر مملکت محترمہ محترمہ کی متحرک قیادت میں عالمی ٹیکسٹائل مارکیٹ کی حرکیات کو سمجھا جا سکے۔
کونسل عزت مآب کابینی وزیر صنعت و تجارت اور مرکزی وزیر مملکت برائے ٹیکسٹائل کی طرف سے دنیا بھر میں سلک اور دیگر متعلقہ سلک مصنوعات کی حفاظت، برانڈنگ اور فروغ میں 39 شاندار سال مکمل کرنے پر ملنے والے تعاون اور مبارکبادی پیغامات کی قدر کرتی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ع س۔ ن ا۔
U-6863
(Release ID: 1836716)