بجلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر جناب آر کے سنگھ نالندہ کے مہاوہارا میں  2022 کے بین اقوامی یوگا ڈے کے پروگرام میں شرکت کریں گے


یوگا ڈے تقریبات

آزادی کا امرت مہوتسو

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 20 JUN 2022 4:48PM by PIB Delhi

سال 2022 کا یوگا  کا بین الاقوامی دن آزادی کے امرت مہوتسو کے طور پر منایا جا رہا ہے۔ آیوش کی وزارت  ہندوستان بھر میں 75 مشہور مقامات پر یوگا کا عالمی دن منا رہی ہے۔ وزیراعظم کرناٹک کے میسور سے اس پروگرام کی قیادت کریں گے۔

بجلی اور  نئی اور قابل تجدید توانائی کے مرکزی وزیر  جناب آر کے سنگھ بہار کے نالندہ مہا وِہارا  میں  2022 کے  یوگا کے بین الاقوامی دن کے پروگرام کی قیادت کریں گےجہاں  دنیا کی قدیم ترین یونیورسٹی  قائم کی گئی تھی۔ نالندہ کے مہا وِہارا میں یوگا ڈے کی تقریبات میں 700 سے زیادہ لوگ شریک ہوں گے۔ اس مرکزی موضوع یوگا برائے انسانیت۔ سال 2022 کا  بین الاقوامی یوگا ڈے پوری دنیا میں جشن آزادی کے امرت مہوتسو تقریبات کے ساتھ شاندار طریقےسے منایا جا رہاہے۔ یوگا کے بین الاقوامی دن کا بنیادی مقصد صحت سے متعلق فوائد کے بارے میں بڑے پیمانے پر بیداری پیدا کرنا ہے۔ گزرتے ہوئے برسوں کے ساتھ یوگا کا بین الاقوامی دن صحت کے محاذ پر عوامی تحریک بن گیا ہے۔

نالندہ ایک قدیم تعلیم گاہ اور مذہبی مرکز ہے۔ نالندہ 5ویں صدی عیسوی سے 12ویں صدی عیسوی تک قدیم مگدھ کی ایک مشہور بودھ خانقاہی یونیورسٹی تھی۔ سرخ اینٹوں سے بنے ہوئے مہا وِہارا کو فن تعمیر کا شاہکار سمجھا جاتا ہے۔ سر دست قدیم نالندہ مہا وہارا کے کھنڈرات 14 ہیکٹر کے رقبے پر محیط ہے اور ابھی بھی اس کے بہت سے حصے دریافت نہیں کئے گئے۔

یوگا پروگراموں کا انعقاد معیاری آپریٹنگ طریقہ کار کے مطابق کیا جائے گا، جو آیوش کی وزارت کی طرف سے جاری کیا گیاہے۔ آیوش 2022 کے بین الاقوامی یوگا ڈے کے لئے نوڈل وزارت ہے۔

***

ش ح۔ ع س۔ ک ا


(ریلیز آئی ڈی: 1836690) وزیٹر کاؤنٹر : 127
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी