بجلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

صاف ستھری توانائی  کے اعلیٰ وزارتی عہدیداروں کی  میٹنگ کی

میزبانی ہندوستان کر رہا ہے

افتتاحی اجلاس صاف ستھری توانائی، ماحول دوست، اسٹیل اور ہائیڈروجن پر بات چیت کے بعد شروع ہوا

مکمل اجلاس کی بات چیت  قیادت ہندوستان اور برطانوی حکومت  نے کی

Posted On: 06 APR 2022 8:06PM by PIB Delhi

ہندوستان آج سے شروع ہونے والی صاف ستھری توانائی کی وزارتوں کے اعلیٰ افسران کی میٹنگ ک میزبانی کر رہا ہے، جو 8 اپریل کو ختم ہوگا۔ یہ میٹنگ صاف ستھری توانائی سے متعلق پالیسیوں کے  تحت مختلف کام کاج کا جائزہ لینےکے لئے  منعقد کی جا رہی ہے۔ ستمبر 2022 میں صاف ستھری توانائی کی آئندہ وزارتی میٹنگ کی تیاری کے لئے بھی اس میٹنگ سے استفادہ کیاجائے گا۔

 

آج منعقد ہونے والے افتتاحی اجلاس میں ٹرانزیشن ایجنڈے کو زیرغور لایا گیا، جس میں بجلی کی مرکزی وزارت کے ایڈیشنل سکریٹری نے خیر مقدمی کلمات پیش کئے۔ اس کے بعد ماحولیات، جنگلات اور آب و ہوا میں  تبدیلی کی وزارت  کے سکریٹری نے کلیدی خطبہ پیش کیا۔ اس کے بعد صاف ستھری توانائی ، ماحول دوست، اسٹیل اور ہائیڈروجن جیسے موضوعات پر بات چیت ہوئی۔

 

ہندوستان اور برطانوی حکومت توانائی کی منتقلی کے مستقبل کی بابت مکمل بات چیت کی قیادت کر رہی ہیں۔ بین الاقوامی توانائی ایجنسی ، بین الاقوامی قابل تجدید توانائی ایجنسی اور اقوام متحدہ  کے  اعلیٰ سطحی  ذمہ داران نے اسٹیٹ آف سیکٹرل ٹرانزیشن کے رپورٹ کے مسودے  میں ابھرنے والے نتائج پیش کئے اور منتخب کردہ طریقوں اور ان کے کام کاج کی مجموعی رفتار سے آگاہ کیا۔

 

دوسرا اجلاس  ‘‘ اسکیلنگ اَپ کلین انرجی انوویشن اینڈ ایکشنز- سرمایہ کاری کے مواقع ’’ کے لئے وقف تھا۔ اس کا آغاز اجلاس کے سربراہ نیتی آیوگ کے ایڈیشنل سکریٹری کے افتتاحی کلمات سے ہوا۔ اس اجلاس کے اہم مقررین میں انٹرنیشنل سولر الائنس کے ڈائرکٹر جنرل ،بجلی کی وزارت کے ایڈیشنل سکریٹری اور مالیاتی مشیر ، وزارت مالیات کے مشیر، انویسٹ انڈیا کے منیجنگ ڈائرکٹر اور سی ای او،  آئی آر ای ڈی اے کے چیئرمین، پاور فنانس کارپوریشن کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائرکٹر اور رورل الیکٹریفکیشن کارپوریشن کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائرکٹر شامل تھے۔

 

بات چیت میں اے ڈی بی، کے ایف ڈبلیو، ڈبلیو بی، ریلائنس، اڈانی گرین، ڈالمیا سیمنٹ، ٹاٹا کلین ٹیک، ہیرو فیوچر اور شیل انرجی کے  صنعتی نمائندوں نے اہم مداخلت سے کام لیا۔ اس کے بعد   کھلی بات چیت ہوئی۔ اس اجلاس کا مقصد صاف ستھری توانائی  کے لئے سرمایہ کاری کے مواقع کی نشاندہی کرنا تھا۔

 

کلین انرجی منسٹریئل (سی ای ایم) 29 رکن ممالک کی ایک اعلیٰ سطحی عالمی مجلس ہے، جس کا مقصد پالیسیوں اور پروگراموں کو فروغ دینا ہے۔ یہ دنیا کی اہم معیشتوں ، بین الاقوامی تنظیموں اور کمپنیوں کو واحد مشن کے تحت یکجا کر تا ہے او ر یہ مشن ہے ، صاف ستھری  توانائی کی طرف تیز منتقلی۔

***

ش ح۔ ع س۔ ک ا


U NO 6825




(Release ID: 1836480) Visitor Counter : 113


Read this release in: English , Hindi