وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری
اتراکھنڈ ہی وہ سرزمین ہےجہاں سے یوگا کی شروعات ہوئی: ڈاکٹر سنجیو کمار بالیان
یوگا سکھانے والے دنیا کے لئے ہمارے ثقافتی سفیر کی حیثیت رکھتے ہیں: ڈاکٹر سنجیو کمار بالیان، ماہی گیری، مویشی پروری اور ڈیری کے وزیر مملکت
پیداواری، مویشی پروری کے ذریعہ آمدنی میں اضافہ کرکے غیر محدود نقل مکانی کی پریشانیاں دور کی جا سکتی ہیں: ڈاکٹر سنجیو کمار بالیان
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
17 JUN 2022 7:31PM by PIB Delhi
ماہی گیری ، مویشی پروری اور ڈیری کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر سنجیو کمار بالیان نے آج رِشی کیش میں 2022 کے یوگا کے عالمی دن کے رُخ پر منعقدہ یوگا اتسو میں شرکت کی اور خطاب کیا۔
گنگا گھاٹ پر مجمع سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر بالیان نے کہا کہ اتراکھنڈ ہی وہ سرزمین ہے جہاں سے یوگا کی شروعات ہوئی۔ اس لئے اس کا جشن منانے کے لئے اس سے بہتر اور کوئی جگہ نہیں ہو سکتی۔ مرکزی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی یوگا کو عالمی نقشے پر لے آئے ہیں۔ ہمارے ملک کے یوگا سکھانے والے دنیا کے لئے ہمارے ثقافتی سفیر ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عالمی برادری جسمانی اور نفسیاتی صحت کے فروغ میں یوگا کی اہمیت کو اب تسلیم کرنے لگی ہے۔

مرکزی وزیر نے کہا کہ حکومت 13 مارچ سے 21 جون 2022 تک ملک کے 100 شہروں میں یوگا کے بین الاقوامی دن منانے کے رُخ پر تقریبات کر رہی ہے۔ ماہی گیری اور مویشی پروری اور ڈیری کی وزارت آج سومناتھ ، رِشی کیش اور کنیا کماری میں یوگا اُتسو منا رہی ہے۔ مرکزی وزیر نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ یوگا کو طرز زندگی کے طور پر اختیار کریں۔
ریاست اتراکھنڈ کو درپیش مسائل پر اظہار خیال کرتے ہوئے ڈاکٹر بالیان نے کہا کہ پہاڑیوں سے نقل مکانی کو مویشی پروری کے ساتھ زراعت کو فروغ دے کر بہتربنایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ماہی گیری، مویشی پروری اور ڈیری کی مرکزی وزارت نے 2014 سے جب اس کا مجموعی بجٹ 1500 کروڑ روپے تھا، اب تک ایک لمبا سفر طے کیا ہے، جب پیروں اور منھ کی بیماریوں کے خلاف ٹیکہ لگانے کی ذیلی اسکیم کی لاگت 12500 کروڑ روپے ہے۔ انہوں نے تقریب میں موجود کسانوں پر زور دیا کہ وہ اُن اسکیموں سے فائدہ اٹھائیں، جن میں کسانوں کو مویشیوں کے لئے افزائشی فارم شروع کرنے کے لئے 50 فیصد کی سبسڈی دی جا رہی ہے۔ ڈاکٹر بالیان نے کہا کہ مرکزی حکومت نے اتراکھنڈ کی مویشی پروروں کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر کھڑی ہے ا و ر ان کی ترقی کے لئے ہر ممکن امداد فراہم کرے گی۔

یوگا سیشن سے پہلے ڈاکٹر بالیان نے پشو لوک فارم کا دورہ کیا اور نیشنل لائیو اسٹاک مشن کے تحت اسٹیٹ گوٹ اینڈ شِپ لیب کا افتتاح کیا۔ انہوں نے مویشی پالنے والے کسانوں کے ایک وفد سے ملاقات بھی کی۔ تقریب میں حکومت اتراکھنڈ کے کابینی وزرا جناب سبودھ اُنیال اور جناب سوربھ بہوگنا موجود تھے۔
***
ش ح۔ ع س۔ ک ا
(ریلیز آئی ڈی: 1836477)
وزیٹر کاؤنٹر : 171