وزارت خزانہ
انکم ٹیکس محکمہ نے جموں و کشمیر اور دہلی میں تلاشی مہم انجام دی
Posted On:
17 JUN 2022 7:00PM by PIB Delhi
انکم ٹیکس محکمہ نے 15 جون 2022 کو جماور شال، پشمینہ اور کشمیری شال کے ایک معروف مینوفیکچرر اور فروخت کنندہ کے خلاف تلاشی اور ضبطی کی کارروائی انجام دی۔ اس تلاشی مہم میں سری نگر، اننت ناگ اور دہلی میں موجود 15 سے زیادہ احاطوں کوشامل کیا گیا۔
اس تلاشی مہم کے دوران بڑی تعداد میں ہارڈ کاپی دستاویزات اور ڈیجیٹل شواہد سمیت مجرمانہ شواہد ملے ہیں جنہیں ضبط کرلیا گیا ہے۔ ضبط شدہ دستاویزات کے ابتدائی تجزیے سے ظاہر ہوتا ہے کہ فروخت کا بڑا حصہ نقدی میں کیا گیا ہے جو کہ باقاعدہ بہی کھاتہ میں درج نہیں ہے۔ تلاشی کارروائی سے یہ بھی پتہ چلا کہ اس گروپ نے اسٹاک کی کم قیمت اور کم ریکارڈنگ کے ذریعے بڑے پیمانے پر ٹیکس چوری کی۔ صرف دہلی میں ہی 4 کروڑ روپے سے زیادہ کے بے حساب اسٹاک کا پتہ چلا ہے۔
یہ گروپ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں موجود اپنی مختلف کمپنیوں کو ہندوستان سے برآمدات بھی دکھا رہا ہے۔ تاہم، متحدہ عرب امارات میں غیر رسمی منافع کی تقسیم کے انتظامات کے ساتھ تیسرے فریق کے نام پر تجارت کئے جانے کی اطلاع ملی ہے۔
یہ پتہ چلا ہے کہ اس گروپ نے نہ صرف ہندوستان بلکہ بیرون ملک میں بھی بڑی تعداد میں غیر منقولہ جائیدادوں میں بے حساب سرمایہ کاری کی ہے۔ تحقیقات میں گروپ کی جانب سے ایک لگژری ہوٹل میں سرمایہ کاری کا بھی انکشاف ہوا ہے ، جس کا مستقل بہی کھاتہ میں مکمل طور پر انکشاف نہیں کیا گیا۔
تلاشی مہم میں 46 لاکھ روپے سے زائد کی غیرمحسوب نقدی برآمد کی گئی ہے۔
مزید تحقیقات جاری ہیں۔
*********************
(ش ح ۔ ع ح)
23.06.2022
U.No. 6820
(Release ID: 1836450)
Visitor Counter : 137