قبائیلی امور کی وزارت

قبائلی امور کے مرکزی وزیر جناب ارجن منڈا ،برسا منڈا کالج، کھنٹی، جھارکھنڈ سے یوگا  کے بین الاقوامی دن کی تقریبات کی قیادت کر رہے ہیں


قبائلی امور کی وزیر مملکت محترمہ رینوکا سنگھ سروتا نے ،چھتیس گڑھ میں بھورم دیو مندر (چوراگاؤں، ضلع کبیردھام) میں 2022 کے یوگا   کے بین الاقوامی  دن کے پروگرام میں شرکت کی

قبائلی امور کے وزیر مملکت جناب بشویسور ٹوڈو، اڈیشہ میں کشکیشوری مندر سے یوگا کے  بین الاقوامی دن کی تقریبات کی قیادت کر رہے ہیں

Posted On: 21 JUN 2022 10:00PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں حکومت ہند نے آج یوگا کا بین الاقوامی دن 2022  (آئی  ڈی وائی) منایا ،جس کا موضوع ‘‘یوگا برائے انسانیت’’ ہے۔ یوگا کا بین الاقوامی دن  2022 اس سال 75 ویں ‘آزادی کا امرت مہوتسو’ کے موقع پر منایا جا رہا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001DN97.jpghttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0023G98.jpg

آٹھویں یوگا  کے بین الاقوامی دن کو آزادی کا امرت مہوتسو کی تقریبات کے ساتھ مربوط کرتے ہوئے، وزیراعظم کے یوگا مظاہرے کے ساتھ مل کر 75 مرکزی وزراء کی قیادت میں ملک بھر میں 75 مشہور مقامات پر بڑے پیمانے پر یوگا کے مظاہرے منعقد کیے گئے۔

اس اہم موقع پر، قبائلی امور کی وزارت (ایم او ٹی اے) نے تین مشہور مقامات  یعنی  جھارکھنڈ کے کھنٹی میں برسا منڈا کالج ، اڈیشہ  کے  میور بھنج، کھیچنگ میں  ماکیشکیشوری مندر اور  چھتیس گڑھ  کے کبیر دھام ضلع میں   چورا گاؤں میں بھورم دیو مندر میں  بیک وقت یوگا کے بڑے پیمانے پر مظاہروں کا اہتمام کیا۔

قبائلی امور کے مرکزی وزیر جناب ارجن منڈا نے جھارکھنڈ کے کھنٹی میں واقع برسا منڈا کالج میں شرکت کرکے یوگا کے بین الاقوامی  دن کی تقریبات کی قیادت کی۔  اس  پروگرام میں 5500 سے زائد شرکاء نے شرکت کی۔


https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003B851.jpghttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004T9XU.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0051NNQ.jpghttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image006VVG4.jpg

قبائلی امور کی ریاستی وزیر محترمہ رینوکا سنگھ سروتا، چھتیس گڑھ کے کبیردھام ضلع کے چوراگاؤں میں بھورم دیو مندر میں یوگا کے بین الاقوامی دن 2022 کے پروگرام میں شریک ہوئیں۔ محترمہ یتندر پرساد، جوائنٹ سکریٹری اور ایف اے، ایم او ٹی اے، جناب منوج کمار سنگھ، ڈپٹی سکریٹری، ایم او ٹی اے اور دیگر نامور عہدیداروں نے اس تقریب میں شرکت کی اور 2500 سے زیادہ لوگوں نے اس یوگا پروگرام میں حصہ لیا۔


https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0074T9M.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image008BONU.jpghttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0095RWA.jpghttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0113ODE.jpghttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image01030XD.png

 

جل شکتی اور قبائلی امور کے وزیر مملکت جناب بشویسور توڈو نے اڈیشہ کے کشکیشوری مندر سے پروگرام کا افتتاح کیا۔ جاشی پور کے ایم ایل اے جناب  گنیش رام سنگھ کھنٹیا اور رائرنگ پور کے ایم ایل اے  جناب  نابا چرن ماجھی بھی اس موقع پر موجود تھے۔ تقریب کے دوران  وزیر موصوف نے شرکاء سے خطاب کیا اور دیگر معززین کے ساتھ تقریبات  میں شرکت کی۔


https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image012HMYX.jpghttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image013QX7S.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image014RIU1.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image015AZ4I.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0168G3Z.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image017AQPK.jpg

وزارت نے یوگا  کے بین الاقوامی دن  2022 کے موقع پر اوم شانتی ریٹریٹ سنٹر کے ساتھ مل کر ‘‘راج یوگا مراقبہ کی تکنیک’’  پر ایک سیشن کا بھی اہتمام کیا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0189EPA.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image019M5V2.jpg

یوگا کے بین الاقوامی دن  2022  کی روح کے ساتھ ، مختلف  ای ایم آر ایس   اسکول کے طلباء اور فیکلٹی ممبران نے آج یوگا ڈے منایا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image020ABBK.jpghttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image021GOT1.jpghttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image022P8GM.jpghttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0231B44.jpghttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image024CLKR.jpghttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0252LZJ.jpg

جناب انیل کمار جھا، سکریٹری، ایم او ٹی اے، محترمہ آر جیا، ایڈیشنل سکریٹری، ڈاکٹر نول جیت کپور، جوائنٹ سکریٹری،  محترمہ یتندر پرساد، جوائنٹ سکریٹری اور ایف اے نے بھی یوگا ڈے کی تقریبات میں وزارت قبائلی امور اور ضلع انتظامیہ کے عہدیداروں کے ساتھ شرکت کی۔

یوگا کے بین الاقوامی دن 2022 کا موضوع ‘یوگا برائے انسانیت’ ہے۔ یوگا  کا بین الاقوامی دن 2022 کی روح کے ساتھ  تقریبات کو پورے ہندوستان میں شاندار طریقے سے منائی گئیں، جس نے انہیں جاری آزادی کا امرت مہوتسو (اے کے اے ایم ) کی تقریبات سے ہم آہنگ کیا۔ یوگا کے بین الاقوامی دن  کا بنیادی مقصد یوگا کے صحت سے متعلق فوائد کو لوگوں تک پہنچانا تھا، اور اس نے عالمی سطح پر لوگوں میں صحت سے متعلق بیداری پیدا کی ہے۔ چند  سالوں کے دوران، یوگا  کا بین الاقوامی دن  صحت کے لیے ایک عوامی تحریک بن گیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

(ش ح-  ا ک- ق ر)

U-6811



(Release ID: 1836430) Visitor Counter : 92


Read this release in: English