وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

38 ویں بھارت  - انڈونیشیا مربوط گشت (انڈ-انڈو کورپیٹ)

Posted On: 22 JUN 2022 8:08PM by PIB Delhi

بھارتی  بحریہ اور انڈونیشیا کی بحریہ کے درمیان  38 ویں بھارت -انڈونیشیا مربوط گشت (انڈ-انڈو کورپیٹ ) 13سے  24 جون 22 تک منعقد کی جا رہی ہے۔ بھارتی  بحریہ کا جہاز آئی این ایس  کرمک ،جوکہ  انڈمان اور نکوبار کمان میں واقع ایک دیسی ساختہ میزائل کورویٹ ہے ، ایک ڈورنیئر میری ٹائم پٹرول ایئر کرافٹ کے ساتھ، کورپیٹ میں حصہ لے رہا ہے جب کہ انڈونیشیائی بحریہ کی نمائندگی  کے آر آئی  کٹ نیاک ڈین کر رہا ہے، جو کہ  ایک کیپیٹن پتی مورا(پرچم I) کلاس کورویٹ ہے۔

بھارت  اور انڈونیشیا کے درمیان میری ٹائم  تعاملات اکثر بندرگاہوں کے دوروں، دوطرفہ/ کثیر جہتی مشقوں میں شرکت اور تربیتی تبادلوں کے ساتھ کافی حد تک وسیع ہو گئے ہیں۔ اس مضبوط بحری تعلقات کی وسعت  کے تحت، دونوں بحری افواج 2002 سے ہر سال بین الاقوامی میری ٹائم باؤنڈری لائن (آئی ایم بی ایل) کے ساتھ کورپیٹس انجام دے رہی ہیں، جس کا مقصد بحر ہند کے خطے کے اس اہم حصے کو کمرشیل جہازرانی  اور بین الاقوامی تجارت  کے لیے محفوظ اور خطرے سے باہر رکھنا ہے۔ کورپیٹ نے بحریہ کے درمیان سمجھ  اور باہمی تعاون کو بھی مضبوط کیا ہے اور سمندر میں غیر قانونی سرگرمیوں کو روکنے کے ساتھ ساتھ تلاش اور بچاؤ (ایس اے آر) کی کارروائی  کے لیے اقدامات کی سہولت فراہم کی ہے۔

انڈ-انڈوکورپیٹ کے موجودہ ایڈیشن کا آغاز 13 جون 22 کو کے آرآئی کٹ نیاک ڈین کی پورٹ بلیئر، انڈمان اور نکوبار جزائر میں آمد کے ساتھ ہوا۔ افتتاحی تقریب 14 جون 22 کو انڈمان اور نکوبار کمان کے زیراہتمام منعقد ہوئی۔ انڈونیشیا کے جنگی جہاز نے پورٹ بلیئر میں اپنے تین روزہ پورٹ کال کے دوران متعدد سرگرمیوں میں حصہ لیا جن میں پیشہ ورانہ بات چیت، پری سیل کانفرنس اور مختلف مقررہ کھیل شامل  ہیں۔کورپیٹ نے دونوں بحری افواج کو ایک دوسرے کے آپریٹنگ طریقہ کار کو بہتر طور پر سمجھنے اور باہمی تعاون کو بڑھانے میں مدد کی ہے جبکہ خطے میں غیر قانونی غیر رپورٹ شدہ غیر ریگولیٹیڈ (آئی یویو) ماہی گیری، منشیات کی ا سمگلنگ، بحری  دہشت گردی، مسلح ڈاکہ زنی  اور بحری قزاقی کو روکنے/ کچلنے  کے لیے ادارہ جاتی اقدامات میں سہولت فراہم کی ہے۔کورپیٹ کے 38ویں ایڈیشن کے لیے سمندری مرحلہ 20 سے 21 جون 22 تک بحیرہ انڈمان میں آئی ایم بی ایل کے ساتھ شروع کیا گیا، جب کہ اختتامی تقریب 23 جون 22 کو انڈونیشیا کے سبانگ میں طے ہے۔

38 ویں انڈ-انڈو کورپیٹ انڈونیشیائی بحریہ/ٹی این آئی  اے ایل کے ساتھ باہمی تعاون کو مستحکم کرنے اورمضبوط دوستی قائم کرنے کی بھارتی  بحریہ کی کوششوں میں تعاون کرے گی ۔

************

 

 

ش ح ۔ ف ا  ۔  م  ص

 (U:6800 )


(Release ID: 1836373) Visitor Counter : 150


Read this release in: English , Hindi