ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر مملکت اشونی چوبے نے بنگال سفاری سلیگوڑی میں  ٹائیگر کو گود لیا اور اس کا نام 'اگنی ویر'‏ ‏رکھا


 لوگوں کو زیادہ سے زیادہ جانوروں‏ ‏کو اپنانے کی ترغیب دینے کے لیے گود لیا شیر

جانوروں کا ماحولیاتی توازن قائم رکھنے میں نمایاں کردار ہے، ان کا تحفظ ضروری ہے: جناب چوبے‏

وزیر موصوف نے گود لینے کے پروگرام (گود لینے کی مہم)‏‏ کے تحت 1 سال کے لیے شیر کو گود لیا ہے

اس سے لوگ جانوروں‏‏ کے تحفظ کے بارے میں باخبر اور حساس بنیں گے‏

Posted On: 22 JUN 2022 7:46PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 22 جون 2022:  ‏

‏ ماحولیات، جنگلات اور آب و ہوا کی تبدیلی نیز صارفین کے امور، خوراک اور عوامی تقسیم کے مرکزی وزیر مملکت اشونی کمار چوبے نے آج بنگال سفاری شمالی بنگال وائلڈ اینیملز پارک کے معائنے کے دوران ایک سال کے شیر کو گود لیا ہے اور اس کا نام 'اگنی ویر' رکھا ہے۔‏

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001WTWE.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002VAYF.jpg

‏گنگٹوک سے واپسی پر انھوں نے سفاری کا معائنہ کیا۔ اس دوران مرکزی وزیر مملکت جناب چوبے نے گود لینے کے پروگرام کے تحت لوگوں میں بیداری پھیلانے کے لیے شیر کو گود لیا۔ انھوں نے کہا کہ انھوں نے کیدارناتھ دھام میں فطرت کو اس کی غضب ناک صورت میں دیکھا ہے۔ فطرت کے تحفظ کے لیے ہر فرد کو آگاہ ہونا چاہیے تاکہ اس طرح کے واقعات پیش نہ آئیں۔ وزیراعظم جناب نریندر مودی کی قیادت اور رہنمائی میں مرکزی حکومت نے جانوروں کے تحفظ کے لیے جامع اقدامات کیے ہیں۔ "آزادی کا امرت مہوتسو" کے موقع پر لوگوں میں بیداری کے ساتھ انھوں نے کیدارناتھ سانحے کے متاثرین کی یاد میں شیر کو گود لیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ماحول کے توازن کو قائم رکھنے میں جانوروں کا نمایاں کردار ہے۔ ان کا تحفظ ضروری ہے۔ اس کے لیے لوگوں کو باقاعدگی سے آگاہ کرنے کی بھی ضرورت ہے۔ اس موقع پر افسران کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ باقاعدگی سے "جیو جنتو سنرکشن ابھیان" کے بارے میں آگاہی مہم چلائیں۔ ‏

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003A2MV.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004Y18W.jpg

‏مرکزی وزیر مملکت جناب چوبے کو بنگال سفاری کے معائنے کے دوران جانوروں کی نگہ داشت کا بھی علم ہوا۔ گود لینے کے پروگرام کے تحت یہاں 70 افراد نے جانوروں کو گود لیا ہوا ہے۔ لوگوں کو مزید جانور گود لینے کی ترغیب دینے کے لیے مرکزی وزیر مملکت اشونی چوبے نے اس ٹائیگر کو گود لیا ہے۔ انھوں نے آن لائن وسیلے سے گود لیے گئے شیر کی نگہ داشت کے لیے 2 لاکھ روپے ادا کیے۔ پی سی سی ایف مغربی بنگال سومترا داس گپتا نے کہا کہ مرکزی وزیر مملکت جناب چوبے کے ذریعہ شیر کو اپنانے سے دوسروں کو ترغیب ملے گی۔ انھوں نے مرکزی وزیر مملکت کا شکریہ ادا کیا۔ بنگال سفاری معائنے کے دوران آئی جی آئی آر او کولکتہ، ڈی ایف او وائلڈ لائف دارجلنگ، بنگال سفاری نارتھ بنگال وائلڈ اینیملز پارک کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر اور دیگر افسران موجود تھے۔‏

***

U. No. 6799

(ش ح - ع ا- ع ر)



(Release ID: 1836318) Visitor Counter : 142


Read this release in: English , Hindi , Bengali