وزارت دفاع

نئے منظور شدہ 10 سینک اسکولوں میں داخلے کے لیے ای کونسلنگ کے دوسرے دور کے لیے ویب پورٹل دوبارہ شروع

Posted On: 22 JUN 2022 5:26PM by PIB Delhi

نئے سینک اسکولوں میں داخلوں کے پہلے  مرحلہ  کی کامیابی کے بعد، سینک اسکولس سوسائٹی (ایس ایس ایس) نے 10 نئے منظور شدہ سینک اسکولوں میں 534 سیٹوں کو پُر کرنے کے لیے 22 جون 2022 کو ای کونسلنگ کے دوسرے مرحلہ  کا دوبارہ آغاز کیا ہے۔ سینک اسکول کے داخلہ پورٹل https://sainikschool.ncog.gov.in/ecounsellingپر کونسلنگ کے عمل تک 26 جون 2022 تک رسائی حاصل کی جاسکتی ہے۔ آل انڈیا سینک اسکول داخلہ امتحان (اے آئی ایس ایس ای ای 2022) کے تمام اہل امیدوار جنھوں نے  این ٹی اے کے ذریعہ کرائی  گئی ای کونسلنگ کے راؤنڈ-1 کے لیے رجسٹرکیاتھا، سوائے درج ذیل کے، ای کونسلنگ کے دوسرے راؤنڈ میں حصہ لینے کے اہل ہیں:

• وہ امیدوار جو پہلے ہی کسی بھی سینک اسکول (موجودہ یا نئے منظور شدہ) میں داخلہ لے چکے ہیں۔

• وہ امیدوار جنہیں راؤنڈ-I میں ان کی پسند سے اسکول الاٹ کیا گیا تھا لیکن انہوں نے کوئی  جواب نہیں دیا۔

• وہ امیدوار جنہوں نے پہلے راؤنڈ میں نشستیں الاٹ کرنے کے باوجود اس کے لیے رضامندی ظاہر نہیں کی۔

• وہ امیدوار جنہوں نے پہلے راؤنڈ میں اپنی پسند کے مطابق الاٹ کیے گئے اسکول کے لیے اپنی رضامندی کی تصدیق کی لیکن ای کونسلنگ کے پہلے دور میں اسکول میں داخلے کے لیے مطلوبہ فیس ادا نہیں کی۔

ای کونسلنگ کے دوسرے راؤنڈ میں، ہر اہل اور خواہشمند امیدوار زیادہ سے زیادہ اپنی پسندکے  3 اسکولوں کا متبادل  دے سکتا ہے۔

کونسلنگ کے دوسرے راؤنڈ میں اسکول کے لحاظ سے ایک جامع میرٹ لسٹ تیار کی جائے گی۔ مزید برآں، موسم گرما کی تعطیلات کے بعد تعلیمی سیشن کے آغاز کے لیے قریب آنے والی ٹائم لائنز کے پیش نظر، 10 نئے منظور شدہ سینک اسکولوں میں سے ہر ایک کے لیے دستیاب سیٹوں سے تین گنا امیدواروں کی ایک محفوظ فہرست تیار کی جائے گی تاکہ دوسرے راؤنڈ کی  ای- کونسلنگ کے دوران اسکولوں کے لیے زیادہ سے زیادہ  خواہشمند امیدوار ہوں۔

جامع فہرست میں شامل امیدواروں کو داخلہ کی رسمی کارروائیوں کو مکمل کرنے کے لیے سات دن کا وقت دیا جائے گا جس کے بعد باقی خالی نشستیں، اگر کوئی ہوں تو، مخصوص نئے اسکول کے لیے میرٹ لسٹ میں ان کی رینکنگ  کے مطابق ریزرولسٹ  کے امیدواروں کو پیش کی جائیں گی۔

متعلقہ اسکول میں فزیکل  تصدیق اور مطلوبہ فیس کی ادائیگی کی تاریخیں مناسب  وقت پر پورٹل پر اپ لوڈ کر دی جائیں گی۔ مزید معلومات  کے لیے، اہل اور خواہشمند امیدواروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ داخلہ پورٹل دیکھیں۔

************

ش ح ۔ ف ا  ۔  م  ص

 (U:6791 )

 

 



(Release ID: 1836301) Visitor Counter : 186


Read this release in: Hindi , English , Marathi , Tamil