نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

لیہہ نے آج شطرنج اولمپیاڈ کی  پہلی مشعل ریلے کی میزبانی کی

Posted On: 20 JUN 2022 8:38PM by PIB Delhi

لیہہ نے آج 44ویں شطرنج اولمپیاڈ کی پہلی مشعل ریلے کی میزبانی کی۔ اتوار کو وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے شروع کی گئی مشعل  ریلے آج شام  لیہہ سے شروع کی گئی۔ یہ مشعل 40 دن تک 75 شہروں کا سفر کرےگی اس کے بعد یہ تمل ناڈوکے مہابلی پورم میں اختتام پذیر ہوجائے گی۔ شطرنج اولمپیاڈ میں 189 ممالک حصہ لے رہے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001W86R.jpg

 

شطرنج کے گرانڈ ماسٹرس نشان زدمختلف  مقامات پر مشعل حاصل کریں گے ۔ گرانڈ ماسٹردِبیندو بروا دہلی سے مشعل لائے اور اسے لیفٹیننٹ گورنر(ایل جی) آر کے ماتھر کے حوالے کی تاکہ لیہہ سے ریلے کے سفر کو شروع کیا جاسکے۔

تاریخی  لیہہ  محل میں  ایک پروگرام کے دوران لداخ کے لیفٹیننٹ گورنر(ایل جی) آر کے ماتھر نے گرانڈ ماسٹر دِبیندو بروا سے مشعل حاصل کی ۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنرماتھر  نے کہا کہ یہ ایک اعزاز کی بات ہے اور پہلے مشعل ریلے کی میزبانی کرنے کے لئے ملک کے سامنے یہ نایاب موقع ہے۔انہوں نے کہا کہ گرانڈ ماسٹر دِبیندو بروا کی موجودگی اور ان کے ساتھ شطرنج کھیلنے سے لداخ کے نوجوانوں کو تحریک ملے گی اوروہ شطرنج کو آؤٹ ڈور کھیلوں کے علاوہ اس گیم کو آگے بڑھائیں گے ۔ انہوں نے شطرنج اولمپیاڈ میں کامیابی کے لئے ہندوستانی دستے کے تئیں نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002O1KT.jpg

 

میڈیا سے بات کرتے ہوئے گرانڈ ماسٹر دِبیندو بروا نے کہا کہ پہلی مرتبہ شطرنج کے بین الاقوامی ادارے ایف آئی ڈی ای نے شطرنج اولمپیاڈ مشعل کا آغاز کیا جو کہ اولمپک روایت کا ایک حصہ ہے۔ اس کا آغاز دو سال میں ایک بار ہونے والے اولمپیاڈ سے ہو رہا ہے۔ اس طرح یہ 28 جولائی 2022 سے 10 اگست 2022 تک مہابلی پورم میں ہوگا۔ انہوں نے نوجوانوں سے شطرنج کو سنجیدگی سے لینے کی اپیل کی۔

دِبیندو بروانے کہا کہ ہندوستان کا روس سے سخت مقابلہ ہے، تاہم شطرنج اولمپیاڈ کے لیے لائن اپ میں دونوں ہندوستانی ٹیمیں بہتر پوزیشن میں ہیں۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003FK36.jpg

 

مشیر امنگ نرولا،مرکز کے زیر انتظام علاقے کے سکریٹری رویندر کمار، ڈی سی شری کانت سوسے، ایس ایس پی،پی ڈی نتیا، سینئر افسران، کونسلرس اور نوجوان بھی ریلے تقریب میں موجود تھے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0047Y2V.jpg

 

دِبیندو بروا لیہہ پیلس میں نوجوانوں کے ساتھ شطرنج کھیلی بعد میں ایک خصوصی گاڑی میں لیہہ پیلس سے مشعل ریلے شروع ہوئی اور شانتی استوپا میں جاکر ختم ہوئی۔

***********

 

 

 

ش ح ۔ ح ا ۔ م ش

U. No.6782


(Release ID: 1836191) Visitor Counter : 102


Read this release in: English , Hindi