قانون اور انصاف کی وزارت
مرکزی وزیر جناب کرن رجیجو کَل ارونا چل پردیش کے ڈونگ میں 2022 کے بین اقوامی یوگا تقریبات میں حصہ لیں گے
प्रविष्टि तिथि:
20 JUN 2022 3:35PM by PIB Delhi
سال 2022 کا یوگا کا بین الاقوامی دن آزادی کے امرت مہوتسو کے موقع پر منایا جا رہا ہے۔ آیوش کی وزارت ہندوستان بھر میں 75 مشہور مقامات پر یوگا کا بین الاقوامی دن منا رہی ہے۔ وزیراعظم جناب نریندر مودی کرناٹک کے میسور سے اس پروگرام کی قیادت کریں گے۔
قانون اور انصاف کے مرکزی وزیر جناب کرن رجیجو ارونا چل پردیش کے ضلع انجاؤ میں ڈونگ کے مقا م پر یوگا کے بین الاقوامی دن کے پروگرام کی قیادت کریں گے۔ یہ ہندوستان کا انتہائی مشرقی گاؤں ہے، جہاں سے قریب ہندوستان ، چین اور میانمار کا ملن ہوتا ہے۔ ہندوستان کے ڈونگ میں چونکہ سب سے پہلے سورج نکلتا ہے، اس لئے اسے ہندوستان کے ‘‘لینڈ آف ڈی رائزنگ سَن ’’ کا لقب حاصل ہے۔
سال 2022 کے یوگا کے بین الاقوامی دن کا مرکزی موضوع ‘‘ یوگا برائے انسانیت’’ ۔ ملک میں جاری آزادی کے امرت مہوتسو تقریبات کے ساتھ اس کی تقریبات دنیا بھر میں بڑے پیمانے پر منعقد کی جائیں گی۔ یوگا کے بین الاقوامی دن کا بنیادی مقصد لوگوں کے اندر یوگا سے صحت کے محاذ پر فائدوں کے تعلق سے بیداری پیدا کرنا ہے۔ گزرتے ہوئے برسوں کے ساتھ یوگا کا بین الاقوامی دن صحت کے لئے اب ایک عوامی تحریک بن چکا ہے۔
یوگا کی تقریبات آیوش کی وزارت کی طرف سے جاری معیاری طور طریقوں کے مطابق منعقد کی جائیں گی۔ آیوش سال 2022 کے یوگا کے بین الاقوامی دن کے لئے نوڈل وزارت ہے۔
***
ش ح۔ ع س۔ ک ا
(रिलीज़ आईडी: 1836178)
आगंतुक पटल : 142