وزارت سیاحت
جناب جی کشن ریڈی اور جناب اشونی ویشنو نے آج دہلی کے صفدرجنگ ریلوے اسٹیشن سے رامائن سرکٹ پر چلنے والی بھارت گورو ٹورسٹ ٹرین کو ہری جھنڈی دکھائی
بھارت گورو ٹرینیں ملک کے تعمیراتی، ثقافتی اور تاریخی عجائبات کو دریافت کرنے کا موقع فراہم کریں گی: جناب جی کشن ریڈی
Posted On:
21 JUN 2022 7:54PM by PIB Delhi
سیاحت، کلچر اور شمال مشرقی خطے کی ترقی کے مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی نے ریلوے ، مواصلات ، الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وزیر جناب اشونی ویشنو کے ساتھ آج دہلی کے صفدر جنگ ریلوے اسٹیشن سے بھارت گورو ٹورسٹ ٹرین کو ہری جھنڈی دکھائی۔ یہ ہندوستان اور نیپال کو پہلی مرتبہ ایک سیاحتی ٹرین سے جوڑے گا۔
اس موقع پر اپنے خطاب میں جناب جی کشن ریڈی نے کہا کہ یہ ہندوستان اور نیپال کو جوڑنے والی پہلی ٹورسٹ ٹرین ہے، بھارت گورو ٹورسٹ ٹرین آج سے 18 دنوں کے لئے اپنی اولین رامائن یاترا شروع کر رہی ہے۔رامائن سرکٹ پر چلنے والی ٹرین کا پہلا سفر پہلی مرتبہ نیپال میں واقع مذہبی مقام جنک پور کا بھی احاطہ کرے گا۔ دیگر مشہور مقامات میں ایودھیا، نندی گرام، سیتا مڑھی، وارانسی، پریاگ راج، چتر کوٹ، پنچوتی (ناسک)، ہمپی، رامیشورم اور بھدر چلم شامل ہیں۔
جناب ریڈی نے مزید کہا کہ سیاحت کی وزارت نے آئی آر سی ٹی سی اور ریلوے کی وزارت کے ساتھ مل کر کرشنا سرکٹ، بدھسٹ سرکٹ اور دیگر کئی سرکٹس کے لئے بھارت گورو ٹورسٹ ٹرینوں کی تجویز بھی پیش کی ہے۔ بھارت گورو ٹرینیں ملک کی بھرپور ثقافتی، روحانی اور تاریخی ورثے کو ہندوستان کے لوگوں کے سامنے لانے کی کوشش ہیں۔ بھارت گورو ٹرینوں کا منفرد تصور ریلوے کی وزارت نے پیش کیا تھا۔ اس سے ملک بھر میں بڑے پیمانے پر سیاحت کو فروغ دینے میں مدد ملے گی اور ملک کے تمام حصے کے لوگوں کو ملک کے تعمیراتی ثقافتی اور تاریخی عجائبات کو دیکھنے کا موقع ملے گا۔
جناب ریڈی نے مزید بتایا کہ ٹرینوں کے کوچوں کے بیرونی حصے کو بھارت گورو یا پرائڈ آف انڈیا کے طو رپر ڈیزائن کیا گیا ہے، جس میں ہندوستان کے مختلف پہلوؤں جیسے یادگار مقامات، رقص، یوگا، لوک آرٹ وغیرہ کواجاگر کیا گیا ہے۔
ریلوے کے وزیر جناب اشونی ویشنو نے کہا کہ یہ ہم سب کےلئے ایک تاریخی موقع ہے اور وزیراعظم جناب نریندر مودی کا اپنے شہریوں کو ایک تحفہ ہے۔ آج وزیراعظم کا ایک خواب پورا ہو گیا۔ جناب اشونی نے یہ بھی کہاکہ بھارت گورو ٹرین چلانے کا بنیادی مقصد ہندوستان کی متنوع صحافت اور بھرپور ورثے کو سامنے لانا ہے۔
بھارت گورو ٹورسٹ ٹرینوں کے نام سے آئی آر سی ٹی سی مرکزی موضوع پر مبنی سیاحت کو فروغ دینے کے لئے ان خصوصی آرام دہ ٹورسٹ ٹرینوں کو چلا رہی ہے۔ ٹرین کے کوچوں کی حال ہی میں تزئین کاری کی گئی ہے اور مختلف سہولیات اور خدمات کے ذریعے انہیں اپگریڈ کیا گیا ہے۔
***
ش ح۔ ع س۔ ک ا
(Release ID: 1836157)
Visitor Counter : 162