ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت
اسکل انڈیا نے اڈیشہ کے 10 ضلعوں میں پردھان منتری نیشنل اپرینٹس شپ میلے کا اہتمام کیا
روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لئے میلے میں 86 سے زیادہ سیکٹروں ، 500 سے زیادہ کاروبار اور 100 سے زیادہ کمپنیوں نے شرکت کی
Posted On:
21 JUN 2022 6:54PM by PIB Delhi
روزگار کے مواقع بہتر بنانے اور عملی تربیت فراہم کرنے کے لئے ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت ایم ایس ڈی ای نے آج اڈیشہ کے دس ضلعوں میں پردھان منتری نیشنل اپرینٹس شپ میلے کا اہتمام کیا۔روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لئے میلے میں 36 سیکٹروں میں 500 سے زیادہ کاروبار میں شرکا ء کو اپرینٹس شپ میں مواقع فراہم کئے گئے۔
میلے میں 100 سے زیادہ کمپنیوں نے شرکت کی تاکہ ان افراد کو روزگار کے مواقع فراہم کئے جاسکیں جن کے پاس پانچوی سے 12ویں کلاس کے سرٹیفکیٹ ہیں یا ہنر مندی کی تربیت کا سرٹیفکیٹ یا آئی ٹی آئی ڈپلومہ یا گریجویٹ ڈگری ہے۔ خواہش مند امیدواروں یعنی اپرینٹسز کو کاروبار کے بہت سے چوائسز (پسند) کی پیش کش کی گئی ہے نیز ویلڈر ،الیکٹریشین ،بیوٹشین ،مکینک کے علاوہ روزگار کے دیگر شعبوں میں بھی روزگار سے متعلق کاروبار کے متبادل پیش کئے گئے۔
اس پروگرام کا مقصد آجروں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے تاکہ وہ اپنے نشان زد ضلعوں سے اپرینٹسز یعنی تربیت پانے والوں کو ہائر کرسکیں اور ٹریننگ کے ذریعہ ان کی صلاحیت کو بڑھاتے ہوئے صحیح روزگار کے کی نشاندہی کرنے میں ان کی مد د کرسکیں۔اس کے علاوہ امیدوار نیشنل کونسل فار ووکیشنل ایجوکیشنل ٹریننگ کے ذریعہ تسلیم کئے گئے سرٹیفکیٹ حاصل کریں گے،انہیں روزگار کا یقین دلایا جائے گا اور ان کے متعلقہ پیشوں میں صنعت کار بننے کے لئے مواقع فراہم کئے جائیں گے۔
پردھان منتری نیشنل اپرینٹس شپ میلوں میں شرکت کرنے والی تنظیموں کے پاس موقع ہے کہ وہ ایک کامن پلیٹ فارم پر باصلاحیت اپرینٹسز سے ملاقات کریں اور موقع پر ہی امیدواروں کا انتخاب کریں۔کم از کم چار ملازمین کے ساتھ چھوٹے پیمانے کی صنعتوں کے پاس اس تقریب میں اپرینٹسز ہائر کرنے کا بھی موقع ہے ۔جلد ہی ایک کریڈیٹ بینک کا تصور بھی متعارف کرایا جائے گا۔
پردھان منتری نیشنل اپرینٹس شپ میلے کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت میں خصوصی سکریٹری ،ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ٹریننگ کے ڈائریکٹر جنرل جناب اتل کمار تیواری نے کہا کہ اپرینٹس شپ میلہ ایک پہل ہے، جس میں کوالیفائڈ افراد کو اس بات کی اجازت دی گئی ہے کہ وہ صنعتی تجربہ حاصل کریں اور اپنے کیریئر کے امکانا ت کو بہتر بنائیں۔اپرینٹس شپ سب سے ٹھوس اسکل ڈیولپمینٹ ماڈل ہے ،کیونکہ یہ کوانٹٹی اور کوالٹی دونوں اعتبار سے اسکل ڈمانڈ اور سپلائی کے درمیان فرق کو دور کرتا ہے ۔اپرینٹس شپ ایک فرد کو اس بات کی اجازت دیتا ہے کہ وہ ایک ادارے کے انٹلیکچوئل اور فزیکل وسائل کا استعمال کرے تاکہ ایسے فرق کو دور کیا جاسکے جو سیکھنے کے دوران پیش آتے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم مستقبل میں اس طرح کے اپرینٹس شپ میلوں کا اہتمام کرنے کے تئیں کافی پر امید نظر آتے ہیں اور نوجوانوں کو صنعت سے جوڑنے کے لئے اس طرح کے میلوں کا اہتمام کرنے کے کافی منتظر ہیں۔
اپرینٹس شپ میلوں کا اہتمام کرنے کے علاوہ یوگ کا بین الاقوامی دن منانے کے لئے بھی ایک خصوصی پہل شروع کی گئی تھی۔ اس کا مقصد قوم کی تقریبات میں یکجہتی کے ساتھ شامل ہونا اور صحت عامہ کو بہتر بنانے میں اس کی اہمیت اور شراکت کو اجاگر کرتے ہوئے اس عمل میں عوامی دلچسپی پیدا کرنا تھا۔
آئی ٹی آئی کا اسٹاف اور امیدوار یوگا ماہرین کے صلاح مشوروں ،یوگ آسن ،ڈیجیٹل ورک آؤٹ اور دیگر سرگرمیوں جیسی مختلف سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔انہوں نے مختلف روزگار کے بارے میں بیداری بھی پیدا کی ،جن کی یوگا انسٹرکٹر ،یوگا تھیراپسٹ،یوگا مشیر اور یوگا ایروبکس انسٹرکٹرس کی طرح قومی اور عالمی سطح پر بہت زیادہ مانگ ہے۔
***********
ش ح ۔ ح ا ۔ م ش
U. No.6769
(Release ID: 1836151)
Visitor Counter : 121