وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری

ڈاکٹر سنجیو کمار بالیان نے اتراکھنڈ کے رودرپریاگ میں کیدارناتھ دھام میں یوگ کے بین الاقوامی دن 2022 کی تقریبات میں شرکت کی

Posted On: 21 JUN 2022 2:56PM by PIB Delhi

حکومت ہند آج یوگ کا آٹھواں بین الاقوامی دن (آئی ڈی وائی) منا رہی ہے۔ کیونکہ  کہ یوگ کا  8واں بین الاقوامی دن  آزادی کا امرت مہوتسو سال میں منایا جا رہا ہے، عزت مآب وزیر اعظم کی قیادت میں حکومت ہند نے ملک بھر میں 75 معروف  مقامات کے علاوہ دنیا بھر کے 75 مقامات پر بیرون ملک مختلف ہندوستانی سفارت خانوں کے ذریعہ’’ گارڈین رنگ‘‘  کے  تصور کے ساتھ  اس تقریب کو منایا ۔یوگ کے  8ویں بین الاقوامی دن کا اصل موضوع ’’ یوگ برائے انسانیت ‘‘ ہے۔

عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں کرناٹک کے شہر میسوروکے میسوروپیلیس میں بڑے پیمانے پر یوگ کی اصل تقریب کا انعقاد کیا گیا، جہاں سے انہوں نے آج ورچوئل طریقے سے  تقریبات سے خطاب کیا۔

ماہی پروری ،مویشی پروری اور ڈیریئنگ کے وزیرمملکت ڈاکٹر سنجیو کمار بالیان نے اتراکھنڈ کے رودرپیاگ میں کیدارناتھ دھام میں یوگ کے بین الاقوامی دن 2022 کی تقریبات میں شرکت کی۔ ڈاکٹر بالیان نے لوگوں سے یوگ کو اپنی روزمرہ کی زندگی میں اپنانے کی اپیل کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001FQFO.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002F2NL.jpg

کووڈ -19 وبا کے دو سال بعد، ملک میں ’’ یوگ برائے انسانیت‘‘ کے پیغام کی حمایت میں یوگ کے بین الاقوامی دن  2022کے  اس سال کے 8ویں ایڈیشن کے لیے بڑے پیمانے پر جوش و خروش اور شرکت دیکھنے میں آئی۔ اس سال یوگ کے بین الاقوامی  دن میں ایک ’’ گارڈین رنگ ‘‘ پروگرام شامل ہے جس میں چڑھتے سورج کے ساتھ 16 مختلف ٹائم زونز میں یوگ کرنے والے لوگوں کی لائیواسٹریمنگ شامل ہے۔

*****

ش ح ۔ ف ا  ۔  م  ص

 (U:6739 )



(Release ID: 1836028) Visitor Counter : 122


Read this release in: English , Hindi