اسٹیل کی وزارت

این ایم ڈی سی نے 8واں بین الاقوامی یوم یوگ منایا

Posted On: 21 JUN 2022 5:02PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  21/جون 2022 ۔ فٹ انڈیا موومنٹ کی سفیر، کان کنی شعبے کی ایک بڑی کمپنی این ایم ڈی سی نے آج حیدرآباد میں واقع اپنے صدر دفتر میں 8 واں بین الاقوامی یوم یوگ منایا۔ کمپنی کے سی ایم ڈی جناب سمت دیب کی قیادت میں ڈائریکٹر (فنانس) جناب امیتو مکھرجی اور ڈائریکٹر (پروڈکشن) جناب دلیپ کمار موہنتی کے ساتھ ملازمین نے یوگ آسن اور پرانایام کریا کی مشق کی، جس کی نمائش نمستے انڈیا فاؤنڈیشن، حیدرآباد کے اساتذہ نے کی۔ بھارت کی یوگ کی قدیم روایت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے، اس تقریب نے بین الاقوامی یوم یوگ 2022 (آئی ڈی وائی 2022) کے تھیم – ’یوگا فار ہیومینٹی‘ کے ساتھ ہم آہنگی قائم کرکے دماغی تندرستی حاصل کے حصول کے لئے یوگ کے کردار پر زور دیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001SQFP.jpg

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے جناب سمت دیب نے کہا کہ ’’فٹنس اور فطرت کے ساتھ یگانگت کے ہمارے سفر کو تیز کرنے میں، یوگ ہمیں جسمانی چستی اور ذہنی توانائی دونوں سے نوازتا ہے۔ میں این ایم ڈی سی کنبہ کی حوصلہ افزائی کرتا ہوں کہ وہ اپنے طرز زندگی میں یوگا کے تئیں عزم پیدا کریں۔ یہ آپ کے، آپ کے کام اور قوم کے تئیں عزم کی ترجمانی کرے گا۔‘‘

فٹنس اور صحت مند طرز زندگی کو فروغ دینے کے لیے این ایم ڈی سی معمول کے مطابق میراتھنوں، واکاتھنوں، کھیلوں کے ٹورنامنٹوں اور یوگ سیشنز کا انعقاد کرتی ہے۔ آئی ڈی وائی 2022 کی تقریبات کے دوران، کمپنی نے این ایم ڈی سی امپیکٹ لیگ کے ماہانہ فاتحین کو بھی مبارکباد پیش کی، یہ کمپنی کے ملازمین اور ان کے خاندان کے افراد کے لیے ایک گیمفائیڈ واکاتھون چیلنج ہے، جو 26 جنوری 2022 کو شروع ہوا اور اگست 2022 تک جاری رہے گا۔ این ایم ڈی سی اپنے ملازمین کے لئے یوگا ٹریننگ اور پریکٹس سیشن کے انعقاد کے لئے اپریل 2022 سے نمستے انڈیا فاؤنڈیشن، حیدرآباد کے ساتھ مصروف عمل ہے۔ اسی طرح کے یوگا سیشن این ایم ڈی سی کے دیگر پروجیکٹوں میں منعقد کیے جا رہے ہیں جہاں ملازمین، ان کے اہل خانہ اور مقامی لوگ شرکت کرتے ہیں۔ ملازمین کے ساتھ آن لائن یوگا ڈیمانسٹریشن لنک بھی شیئر کیا گیا تاکہ وہ گھر بیٹھے یوگا کر سکیں۔

 

******

 

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO.6749



(Release ID: 1836019) Visitor Counter : 107


Read this release in: English , Hindi , Punjabi