بجلی کی وزارت
جناب آر کے سنگھ نے بہار کے نالندہ مہاویہار میں یوم یوگ تقریبات میں شرکت کی
یوگا کی مشق کلی صحت اور روحانی تندرستی کے لیے کلید ہے: مرکزی وزیر توانائی
مرکزی وزیر نے 1400 سے زیادہ شرکاء کے ساتھ یوگ کیا
Posted On:
21 JUN 2022 4:50PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 21/جون 2022 ۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کرناٹک کے میسورو میں میسورو پیلس گراؤنڈ میں ہزاروں شرکاء پر مشتمل ایک بڑی یوگ نمائش میں شرکت کرکے 8ویں بین الاقوامی یوم یوگ کی تقریب منائی۔
توانائی اور جدید و قابل تجدید توانائی کے مرکزی وزیر آج بہار کے نالندہ مہاویہار میں بہار کے لوگوں کے ساتھ 8ویں بین الاقوامی یوم یوگ (آئی ڈی وائی 2022) تقریبات میں شریک ہوئے۔ تقریبات میں 1400 سے زائد شرکاء نے شرکت کی۔ روزمرہ کی زندگی میں یوگ کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے، جناب سنگھ نے کہا کہ ’’یوگ کی مشق کلی صحت اور روحانی تندرستی کے لیے کلید ہے۔ آئیے ہم سب یوگ کی مشق کرکے بین الاقوامی یوم یوگ منائیں اور اسے اپنے طرز زندگی کا ایک لازمی حصہ بنانے کا عہد کریں۔‘‘
کووڈ – 19 کی وبا کے دو سال بعد، ملک میں ’’یوگا فار ہیومینٹی‘‘ کے پیغام کی حمایت کرنے کے لیے آئی ڈی وائی 2022 کے اس سال کے 8ویں ایڈیشن کے تئیں بڑے پیمانے پر جوش و خروش اور اس میں شرکت دیکھنے میں آئی۔ اس سال بین الاقوامی یوم یوگ میں ایک ’’گارڈین رِنگ‘‘ پروگرام شامل ہے، جس میں چڑھتے سورج کے ساتھ 16 مختلف ٹائم زون میں یوگ کرنے والے لوگوں کی لائیو اسٹریمنگ شامل ہے۔
نالندہ ایک قدیم درس گاہ تھی۔ یہ چوتھی صدی عیسوی میں قائم ہونے والی دنیا کی قدیم ترین یونیورسٹی تھی۔ نالندہ یونیورسٹی میں چین اور تھائی لینڈ جیسے دور دراز علاقوں سے اسکالرز آتے تھے۔ چینی اسکالر ہیوین سانگ یہاں 7ویں صدی عیسوی میں تعلیم حاصل کرنے کے لیے آئے تھے اور انھوں نے نالندہ یونیورسٹی کے بارے میں بہت کچھ لکھا ہے۔
******
ش ح۔ م م۔ م ر
U-NO.6748
(Release ID: 1835988)
Visitor Counter : 154