ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
یوگا پوری انسانیت کے لیے ایک انمول تحفہ ہے: مرکزی وزیر مملکت جناب اشونی چوبے
Posted On:
21 JUN 2022 3:44PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 21 جون 2022:
ماحولیات، جنگلات اور آب و ہوا کی تبدیلی اور صارفین کے امور، خوراک اور عوامی تقسیم کے مرکزی وزیر مملکت جناب اشونی کمار چوبے نے یوگا کے عالمی دن کے موقع پر ریاست کے گورنر جناب گنگا پرساد اور وزیر اعلی جناب پریم سنگھ تمنگ کے ساتھ سکم، گنگٹوک کی انچے مانیسٹری میں یوگا کیا۔


جناب چوبے نے کہا کہ وزیراعظم جناب نریندر مودی نے اپنی کوششوں سے بھارتی ثقافت کے اس انمول تحفے کو تمام دنیا کے انسانوں تک پہنچانے کا کام کیا ہے۔ آج پوری دنیا نے یوگا کو اپنایا ہے۔ اور یوگا کے ذریعے ہم عالمی سطح پر جڑ رہے ہیں۔ وزیر مملکت نے کہا کہ باقاعدگی سے یوگا کرکے ہم اپنے جسم کو صحت مند رکھ سکتے ہیں۔
***
U. No. 6742
(ش ح - ع ا- ع ر)
(Release ID: 1835969)