شہری ہوابازی کی وزارت
شہری ہوا بازی کی وزارت نے گوالیار قلعہ میں یوگ کا بین الاقوامی دن 2022 منایا
جناب جیوترآدتیہ ایم سندھیا نے تاریخی مقام پر تقریب کی قیادت کی
Posted On:
21 JUN 2022 2:23PM by PIB Delhi
شہری ہوا بازی کی وزارت نے 21 جون 2022 کو گوالیار قلعہ میں 2,000 سے زیادہ لوگوں کے یوگ کے بڑے مظاہرے کا اہتمام کرکے یوگ کا بین الاقوامی دن منایا۔ اس تقریب کا افتتاح اور قیادت شہری ہوا بازی کے وزیر جناب جیوترآدتیہ ایم سندھیا نے کی۔

وزیرموصوف کے علاوہ، اس تقریب میں گوالیارسے رکن پارلیمان جناب وویک نارائن شیجوالکر، مدھیہ پردیش حکومت میں بجلی کے وزیرجناب پردھومن سنگھ تومر، شہری ہوا بازی کی وزارت (ایم او سی اے) میں سکریٹری جناب راجیو بنسل ، ایم اوسی اے میں جوائنٹ سکریٹری اوشاپاڈھی ،ایم اوسی اے میں جوائنٹ سکریٹری، محترمہ روبینہ علی، ایم اوسی اے میں جوائنٹ سکریٹری جناب ایس کے مشرا، ایم اوسی اے میں جوائنٹ سکریٹری امبر دوبے، ایم اوسی اے ، ریاستی حکومت اور مقامی انتظامیہ کے دیگر مختلف مندوبین نے شرکت کی ۔
یوگ پروگرام کا آغاز شہری ہوا بازی کے وزیر کے ذریعہ چراغ روشن کرنے کے ساتھ ہوا۔ اس کے بعد مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ جناب شیوراج سنگھ چوہان اورہندوستان کے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ورچوئل خطاب کوتقریب کے مقام پر نشر کیا گیا۔

یوگ کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے جناب جیوترآدتیہ ایم سندھیا نے کہا،’’21 جون ہندوستان کے لیے ایک تاریخی دن ہے کیونکہ اس سال یوگ کا فسٹیول ملک بھر میں 75 تاریخی مقامات پر منایا جائے گا۔ یہ ہندوستان یا بیرون ملک رہنے والے ہر ہندوستانی کے لئے ایک اہم دن ہے۔ یوگ جسم اور روح دونوں کے لیے کام کرتا ہے اور خدا اور انسان کے درمیان ایک ربط کا کام کرتا ہے۔ یوگ انسانی جسم سے تناؤ اور بیماریوں سے مکمل طور پر چھٹکارا پانے میں مدد کرتا ہے اور معاشرے کے اندر امن وسکون حصول میں مدد گار ہے۔ آج پوری دنیا یوگ آسن کرے گی جو ہندوستان کی روحانی طاقت کی بہترین مثال پیش کرے گا۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی پہل پر، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 2014 میں 21 جون کو یوگ کا بین الاقوامی دن (آئی ڈی وائی) قرار دینے کا ایک تاریخی فیصلہ کیا تھا۔ یوگ کی دنیا بھر میں قبولیت ہمارے ملک کے لیے فخر کی بات ہے، کیونکہ یوگ ہمارے ملک کے ثقافتی اور روحانی ورثے کا ایک لازمی حصہ ہے۔
اس سال یوگ کا بین الاقوامی دن ’’ آزادی کا امرت مہوتسو‘‘ سال میں پڑا ہے جس کے لیے آیوش کی وزارت نے پورے ہندوستان میں 75 معروف مقامات پر یوگ کا بین الاقوامی دن منانے کا منصوبہ بنایا ہے جس سے عالمی سطح پرہندوستان کی برانڈنگ میں بھی مدد ملے گی۔
اس سال یوگ کے بین الاقوامی دن 2022 کا موضوع ہے ’’یوگ برائے انسانیت ‘‘ کیونکہ اس میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح کووڈ-19 وبا کے عروج کے دوران، یوگ نے انسانیت کودرپیش مشکلات کو دور کرنے اورکووڈ کے بعد کے ابھرتے ہوئے جغرافیائی سیاسی منظر نامے میں بھی لوگوں کی خدمت کی،ہمدردی، رحم دلی کے ذریعے اتحاد کے احساس کو فروغ دیا اور دنیا بھر کے لوگوں میں لچک پیدا کی ۔
کامن یوگا پروٹوکول، ماہرین کی طرف سے یوگ پر لیکچر، رانی لکشمی بائی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فزیکل ایجوکیشن کے یوگ ماہرین کی طرف سے یوگ آسن کا مظاہرہ اس تقریب کی کچھ سرگرمیاں تھیں۔
************
ش ح ۔ ف ا ۔ م ص
(U: 6737)
(Release ID: 1835964)