محنت اور روزگار کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ای پی ایف او پے رول ڈاٹا : ای پی ایف او میں اپریل 2022 میں 17.08 لاکھ لوگ شامل ہوئے

Posted On: 20 JUN 2022 5:05PM by PIB Delhi

نئی دہلی،20 جون، 2022/ ای پی ایف او کےآج جاری کیےگئے عارضی پے رول ڈیٹا میں یہ بات اجاگر کی گئی ہے کہ ای پی ایف او میں اپریل 2022 میں 17.08 لاکھ لوگ شامل ہوئے ہیں۔ پے رول ڈیٹا کے سال بہ سال مقابلے سے ظاہر ہوتا ہے کہ اپریل 2021 کےمقابلے اپریل 2022 میں چار اعشاریہ تین دو لاکھ افراد کا اضافہ ہوا ہے۔

اس مہینے کے دوران کل 17.08 لاکھ لوگوں میں سے تقریباً 9.23 لاکھ نئے ارکان ای پی ایف اور ایم پی ایکٹ ، 1952 کے سوشل سکیورٹی کے تحت آئے ہیں جو کہ پہلی بار ہے ۔ تقریباً 7.85 لاکھ لوگوں نے ای پی ایف او دوبارہ اختیار کیا ہے جیساکہ انہوں نے اپنے روزگار میں تبدیلی کی ہے۔ پے رول ڈیٹا سے پچھلے چار مہینے کے درمیان ارکان کے ہٹنے کے رجحان میں کمی کا پتہ چلتا ہے۔

ای پی ایف اوروزگار کو یقینی بنانے سے متعلق ایک تنظیم ہے جو ای پی ایف اور ایم پی قانون ، 1952 کے تحت آنے والے ارکان کو بہت سے فائدے فراہم کرتی ہے۔

۔۔۔                  

ش ح ۔ اس۔ ت ح ۔                                              

U - 6689


(Release ID: 1835732) Visitor Counter : 113


Read this release in: English , Hindi