نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جناب کرن ریجیجو نے تاریخی لال قلعے میں اب تک کی پہلی شطرنج اولمپیاڈ مشعل دوڑ کی ، مشعل کو سپرد کرنے کی تقریب میں شرکت کی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 20 JUN 2022 3:40PM by PIB Delhi

نئی دہلی،20 جون، 2022/ قانون و انصاف کے مرکزی وزیر جناب کرن ریجیجو نے آج تاریخی لال قلعے میں مشعل کو سپرد کرنے کی تقریب سے خطاب کیا۔ علامتی لال قلعہ ان 75 علامتی مقامات میں سے ایک ہے جو 40 دن کی اپنی نوعیت کی پہلی شطرنج اولمپیاڈ مشعل دوڑ کا حصہ ہیں۔ فیڈے کے صدر آر کے ڈی  دوورکووچ ، کھیلوں کی  سکریٹری محترمہ سجاتا چترویدی ، ایس اے آئی کے ڈائریکٹر جنرل جناب سندیپ پردھان،  اے آئی ایس ایف کے صدر جناب سنجے کپور ، شطرنج کی مایا ناز کھلاڑی وشوناتھن آنند اور وزارت ، ایس اے آئی، اے آئی سی ایف اور فیڈے سے وابستہ دیگر شخصیتیں بھی اس موقعے پر موجود تھیں۔

یہ تاریخی تقریب آئی جی اسٹیڈیم میں اتوار کو وزیراعظم جناب نریندر مودی کی موجودگی میں شروع کی گئی تھی۔ وزیر اعظم نے مشعل دوڑ کا آغاز کیا اور مشعل کو وشوناتھن آنند کے سپرد کیا۔ پیر کو جناب رجیجو میں یہ مشعل آنند سے لی اور اسے شطرنج کے گرینڈ ماسٹر دبیندو بروا کے سپرد کیا جو اس دوڑ کو لیہ ، لداخ لے کر جائیں گے۔ بروا وشوناتھن آنند کے بعد دوسرے بھارتی کھلاڑی ہیں جو 1991 میں گرینڈ ماسٹر بنے تھے۔

جناب رجیجو نے پیر کو کہا کہ یہ حقیقت کے ہر آئندہ شطرنج اولمپیاڈ کے لیے مشعل ہر دو سال کے بعد بھارت سے روشن کی جائے گی ۔ خود شطرنج کی تاریخ میں ایک سنگ میل ہے۔ مشعل روشن کرنے کا عمل ایک بڑی اہمیت کا حامل ہے اور یہی وجہ ہے کہ اولمپک مشعل یونان میں روشن کی جاتی ہے جہاں سے جدید اولمپکس کا آغاز ہوا۔

جناب رجیجو نے منگولیا کے اپنے حالیہ دورے کی یاد تازہ کرتے ہوئے یہ بھی کہا  کہ شطرنج کا آغاز بھارت میں ہوا۔ میں نے حال ہی میں منگولیا کا دورہ کیا ۔ جہاں میں نے وہاں کی پارلیمنٹ کے اسپیکر زندانشتر گومبوجاو اور میں نے شطرنج کے بارے میں بات چیت کی۔ وہ اس کھیل کے زبردست شوقین ہیں انہوں نے مجھے بتایا کہ شطرنج دنیا کے لیے بھارت کا تحفہ ہے۔

یہ مشعل پہلے لیہ لداخ جائے گی اس کے بعد سری نگر ، جموں ، دھرم شالہ اور شملہ جائے گی۔ چار دن کی اس مشعل دوڑ میں بھارت کی ہر ریاست اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے 75 اضلاع شامل ہوں گے۔ یہ دوڑ 27 جولائی کو چنئی میں ختم ہو جائے گی۔  44 واں فیڈے شطرنج اولمپیاڈ 28 جولائی سے 10 اگست ، 2022 تک چنئی میںمنعقد ہوگا۔

۔۔۔

 

                  

ش ح ۔ اس۔ ت ح ۔                                              

U - 6688


(ریلیز آئی ڈی: 1835730) وزیٹر کاؤنٹر : 175
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी