وزارتِ تعلیم
جناب دھرمیندر پردھان کانگڑا قلعہ میں آئی ڈی وائی 2022 پروگرام میں شرکت کریں گے
Posted On:
20 JUN 2022 7:30PM by PIB Delhi
بین الاقوامی یوم یوگ 2022 ’’آزادی کا امرت مہوتسو‘‘سال کے دوران منایا جارہا ہے۔ تعلیم اور ہنر مندی ترقیات کے مرکزی وزیر جناب دھرمیندر پردھان ہماچل پردیش کے مشہور مقام کانگڑا قلعہ میں آئندہ روز آئی ڈی وائی 2022 پروگرام کی قیادت کریں گے۔ 400 سے زائد طلبا اور دیگر افسران کانگڑا قلعہ میں منعقد ہونے والی یوم یوگ تقریبات میں شرکت کریں گے۔ آئی ڈی وائی 2022 کا موضوع ہے ’’یوگ برائے انسانیت‘‘۔
وزیر مملکت برائے تعلیم جناب سبھاش سرکار بیلور مٹھ مغربی بنگال سے اس پروگرام میں شرکت کریں گے، جبکہ وزیر مملکت برائے تعلیم محترمہ انّاپورنا دیوی عظیم چول مندر، تنجاور، تمل ناڈوسے، اور وزیر مملکت برائے تعلیم جناب راج کمار رنجن سنگھ ، ایلی فینٹ ٹیرس، انگ کور آرکیالوجیکل پارک، سیم ریپ، کمبوڈیا سے اس پروگرام میں شرکت کریں گے۔
ان تقریبات کا اہتمام جاری ’آزادی کا امرت مہوتسو (اے کے اے ایم)‘ جشن سے مکمل طور پر ہم آہنگی کے ساتھ پوری دنیا میں شاندار انداز میں کیا جائے گا۔ آئی ڈی وائی کا اہم مقصد لوگوں کے لیے یوگ کے صحتی فوائد کے بارے میں عوامی سطح پر بیداری پیدا کرنا ہے۔گذشتہ برسوں کے دوران بین الاقوامی یوم یوگ صحت کے لیے ایک عوامی تحریک کی شکل اختیار کر چکا ہے۔
**********
(ش ح –ا ب ن۔ م ف)
U.No:6701
(Release ID: 1835728)
Visitor Counter : 141