زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت

مرکزی وزیر زراعت جناب نریندر سنگھ تومر آئندہ روز مدھیہ پردیش کے مرینا میں منعقد ہونے والے 8ویں بین الاقوامی یوم یوگ پروگرام کی قیادت کریں گے


وزیر مملکت محترمہ شوبھا کرندلاجے کرناٹک کے ہاسن ضلع میں واقع ہلے بیڈو مندر کامپلیکس میں یوگ مظاہرے کی قیادت کریں گی

وزیر مملکت جناب کیلاش چودھری راجستھان کے راج سمند ضلع میں کمبھل گڑھ کے پہاڑی قلعہ میں منعقد ہونے والے آئی ڈی وائی 2022 سیشن میں شرکت کریں گے

Posted On: 20 JUN 2022 6:58PM by PIB Delhi

زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کے مرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ تومر آئندہ روز مدھیہ پردیش کے مرینا میں منعقد ہونے والے 8ویں بین الاقوامی یوم یوگ (آئی ڈی وائی) تقریبات کی قیادت کریں گے۔

بین الاقوامی یوم یوگ اس سال ’’آزادی کا امرت مہوتسو‘‘ کے دوران آرہا ہے، اس لیے حکومت ہند نے ’’عالمی سطح پر برانڈ انڈیا‘‘ پر زور دیتے ہوئے ملک بھر میں قومی سطح کے 75 تاریخی مقامات پر بین الاقوامی یوم یوگ منانے کے ساتھ ساتھ ان مشہور مقامات کی نمائش کی منصوبہ بندی بھی کی ہے۔ اس سلسلے میں، زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کے وزرائے مملکت میں سے محترمہ شوبھا کرندلاجے کرناٹک کے ہاسن ضلع میں ہلے بیڈو مندر کامپلیکس میں منعقد ہونے والے یوگ سیشن میں حصہ لیں گی، جبکہ جناب کیلاش چودھری راجستھان کے راج سمند ضلع میں کمبھل گڑھ کے پہاڑی قلعہ میں منعقد ہونے والے آئی ڈی وائی 2022 سیشن میں پرجوش لوگوں کے ساتھ شرکت کریں گے ۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی میسور پیلیس میدان، کرناٹک سے ملک کی قیادت کریں گے۔ بین الاقوامی یوم یوگ  کے موقع پر، کرناٹک وزیر اعظم کی قیادت میں بڑے یوگ مظاہرے کی اہم تقریب کی میزبانی کرے گا۔ آئی ڈی وائی 2022 کو ’’یوگ برائے انسانیت‘‘ کے موضوع کے ساتھ منایا جائے گا اور ملک کے مشہور مقامات کی نمائش کرتے ہوئے ’’عالمی سطح پر برانڈ انڈیا‘‘ پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔

بین الاقوامی یوم یوگ اس سال ’’آزادی کا امرت مہوتسو‘‘کے دوران آرہا ہے، اس لیے وزارت آیوش نے ملک بھر کے 75 مشہور مقامات پر آئی ڈی وائی منانے کا منصوبہ وضع کیا ہے، جس میں گورنر حضرات، مرکزی وزراء، مشہور معزز حضرات، قابل احترام یوگا گورو، یوگا اور معاون سائنس کے ماہرین، مقامی یوگا ادارے اور یوگا کے تئیں پرجوش افراد شرکت کریں گے۔

**********

 

(ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:6702



(Release ID: 1835722) Visitor Counter : 94


Read this release in: English , Hindi , Punjabi