عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے گزشتہ 8 سالوں میں عام ہندوستانیوں میں خود اعتمادی اور خود توقیری کو بحال کیا ہے


وزیر موصوف نے جموں کے کٹھوعہ میں ایک زبردست عوامی ریلی سے خطاب کیا

Posted On: 20 JUN 2022 7:23PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج یہاں کہا کہ گزشتہ آٹھ سالوں میں بحیثیت وزیر اعظم نریندر مودی کا سب سے بڑا تعاون یہ رہا ہے کہ انھوں نے عام ہندوستانیوں میں خود اعتمادی اور خود توقیری کو بحال کیا ہے۔

اس دور افتادہ علاقے میں ایک بہت بڑی عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا، مودی حکومت کے 8 سال کی تعریف کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ اس سے پہلے کے 8 سال کے منظر نامے کو یاد کیا جائے۔ جب مودی نے 2014 میں وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالا تو پورا ملک مایوسی کے سائے میں ڈوبا ہوا تھا اور عام شہری بڑے گھوٹالوں اور وزرا اور عہدیداروں کے گھپلوں کی وجہ سے پوری امید کھو چکا تھا، انھوں مزید کہا کہ مودی کی 26 مئی 2014 کی شام کو ہندوستان کے وزیر اعظم کی حیثیت سے حلف برداری کی تقریب سے مایوسی سے امید پرستی کی طرف ملک کے سفر کا آغاز ہوا۔

 

 

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے یاد کیا کہ 2014 سے پہلے بیرون ملک جانے والے نوجوانوں کو اپنا مکمل تعارف دینے میں شرم محسوس ہوتی تھی جبکہ 8 سال کے قلیل عرصے میں حالات بالکل بدل گئے ہیں اور آج نہ صرف ہندوستانی نوجوان بیرون ملک سر اٹھا کر جاتے ہیں بلکہ وہاں کے مقامی لوگوں کے مقابلے میں پیشہ ورانہ اور اسٹارٹ اپ اسائنمنٹس کے لیے انھیں ترجیح بھی دی جاتی ہے۔

بنی جیسے دور دراز پہاڑی علاقوں میں بڑے پیمانے پر پیش رفت کا ذکر کرتے ہوئے ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ مودی نے وعدہ کیا تھا کہ وہ ملک کے نظر انداز کیے جانے والے اور دور دراز علاقوں کو ترقی یافتہ خطوں کے برابری کی سطح پر لے جائیں گے اور وہ اس میں کامیاب ہوئے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ بنی جو جموں ڈویژن کے سب سے زیادہ ناقابل رسائی خطوں میں سے ایک تھا، وہاں گزشتہ 8 سالوں میں مرکزی فنڈز کے ذریعے سڑکوں کا جال بچھایا گیا اور نئی شاہراہیں زیر تعمیر ہیں۔

پچھلی حکومتوں پر دانستہ طور پر دور دراز پہاڑی علاقوں کو نظر انداز کرنے کا الزام لگاتے ہوئے ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ شاید اس کا مقصد یہ تھا کہ ان دور دراز علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو باقی دنیا میں سامنے آنے والے مواقع سے ہمیشہ محروم رکھا جائے تاکہ ہر الیکشن میں ان کا ووٹ حاصل کرنے کے لیے ان کی جہالت کا استحصال کیا جاتا رہے، انھوں نے کام کا نیا انداز متعارف کرانے اور ان لوگوں تک پہنچنے کے لیے مودی کی تعریف کی جو سب سے زیادہ ضرورت مند تھے، چاہے وہ کسی بھی سیاسی پارٹی کو ووٹ دیتے ہوں۔

 

 

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ خطے میں بہت سے قومی منصوبے وزیر اعظم نریندر مودی کی ذاتی دلچسپی کی وجہ سے ممکن ہوئے ہیں۔ اس سلسلے میں، انھوں نے چترگلہ سرنگ کا حوالہ دیا جو لکھن پور سے بسوہلی بنی سے ڈوڈا تک نئی قومی شاہراہ کا حصہ ہوگی۔

وزیر موصوف نے بتایا کہ بی آر او ایجنسی بیکنز نے چترگلہ ٹنل کے لیے ڈی پی آر پہلے ہی تیار کر لیا ہے جس پر 4000 کروڑ روپے لاگت کا تخمینہ ہے۔ انھوں نے کہا، انہوں نے سڑک ٹرانسپورٹ کے وزیر نتن گڈکری سے درخواست کی ہے کہ وہ اسے بھارت مالا اسکیم کے اگلے منصوبے میں شامل کریں۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے بنی کے لیے منظور کیے گئے نئے کیندریہ ودیالیہ کا بھی حوالہ دیا اور کہا کہ بلاور اور بنی کے درمیان اہم سڑک پر تعمیراتی کام کو تیز رفتاری سے آگے بڑھایا جائے گا کیونکہ اس میں کچھ تکنیکی وجوہات اور کووڈ وبائی امراض کی وجہ سے تاخیر ہوئی تھی۔

اس موقع پر سابق ایم ایل اے بنی جگجیون لال، ڈی ڈی سی چیئرمین کرنل (ریٹائرڈ) بھان سنگھ اور بی جے پی کے سینiئر لیڈر اتم گوسوامی نے بھی خطاب کیا۔ انھوں نے ڈاکٹر جتیندر سنگھ کی محنت کی بھر پور تعریف کی جس نے بنی کا چہرہ بدل کر رکھ دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پچھلے 8 سالوں میں جو ترقی دیکھی گئی ہے وہ 60 سال سے زیادہ پہلے کی ترقی سے کہیں زیادہ ہے۔

                                               **************

ش ح۔ ف ش ع- م ف

U: 6700



(Release ID: 1835718) Visitor Counter : 86


Read this release in: English , Hindi