وزارات ثقافت
azadi ka amrit mahotsav

یادگاری عمارتوں سے متعلق قومی اتھارٹی آئندہ روز بین الاقوامی یوم یوگ کے موقع پر قطب مینار کے آس پاس سورج کی حرکت کے فلکیاتی مطالعہ کا اہتمام کرے گی

Posted On: 20 JUN 2022 5:33PM by PIB Delhi

یادگاری عمارتوں کی قومی اتھارٹی، آئندہ روز بین الاقوامی یوم یوگ کے موقع پر سائنس اور تکنالوجی کی وزارت کی مدد سے قطب مینار کے آس پاس سورج کی حرکت کے فلکیاتی مطالعہ کا اہتمام کرے گی۔ اس مطالعہ سے اس بات کا تعین ہوگا کہ کیا قطب مینار ایک مخصوص زاویے پر جھکا ہوا ہے، کیا اس کی کوئی فلکیاتی اہمیت ہے، اور کیا 21 جون کی دوپہر میں مینار کی صفر چھاؤں یعنی کوئی چھاؤں نہیں ہوتی ہے۔ یہ مطالعہ 21جون کو 11.30 بجے یعنی دوپہرسے کچھ دیر قبل شروع ہوگا اور دوپہر 1.30 بجے تک جاری رہے گا۔ اس میں کچھ مخصوص آلات کا استعمال کیا جا رہا ہے اور لوگوں کو اس پروگرام کے بارے میں معلومت فراہم کرنے کے لیے ایک ایپ بھی تیار کیا گیا ہے۔

نیشنل مونومینٹس اتھارٹی کی درخواست پر مطالعہ کے لیے سینئر سائنسدانوں اور جائزہ کاروں کی ایک ٹیم تشکیل دی گئی ہے، جس میں انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ایسٹرو فزیکس، بنگلور؛ آریہ بھٹ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف آبزرویشنل سائنسز کے سینئر سائنس داں ڈاکٹر وریندر یادو ، اور سروے آف انڈیا کے جناب رجیو دھیانی شامل ہیں۔ وہ ایک مطالعہ کریں گے اور نیشنل مونومینٹس اتھارٹی کے چیئرمین جناب ترون وجے کو ایک رپورٹ سونپیں گے۔

سائنس داں حضرات ہر 10 منٹ کے وقفے سے چھاؤں کی لمبائی کی پیمائش کریں گے، یہ سلسلہ دوپہر سے کچھ دیر قبل 11.30 بجے سے دوپہر 1.30 تک جاری رہے گا۔ جناب ترون وجے نے کہا کہ اس سے نہ صرف یہ پتہ چلے گا کہ کیا دوپہر میں صفر چھاؤں کی رہتی ہے، بلکہ اس سے چھاؤں کی لمبائی میں اضافہ پر نظر رکھنے میں بھی مدد ملے گی۔

قطب مینار کے طول و عرض کو مدنظر رکھتے ہوئے، ان پیمائشوں سے اس  کے جھکاؤ کی پیمائش کرپانا ممکن ہوگا۔ جھکاؤ کے کچھ زاویوں کے لیے توقع ہے کہ دوپہر کے وقت چھاؤں زمین پر نظر آئے گی اور کچھ وقت کے لیے یہ مینار پر نظرآئے گی۔ اس مقصد کے لیے، جب چھاؤں کچھ وقت مینار پر رہے گی تو اس کی پیمائش  کے لیے ایک آلا فراہم کرنے  کی درخواست کی گئی ہے۔

فلکیاتی مطالعہ سے قبل وشنو گروڑ دھوَج (لوہے کا ستون) پر ایک یوگا تقریب کا اہتمام کیا جائے گا۔

 

**********

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:6691


(Release ID: 1835687) Visitor Counter : 139


Read this release in: English , Hindi