وزارت دفاع
منگولیا میں کثیر ملکی قیام امن مشق ’’ایک خان کویسٹ – 2022‘‘ کا اختتام
Posted On:
20 JUN 2022 7:17PM by PIB Delhi
نئی دہلی،20 جون، 2022/ منگولیا کے ئلان باتر میں امن کی حمایت کرنے والی کارروائیوں کے تربیتی مرکز میں آج کثیر ملکی قیام امن مشق ایکس خان کویسٹ - 2022 اختتام پذیر ہوئی۔
یہ مشق چھ جون سے 20 جون 2022 تک کی گئی ۔ اس سے 16 ملکوں کی فوجوں کے مابین باہمی طور پر سیکھنے سکھانے اور ایک دوسرے کو بہترین طور طریقوں سے واقف کرانے کا ایک پلیٹ فارم فراہم ہوا۔ بھارتی دستہ لداخ اسکاؤٹس کے عملے پر مشتمل تھا جس میں فیلڈ ٹریننگ اور کمان پوسٹ مشق میں حصہ لیا۔ اس مشق کے دوران مختلف تربیتی سرگرمیاں انجام دی گئیں جن میں اقوام متحدہ ، ضابطے کے مطابق چھوٹے آلات کی فرضی کاروائیاں، لڑائی سے متعلق مذاکرات ، عملے کی تربیت اور کمان کی تعیناتی شامل ہے۔ ان مشقوں کا مقصد کئی ملکوں کے مابین مل کر کارروائی کرنے کی صلاحیت میں اضافہ کرنا تھا۔
۔۔۔
ش ح ۔ اس۔ ت ح ۔
U - 6698
(Release ID: 1835686)
Visitor Counter : 175