بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت
’سوادھا‘ -کھادی میں صحت مند رہنے کے لئےملبوسات
Posted On:
20 JUN 2022 10:43AM by PIB Delhi
اس سال ہندوستان 21 جون 2022 کو یوگا کا آٹھواں عالمی دن منائے گا۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اس بات کی تصدیق کے لیے کہ کس طرح یوگا نے کووڈ- 19 کے دوران مصائب کو دور کرنے میں انسانیت کی خدمت کی ہے، اس سال کے موضوع کے طور پر ’یوگابرائے انسانیت ‘ کا اعلان کیا ہے۔وہ بہت شدت سے محسوس کرتے ہیں کہ یوگا کووڈ کے بعد کے جغرافیائی سیاسی بحران کے دوران رحم دلی اور ہمدردی کے ذریعے لوگوں کو ایک پلیٹ فارم پر لائے گا اور پوری دنیا میں اتحاد کے جذبے کو فروغ دے گا۔
کے وی آئی سی ،ایم ایس ایم ای کی وزارت کے ذریعے این آئی ایف ٹی میں کھادی کے لئے سینٹر آف ایکسی لینس قائم کیا گیاہے، جس کا مقصد کھادی اداروں (کے آئیز) کو ہندوستانی اور عالمی مارکیٹ میں اعلیٰ معیار کی مختلف کھادی مصنوعات کو مؤثر طریقے سے ڈیزائن کرنے، تیار کرنے اور مارکیٹنگ میں مدد فراہم کرنا ہے۔
کھادی کے لیے سنٹر آف ایکسی لینس (سی او ای کے)’کھادی کے جذبے‘ کے ساتھ ایک مطابقت پیدا کرکےتھیم میں بیان کیے گئے جذبات کو آگے بڑھاتا ہے- جس کا سیدھا مطلب ہے ’’زمین پر موجود ہر انسان کے ساتھ ہمدردی کا احساس‘‘۔ یوگا کا جوہر توازن ہے - نہ صرف جسم کے اندر یا دماغ اور جسم کے درمیان توازن، بلکہ دنیا کے ساتھ انسانی تعلقات میں بھی توازن ہے۔
یوگا کے بنیادی نظریہ کو مدنظر رکھتے ہوئے،سی او ای کے کی ڈیزائن ٹیم نے بین الاقوامی یوگا ڈے پر کھادی کی ہمہ گیری کو ظاہر کرنے کی غرض سے صحت مند رہنے کے لئے ملبوسات’سوادھا‘کی ایک رینج تیار کی ہے۔ اتھرو وید میں، ’سوادھا‘ کا مطلب آسانی، راحت یا خوشی ہے، جو واقعی اس کلیکشن کی صفات ہیں۔
کلیکشن کے ملبوسات یوگا پریکٹیشنرز اور یوگا کا شوق رکھنے والےافراد کو دکھائے گئے تاکہ وہ اسے پہنیں اور اپنی رائے دیں۔ کندھے پربائس یوک کی خصوصیات کو شامل کرنا، اوپر کے لباس کے بیچ میں ایک باکس پلیٹ اور لوکروچ، تاکہ کھینچنے میں آسان اور زیادہ آرام دہ ہو، صحت مند رہنے کے لئےملبوسات کے کلیکشن کےاہم خصوصیات ہیں۔
سماجی کارکن ،ریمن میگسیسے انعام یافتہ اور پڈوچیری کی سابق لیفٹیننٹ گورنر ڈاکٹر کرن بیدی نے کلیکشن کی توثیق کرنے اور ڈیزائنرز سے بات چیت کرنے کے لیے این آئی ایف ٹی میں سی او ای کے دفتر کا دورہ کیا۔ پلاگ مین آف انڈیا جناب ریپو دمن بیولی نے سوادھا کلیکشن سے ملبوسات منتخب کئے اور کھادی کے آرام دہ کپڑے کی تعریف کی جو یوگا یا ورزش کرنے میں سہولت فراہم کرتے ہیں۔
ویلنیس ملبوسات’سوادھا‘ کی رینج ذہن سازی اور استقامت کی اقدار پر زور دیتی ہے اور اس کا مقصد ہرعمر کے گروپوں ،جنریشن زیڈ سے لے کر نوجوانوں تک کو راغب کرنا ہے۔ ویلنیس ملبوسات میں قدرتی رنگوں میں ہاتھ سے بنی کھادی کا استعمال کیا گیا ہے۔ کھادی کی ڈور ،عالمی سطح پر لوگوں کو حقیقی معنوں میں ’وسودھیو کٹمبکم‘یعنی دنیا ایک کنبہ ہے ،لوگوں کو ایک دوسرے سے جوڑتی ہے۔
***********
ش ح ۔ ف ا ۔ م ش
U. No.6671
(Release ID: 1835461)
Visitor Counter : 192