عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتندر سنگھ جموں و کشمیر کے رام بن میں ضلع انتظامیہ کے ساتھ امرناتھ یاترا-2022کے انتظامات کا جائزہ لیا

Posted On: 19 JUN 2022 8:23PM by PIB Delhi

نئی دہلی:19؍جون2022:

مرکزی وزیر مملکت(آزادنہ چارج)، سائنس و ٹیکنالوجی، وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، ارضی سائنس، وزیر اعظم کا دفتر، عملہ، عوامی شکایات، پنشن، ایٹمی توانائی اور خلاء جتندر سنگھ نے آج ضلع انتظامیہ رام بن کے ساتھ امرناتھ یاترا کی تیاری اور انتظامات کا جائزہ لیا۔

جائزہ میٹنگ کے دوران ڈاکٹر جتندر سنگھ نے زور دے کر کہا کہ یاتروں کے لئے موسم پیشگوئی، قومی شاہراہ اپ ڈیٹ ، آنے والے یاتریوں کی تعداد، آمدو رفت اپ ڈیٹ وغیرہ سے متعلق حقیقی وقت کی معلومات کے لئے ایک ڈیش بورڈ تیار کیا جانا چاہئے۔

وزیر اعظم نے ضلع انتظامیہ پر اس بات پر بھی زور دیا کہ سوشل میڈیا کا استعمال اس سال کی امر ناتھ یاترا کے لئے خاص طور سے الگ ہینڈل بناکر اہم ہینڈل کو ٹیگ کرکے یاتریوں کو  حقیقی متعلقہ معلومات کے ساتھ اپ ڈیٹ کرنے کے استعمال کیا جانا چاہئے۔

 

01.jpg

 

میٹنگ کے دوران ڈاکٹر جتندر سنگھ نے کہا کہ اس سال کی امرناتھ یاترا میں آرایف آئی ڈی جیسی جدید ترین تکنیک کو لازمی کردیا گیا ہے۔ جس سے غار کے راستے میں یاتریوں کو ٹریک کرکے ان کی حقیقی وقت پر نگرانی میں مدد مل سکے گی۔

ڈاکٹر جتندر سنگھ نے    ضلع رام بن میں غار ڈھنے   کے افسوسناک واقعے کے بارے میں  بھی معلومات لی۔اس میں وزیر محترم کو بتایا گیا کہ مرنے والوں کو امدادی رقم کے طورپر 20 لاکھ روپے کی ادائیگی کی گئی ہے اور مرنے والے لواحقین کو 2لاکھ روپے کی اضافی رقم بھی مہیا کی گئی ہے۔

میٹنگ کے دوران رام بن کے ڈپٹی کمشنر کے ذریعے وزیر محترم کو بتایا گیا کہ یاتریوں کے لئے ناشری  سے لمبر(بنی ہال)تک 33لنگر کی تعمیر کی گئی ہے، جس میں 30 ہزار لوگوں کے لے جانے کی صلاحیت ہے۔ وزیر محترم کو یہ بھی بتایا گیا کہ یاترا شروع ہونےسے پہلے ایک یاتری نِواس کی تعمیر مکمل ہوجائے گی،جس میں 13رہائشی مراکز ہوں گے اور جس میں مجموعی طورپر 8000لوگوں کے ٹھہرنے کی گنجائش ہوگی۔ اس یاتری نِواس میں 3000بستر مہیا ہوں گے اور یاتریوں کےے 961 بیت اخلاء؍ باتھ روم بھی موجود ہوں گے۔

ایس ایس پی رام بن موہتا شرما نے وزیر محترم کو بتایا کہ اس سال کی امر ناتھ یاترا کے لئے سی سی ٹی وی لگانے، اہم مقامات پرسی آر پی ایف ، آئی ٹی بی پی کی تعیناتی، پی سی آر کنٹرول روم کے ساتھ حفاظتی نکتہ نظر سے تمام انتظامات بھی کئے گئے ہیں۔

 

02.jpg

     

************

 

ش ح۔ج ق۔ن ع

(U: 6659)



(Release ID: 1835362) Visitor Counter : 129


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Telugu