پنچایتی راج کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پنچایتی راج کی وزارت کی طرف سے یوگ کے آٹھویں بین الاقوامی دن کی تقریبات 21 جون کو منائی جائیں گی


دیہی ترقی اور پنچایتی راج کے مرکزی وزیر جناب گری راج سنگھ اتراکھنڈ کے شہر ہریدوار میں ہرکی پوری پر یوگ کے آٹھویں بین الاقوامی دن کی تقریبات کی قیادت کریں گے

پنچایتی راج کے وزیر مملکت جناب کپل موریشور پاٹل جموں و کشمیر میں سری نگر کی ڈل جھیل میں ایس کے آئی سی سی میں یوگ کے بین الاقوامی دن 2022 کی تقریبات کی قیادت کریں گے

Posted On: 19 JUN 2022 4:28PM by PIB Delhi

نئی دہلی،19 جون، 2022/اس سال یوگ کا بین الاقوامی دن آزادی کے امرت مہوتسو کے دوران منایا جارہا ہے ۔ حکومت ہند نے یوگ کا بین الاقوامی دن ملک بھر میں قومی سطح کے 75 عالمی مقامات پر منانے کا منصوبہ بنایا ہے۔ جس میں ان علامتی مقامات پر عالمی اسٹیج پر برانڈ انڈیا پر توجہ دی جائے گی۔ اسی کے مطابق دیہی ترقی اور پنچایتی راج کے مرکزی وزیر جناب گری راج سنگھ اترا کھنڈ کے مقدس شہر ہری دوار کے ہرکی پوری پر  21 جون 2022 کو یوگ کے آٹھویں بین الاقوامی دن کی تقریبات کی قیادت کریں گے جبکہ پنچایتی راج کے مرکزی ویزر مملکت جناب کپل موریشور پاٹل جموں و کشمیر میں سری نگر کی دنیا بھر میں مشہور ڈل جھیل کے کناروں پر ایس کے آئی سی سی نے یوگ کے آٹھویں بین الاقوامی دن کی تقریبات کی قیادت کریں گے۔

حکومت ہند کی پنچایتی راج کی وزارت ، مرکز کے زیر انتظام علاقے جموں و کشمیر کے شہر سری نگر میں ڈل جھیل کے ایس کے آئی سی سی نے اجتماعی طور پر یوگ کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ آئی ڈی وائی کی تقریب کی قیادت حکومت ہند کے پنچایتی راج کے مرکزی وزیر مملکت جناب کپل موریشور پاٹل کریں گے۔  جس نے مرکز کے زیر انتظام علاقے جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر جناب منوج سنہا جموں و کشمیر کے چیف سکریٹری جناب ارون کمار مہتا ، پنچایتی راج وزارت کی ایڈیشنل سکریٹری جناب چندر شیکھر کمار اور کمشنر کم سکریٹری محترمہ مندیپ کور بھی شرکت کریں گی۔

سری نگر میں آئی ڈی وائی – 2022 کی تقریبات میں ممتاز شخصیتوں کے علاوہ پنچایتی راج اداروں کے منتخبہ منائندگان اور عہدیدار مقامی یوگ اداروں کے ماہرین ، پنچایتی راج وزارت کے افسران اور جموں و کشمیر کے افسران حصہ لیں گے۔  اس تقریب میں دیہی ترقی اور پنچایتی راج کے محکمے ،  آیوش کے محکمےاور دیگر محکموں کے نمائندگان مقامی ضلع انتظامیہ ، پولیس  ، نیم فوجی دستوں کے نمائندگان بھی حصہ لیں گے۔ بہت سے رضاکار ، مقامی شہری اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگ بھی شرکت کریں گے۔ جموں و کشمیر سرکار کے ماتحت آیوش محکمے کی طرف سےنامزد یوگ ماہرین اس میں شرکت کریں گے اور یوگ کےمقام پر مقررہ وقت پر یوگ کے عام پروٹوکول کے مطابق یوگ کریں گے۔

وزیراعظم جناب نریندر مودی کے کرناٹک کے میسورو پیلیس گراؤنڈز سے خطاب کی لائیو ویب اسٹریمینگ اور اسے سننے کے لیے وافر انتظامات کیے گئےہیں جہاں پر اجتماعی یوگ کی اصل تقریب منعقد کی جائے گی۔ اس کا اہتمام یوگ کا بین الاقوامی دن منانے کے لیے وزیراعظم کی قیادت میں کیا گیا ہے۔ اجتماعی یوگ کے مقام پر ایل ای ڈی اسکرین نصب کیے گئے ہیں تاکہ آئی ڈی وائی 2022 کے موقعے پر وزیراعظم کے قوم سے خطاب کو لائیو اسٹریم کیا جاسکے۔  یہ تقریبات پنچایتی راج کی وزارت کے سوشل میڈیا پیجز پر بھی دستیاب رہے گی تاکہ ان تقریبات میں زیادہ سے زیادہ لوگ حصہ لے سکیں۔

ہر ایک شخص کی روز مرہ کی زندگی میں یوگ کی اہمیت کو اجاگر کرنے اور یوگ کی باضابطہ مشق کی جانب لوگوں کی حوصلہ افزائی کےلیے ایک تعرفی خطبہ سری نگر کے ایس کے آئی سی سی میں یوگ کےماہر کی طرف سے دیا جائے گا جس میں یوگ کی عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی مقبولیت کے لیے جاری کوششوں کو اجاگر کیا جائے گا۔

پنچایتی راج کی وزارت نے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام محکموں سے 24 مئی 2022 کو درخواست کی تھی کہ وہ ملک بھر کے پنچایتی راج اداروں  / دیہی / مقامی اداروں سے اپیل کریں کہ وہ 21 جون 2022 کو یوگ کا بین الاقوامی دن منائیں۔

پنچایتی راج کی وزارت نے یکم جون 2022 کو روز مرہ کی زندگی میں یوگ کی اہمیت پر لیکچر کم ورزش کا انعقاد کیا تھا۔ جس کا مقصد یوگ اتسو یعنی یوگ کے 2022 کے بین الاقوامی دن کے لیے الٹی گنتی کے پروگرام کےحصے کےطور پر یوگ کے بین الاقوامی دن کےلیے20 دن کی شروعات کی جا سکے۔  اس سال کے یوگ کے دن کا موضوع ہے انسانیت کے لیے یوگ ۔

پنچایتی راج کی وزارت نے وزیراعظم کی طرف سےسرپنچوں کو چھ جون 2022 کو ایک خط بھی بھیجا تھا۔ جس میں گرام پنچایتوں سے اپیل کی گئی تھی کہ وہ یوگ کا آٹھواں بین الاقوامی دن منانے کی کوشش کریں اور ہر ایک کی حوصلہ افزائی کریں کہ وہ 21 جون 2022 کو یوگ کے اجتماعی نظام میں شرکت کرے۔

چونکہ یوگ کے بین الاقوامی دن کا مقصد یوگ کے بہت سے فائدوں کےبارے میں دنیا بھر میں بیداری میں اضافہ کرنا ہے اور آئی ڈی وائی پنچایتی راج اداروں کو بھی ایک موقع فراہم کرتا ہے کہ وہ آگے آئیں اور شہریوں اور مکینوں میں  باضابطہ یوگ کا پیغام عام کریں۔  وزارت نے آئی ڈی وائی 2022 کے سلسلے میں سوشل میڈیا مہم بھی چلائی ہے تاکہ پنچایتی راج اداروں  اور دیہی مقامی اداروں نیز دیہی عوام کو اس سلسلے میں حساس بنایا جا سکے۔

۔۔۔

 

                  

ش ح ۔ اس۔ ت ح ۔                                             

U - 6654


(Release ID: 1835339) Visitor Counter : 138


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Telugu