نیتی آیوگ

وزیر اعظم کی صدارت میں چیف سیکریٹریوں کے قومی اجلاس کا آج اختتام ہوا


ہر ایک ریاست کو اپنی طاقت کو ضرور پہچاننا چاہئےاور اہداف کو مقرر کیاجانا چاہئے-ہندوستان کے لئے 5-ٹریلین ڈالر کی معیشت بنانے کے لئے یہ اہم ہے:وزیر اعظم

Posted On: 17 JUN 2022 9:16PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندرمودی کی صدارت میں چیف سیکریٹریوں کے قومی اجلاس کا آج اختتام ہوا۔ اس اجلاس میں ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام ریاستوں کے نوجوان ضلعی افسران و مجسٹریٹوں سمیت مرکزی وزارت کے کئی افسران شامل ہوئے۔

تیسرے دن کے اجلاسوں میں شہری منصوبہ بندی اور میونسپل مالیات کے ذریعے اعلیٰ تعلیم تک رسائی اور ومعیار میں بہتری اور شہری حکمرانی کی بہتری پر سیشن منعقد کئے گئے۔اس کے علاوہ سرکاری منصوبوں کی منظوری و دور دراز علاقوں تک اس کی تقسیم او رمشن کرم یوگی کے توسط سے عوامی خدمات کاروں کی صلاحیت سازی کو یقینی بنانے کے لئے مرکز-ریاست کے مابین تال میل کی ضرورت پر بھی بات چیت کی گئی۔

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے اس تفصیلی سیشن کی ستائش کی۔انہوں نے کہا کہ خطوں کے لئے صلاح و مشورہ ایک روڈمیپ تیار کرنے میں سود مند ہے۔وزیر اعظم نے مرکز اور ریاست کے ایک ساتھ مل کر ٹیم انڈیا کے طورپر کام کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس اجلاس میں زیر بحث کام کی نکات اور نئے خیالات کو بنا کسی تاخیر کے نافذ کیا جانا چاہئے۔

وزیر اعظم نے کم از کم سرکار اور زیادہ سے زیادہ حکمرانی کے ساتھ ہندوستان میں زندگی جینے کی زیادہ سے زیادہ آسانی کو یقینی  بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ چھوٹے مجرموں کو جرائم سے آزاد کرنے کا کام مشن موڈ میں کیاجانا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ ریاستوں کو اپنے محکموں اور مقامی اداروں کے ذریعے کی گئی خریداری کے لئے جی ای ایم(سرکاری ای-بازار)میں پورٹل کا بہتر استعمال کرنا چاہئے، جس سے وقت اور لاگت کی بچت ہوگی۔

وزیر اعظم  نے سروس انڈسٹری میں ڈرون کے استعمال پر بھی بات کی۔خاص طورپر پہاڑی علاقوں میں ضروری دواؤں یا باغبانی پیداوار کی ڈیلیوری کے لئے ڈرون کے استعمال پر زور دیا،جو کسانوں اور خدمات فراہم کنندگان کے لئے اقتصادی طورپر مفید ثابت ہوگا۔

ریاستی سرکار کے محکموں میں تمام خالی جگہوں کو بھرنے پر اصرار کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ریاستوں کو ہر سیکٹر کے تحت ایسی خالی جگہوں کی پہچان کرنی چاہئے اور انہیں پُر کیا جانا چاہئے۔

قومی تعلیمی پالیسی کے اہداف کو حاصل کرنے کےلئے وزیر اعظم نے کہا کہ ریاستوں کو پرائمری اسکولوں کے ساتھ آنگن واڑیوں کا انضمام کرنے کی کوشش کرنی چاہئے۔

بلدیاتی اداروں (نگرنگم)کی حالت میں بہتری کے لئے وزیر اعظم نے ریاستوں کے ذریعے کی جارہی پہلوں کی ستائش کی ۔انہوں نے کہا کہ ریاستوں اورمرکز کے زیر انتظام ریاستوں نے انوکھے تجربات ساجھا کئے ہیں اور اجلاس میں جن خیالات پر بحث کی گئی ہے، انہیں انکیو بیٹ اور ادارہ جاتی کیا جانا چاہئے۔انہوں نے ٹیکس کلیکشن کی اہلیت بڑھانے کے لئے ٹیکنالوجی اور جدید طریقوں کا آغاز کرنے کی سفارش کی۔ انہوں نے یہ بھی مشورہ دیا کہ ریاستوں کے ذریعے شہر اور وارڈ کو خوبصورت بنانے کے لئے مقابلوں کا انعقاد کیا جانا چاہئے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ہر ریاست کو اپنی طاقت کو پہچاننا چاہئے،  اپنے اہداف کو یقینی بنانا چاہئے اور اسے حاصل کرنے کے لئے ایک روڈ میپ تیار کرنا چاہئے۔ہندوستان کے لئے 5ٹریلین ڈالر کی معیشت بنانے کے لئے یہ ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ شہری علاقے مستقبل کی ترقی اور روزگار پیدا کرنے میں اہم ہوں گے۔اس لئے شہری مقامی اداروں کو مضبوط کیا جاناچاہئے اور شہری منصوبہ بندی کو نئے طریقے سے کیا جانا چاہئے۔

وزیر اعظم نے ملک میں زیادہ سرمایہ کاری کو متوجہ کرنے کے لئے پی ایم-گتی شکتی یوجنا کو بہتر  طریقے سے لاگو کئے جانے پر زور دیا۔انہوں نے تمام سرکاری منصوبوں اور پروگراموں میں ٹیکنالوجی کے استعمال میں بہتری لانےاور مرکز و ریاستوں کے ڈاٹا سیٹ میں تال میل بنائے رکھنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ تمام نئے خیالات اور مناسب کارروائی کے لائق نکتوں کو آگے بڑھایا جانا چاہئے اور انہیں انکیوبیٹیڈ و ادارہ جاتی بنایا جانا چاہئے۔انہوں نے مزید کہا کہ بہتر کارکردگی اور بہتری لانا و تبدیلی لانا موجودہ  وقت کی ضرورت ہے۔

شرکاء نے اجلاس میں حصہ لینے کے لئے وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے ٹیم انڈیا کے سچے جذبے کے ساتھ اجلاس کے مختلف سیشن میں انتہائی دلچسپی دکھانے کے لئے بھی وزیر اعظم کی ستائش کی۔شرکاء نے یہ بھی کہا کہ اس اجلاس میں انہیں قابل عمل مشورے اور نئے خیالات کو جاننے میں مدد ملی ہے۔

فکر انگیز صلاح و مشورہ کے بعد زراعت و تعلیمی سیکٹر اور شہری حکمرانی میں بہتر طریقے سے کام کرنے کے لئے مشورے دیئے گئے۔شہریوں  کی فلاح و بہبود میں بہتری کے لئے جدید خیالات اور اعلیٰ ترین کام کے نظام پر بات چیت کی گئی۔

مرکز اور ریاستوں کے درمیان اس پُر تعاون مشق کے ساتھ نیتی آیوگ کی گورننگ کونسل کی میٹنگ کے توسط سے ان تینوں سیکٹروں کے لئے کام کے منصوبے کو مزید اچھا بناکر آگے بڑھایا جائے گا۔

 

                  

*******

ش ح۔ج ق۔ن ع

(18.06.2022)

(U: 6621)



(Release ID: 1835111) Visitor Counter : 133


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Malayalam