سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سی ایس آئی آر  - این آئی ایس سی پی آر میں یوگ کے دن کی ایک ہفتہ طویل تقریبات شروع کی گئی

Posted On: 17 JUN 2022 6:38PM by PIB Delhi

نئی دہلی،17 جون، 2022/ نئی دلی کے سائنس ، کمیونکیشن اور پالیسی ریسرچ کے سی ایس آئی آر قومی ادارے  میں سواستک ٹیم کے ساتھ مل کر یوگ کے بین الاقوامی دن  2022 کے حصے کے طور پر ایک ہفتہ طویل تقریبات شروع کی۔  اس موقعے پر یوگ کی سائنسی مفاہمت پر ایک سیمینار 17 جون ، 2022 کو ورچوئل پلیٹ فارم کے ذریعے منعقد کیا گیا۔ سی ایس آئی آر  - این آئی ایس سی پی آر  کے سینئر سائنس داں اور سواستک پروجیکٹ کی کوآرڈینیٹر نے تعریفی کلمات پیش کیے۔  انہوں نے یوگ کی تاریخ اور یوگ کو عالمی سطح پر لانے میں وزیراعظم جناب نریندر  مودی کے رول کی وضاحت کی۔

pp.jpg

pp1.jpg

سی ایس آئی آر  - این آئی ایس سی پی آر کی ڈائریکٹر پروفیسر رنجنا اگروال نے مہمانوں اور دیگر شخصیتوں کا خیرمقدم کیا۔ اپنے خطاب میں انہوں نے زور دے کر کہا کہ یوگ ہمیں جسم ، دماغ اور دنیا کے ساتھ انسانی رشتوں کو متوازن بناتا ہے۔ دماغی صلاحیت ، اعتدال پسندی ، ڈسپلین اور استقلال یہ سبھی یوگ کی خاصیتیں ہیں۔ جب اسے سماج میں اپنایا جاتا ہے تو اس سے ایک دیرپا طرز زندگی فراہم ہوتا ہے۔

ایک اہم لیکچر یوگ کے معروف ماہر این ٹی آئی پی آر آئی ٹی کے ڈائریکٹر جناب شبھاش کیسروانی نے پیش کیا۔ اپنے خطاب میں جناب کیسروانی نے زور دے کر کہا کہ جسم کو فاسد مادوں سے پاک رکھا جائے  اور ذہن کو مختلف طرح کی کشیدگی سے دور رکھا جائے۔ جس کے لیے یوگ کی مشق کی جائے۔

****

ش ح ۔ اس۔ ت ح ۔                                              

U - 6608

 


(Release ID: 1834957) Visitor Counter : 136


Read this release in: English , Hindi , Punjabi