وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

مالی سال 23-2022 کے لیے مجموعی براہ راست ٹیکس وصولی میں45 فیصد سے زیادہ کااضافہ ہوا ہے


مالی برس 23-2022کے لیے مجموعی براہ راست ٹیکس کی وصولی، معاشی بحالی کو مزید تقویت دیتے ہوئے ایک مستحکم رفتار سے پیشرفت کرتی رہے گی

مالی سال 23-2022 کے لیے مجموعی ٹیکس وصولیوں میں تقریباً 40 کافیصد اضافہ ہوا ہے

مالی سال 23-2022 کے لیے ایڈوانس ٹیکس کی وصولی101017 کروڑ روپے ہوئی ہے جو کہ 33 فیصد سے زیادہ کا اضافہ ظاہر کرتی ہے

مالی برس 23-2022 میں 30334 کروڑ روپئے کی رقم ریفنڈس کے لیے بھی جاری کی گئی ہے

Posted On: 17 JUN 2022 5:21PM by PIB Delhi

مالی برس 23-2022 میں  براہ راست ٹیکس وصولی کے اعداد وشمار 16 جون 2022 تک یہ ظاہر کرتے ہیں کہ مجموعی وصولی 339225 کروڑ روپئے ہے جو کہ پچھلے سال کی اسی مدت میں 233651 کروڑ روپئے کے مقابلے میں  45 فیصد اضافے کی نمائندگی کرتی ہے۔ مالی برس 23-2022 میں (16 جون 2022 تک)،  مالی برس 21-2020 کی اسی مدت کے دوران  حاصل رقم کے مقابلے میں 171 فیصدی کا اضافہ درج کرتی ہے جب کہ مجموعی وصولی 125065 کروڑ روپئے تھی نیز یہ مالی برس 20-2019 کی اسی مدت کے مقابلے میں 103 فیصد کا اضافہ ہے جب کہ مجموعی وصولی 167432 کروڑ روپئے کی تھی۔

مبلغ 339225 کروڑ روپئے کی مجموعی براہ راست ٹیکس کی وصولی (16 جون 2022 کے مطابق) میں ، کارپوریشن ٹیکس (سی آئی ٹی) کی مالیت 170583 کروڑ روپئے (مجموعی واپسی) اور ذاتی آمدنی ٹیکس (پی آئی ٹی)، جس میں سکیورٹی لین دین ٹیکس (ایس ٹی ٹی ) شامل ہے، کی مجموعی مالیت 167960 کروڑ روپئے(مجموعی واپسی) ہے۔

مالی برس 23-2022 کے لیے براہ راست ٹیکسوں کی مجموعی وصولی (ریفنڈ کے لیے ایڈجسٹ کرنے سے قبل)، 369559 کروڑ روپئے کی ہے جو کہ  گذشتہ برس اسی مدت میں 364382 کروڑ روپئے کے مقابلے میں  اس مدت میں  وصولی کے مقابلے میں تقریباً 40 فیصد سے زیادہ کا اضافہ درج کرتی ہے۔اس میں 190651 کروڑ روپئے کا کارپوریشن ٹیکس (سی آئی ٹی) اور سکیورٹی لین دین ٹیکس (ایس ٹی ٹی) سمیت 178215 کروڑ روپئے کا ذاتی آمدنی ٹیکس (پی آئی ٹی) بھی شامل ہے۔ چھوٹے کھاتے وار وصولی میں 101017 کروڑ روپئے کا ایڈوانس ٹیکس،229676 کروڑ روپئے کا ٹیکس ڈیڈیکٹڈ ایٹ سورس، 21849 کروڑ روپئے کا ذاتی ا سسمنٹ ٹیکس، 10773 کروڑ روپئے کا ریگولر اسسمنٹ ٹیکس، 5529 کروڑ روپئے کا تقسیم شدہ منافع کا ٹیکس اور دیگر چھوٹے کھاتوں کے تحت 715 کروڑ روپئے کا  ٹیکس شامل ہے۔

مالی برس 23-2022 کی پہلی سہ ماہی کے لیے ایڈوانس ٹیکس کی وصولی 101017 کروڑ روپئے کی ہوئی ہے جو  پچھلے مالی برس کی اسی مدت کے دوران 75786 کروڑ روپئے کی ایڈوانس ٹیکس وصولی کے مقابلے میں 33 فیصد سے زیادہ کا اضافہ درج کرتی ہے۔ اس میں 78842 کروڑ روپئے کا کارپوریشن ٹیکس (سی آئی ٹی)، 22175 کروڑ روپئے کا ذاتی آمدنی ٹیکس (پی آئی ٹی) شامل ہے۔ توقع ہے کہ بینکوں کی جانب سے مزید معلومات موصول ہونے کے بعد اس رقم میں اور اضافہ ہوگا۔

مالی برس 23-2022 کے لیے ٹی ڈی ایس کی وصولی (16 جون 2022 کے مطابق) 229676 کروڑ روپئے کی ہوئی ہے جو کہ پچھلے مالی برس کی اسی مدت کے لیے 157434 کروڑ روپئے کی ٹی ڈی ایس وصولی کے مقابلے میں تقریباً 46 فیصد کے اضافے کو درج کرتی ہے۔

مالی برس 23-2022 کے لیے ذاتی اسسمنٹ ٹیکس کی وصولی (16 جون 2022 کے مطابق) 21849  کروڑ روپئے کی ہوئی ہے جو کہ پچھلے مالی برس کی اسی مدت کے لیے 15483 کروڑ روپئے کی ذاتی اسسمنٹ ٹیکس وصولی کے مقابلے میں 41 فیصد سے زیادہ اضافہ ظاہر کرتی ہے۔

مالی برس 23-2022 میں 30334 کروڑ روپئے کی رقم ریفنڈس کے لیے بھی جاری کی گئی ہے۔

*****

U.No.6604

(ش ح - اع - ر ا)   


(Release ID: 1834881) Visitor Counter : 155


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Punjabi