سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

سائنس اور ٹیکنالوجی  کے محکمے (ڈی ایس ٹی) نے جیو اسپیشل سیلف سرٹیفیکیشن پورٹل کا آغاز کیا

Posted On: 07 JUN 2022 6:17PM by PIB Delhi

سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت کے مرکزی   وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ارضیاتی سائنسز کی وزارت کے وزیرمملکت (آزادانہ چارج)  وزیر اعظم کے دفتر  کے وزیرمملکت اور وزارت عملہ، عوامی شکایات اور پنشن، ایٹمی توانائی اور خلائی کی  وزارت کے وزیرمملکت( ایم او ایس)، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج 8 سال کے انتظامیہ اور پنشن اصلاحات (2014-2022)  پر ایک کتاب اور اس کا ای-ورژن جاری کیا۔

جسے ہندوستان میں جغرافیائی صنعت کی نرم روی کی طرف ایک بڑا قدم کہا جا سکتا ہے، محکمہ سائنس اور ٹیکنالوجی(ڈی ایس ٹی) نے افراد، کمپنیوں، تنظیموں اور سرکاری ایجنسیوں کے ذریعہ جیو اسپیشل رہنما خطوط کی شقوں کی تعمیل کرنے کے لیے سیلف سرٹیفیکیشن پورٹل کا آغاز  کیا۔

حکومت ہند، وزیر اعظم کے زیراہتمام، ڈیٹا اور ٹیکنالوجی پر مبنی ترقی پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے، ملک میں کاروبار کرنے میں آسانی اور  صنعت کاری  کو فروغ دینے کے لیے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے۔ ڈی ایس ٹی کی جانب  سے 15 فروری 2021 کو جغرافیائی ڈیٹا کے نئے رہنما خطوط کا اجراء اس وژن کا  ایک حصہ تھا اور اُس نے جغرافیائی صنعت کو نرم بنانے کے لئے کے لیے انتہائی ضروری تبدیلیاں متعارف کروائیں۔

رہنما خطوط کے ذریعہ سامنے آنے والی کلیدی پیشرفت میں سے پیشگی منظوریوں، سیکورٹی کلیئرنس، لائسنس اور افراد ، کمپنیوں، تنظیموں سرکاری ایجنسیوں کے ذریعہ جغرافیائی رہنما خطوط کی شقوں کی تعمیل کرنے کے لئے ایک سیلف سرٹیفیکیشن نظام کے ساتھ ہندوستان کے علاقے کے اندر  جغرافیائی ڈیٹا اور نقشوں کے ڈیجٹائزین یا  ان کے اپ ڈیٹنگ ، اشاعت ، اسٹوریج ، پھیلاؤ، تیاری  جمع کرنے کے عمل کو تیار کرنا تھا۔  آج سیلف سرٹیفیکیشن پورٹل کے آغاز کے ساتھ سائنس اور ٹیکنالوجی کے محکمے کی جانب سے اس تبدیلی کے خیال کو عملی جامہ پہنایا گیا۔

رہنما خطوط کے مطابق، ہندوستان کے علاقے کے اندر جیو اسپیشل ڈیٹا اور نقشوں کو جمع کرنے، تیارکرنے، پھیلانے، ذخیرہ کرنے، اشاعت، اپ ڈیٹ کرنے اوریا ڈیجیٹائزیشن پر پیشگی منظوری، سیکورٹی کلیئرنس، لائسنس یا کسی دوسری پابندی کی ضرورت درکار نہیں ہوگی۔ افراد، کمپنیاں، تنظیمیں، اور سرکاری ایجنسیاں، حاصل کیے گئے جغرافیائی ڈیٹا کو پروسیس  کرنے کے لئے آزاد ہوگی، اور اس طرح کے ڈیٹا کے تعلق سے  حل تلاش کرنے اور درخواستیں تیار کرنے کے عمل سے بھی آزاد ہوگی ۔ فروخت، تقسیم، اشتراک، سوئپنگ، پھیلاؤ، اشاعت کے طریقے سے اس طرح کے ڈیٹا کے پروڈکٹس کا استعمال کیا جائے،

پورٹل کا استعمال بنیادی طور پر جیو اسپیشل کمپنیوں، محققین، اکیڈمی، اور جغرافیائی متعلقہ سرگرمیوں کو انجام دینے کے لیے اختراع کرنے والوں کے لیے کلیئرنس اور منظوری حاصل کرنے میں خرچ ہونے والے وقت کو کم کر دے گا۔

پورٹل کا آغاز ڈی ایس ٹی  کی طرف سے 15 فروری 2021 کو جاری کردہ نئے جیو اسپیشل ڈیٹا گائیڈ لائنز میں تبدیلی کے خیالات اور اعلانات کے مطابق ہے۔ پورٹل کو این آئی سی کے تعاون سے تیار کیا گیا ہے۔

سائنس اور ٹیکنالوجی؛ وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ارضیاتی  سائنسز کے مرکزی وزیر مملکت  (آزادانہ چارج)؛ وزیراعظم کے دفتر میں وزیرمملکت ، پرسنل، عوامی شکایات، پنشن، ایٹمی توانائی اور خلائی وزارت کے  وزیرمملکت  ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے سیلف سرٹیفیکیشن پورٹل کے آغاز کی ستائش کی۔ انہوں نے کہا کہ پورٹل سیلف سرٹیفکیشن نظام کے ساتھ جیو اسپیشل ڈیٹا، نقشہ جات، مصنوعات، حل اور خدمات کی  تشکیل کے عمل ہموار کرے گا ۔ اس سے قبل، اس عمل میں پروجیکٹ پر کام شروع کرنے سے پہلے پیشگی منظوریوں اور  کلیرینس  میں تقریباً ایک سال کا وقت لگے گا۔ اس کے نتیجے میں وقت، وسائل اور کاروبار اور ترقی کے مواقع کو کافی نقصان ہوگا۔ نیا سیلف سرٹیفیکیشن پورٹل جغرافیائی ڈیٹا سے متعلق سرگرمیوں میں مصروف تمام اداروں کو چند منٹوں میں آسانی سے تصدیق کرنے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ اس طرح صنعت کے لیے بہت زیادہ آزادی اور امکانات ہیں۔

 ڈی ایس ٹی کے سیکریٹری ڈاکٹر سریوری چندر شیکھر نے سیلف سرٹیفیکیشن پورٹل کے کردار کی تعریف کی اور کہا کہ یہ جیو اسپیشل سے متعلق سرگرمیوں کو تیزی سے ٹریک کرے گا۔ نرم کئے گئے جغرافیائی نظام زراعت، مینوفیکچرنگ، تعمیرات، افادیت، ڈیزاسٹر مینجمنٹ، شہری ترقی اور  حکمرانی  کو جدید بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ انفرادی کمپنیاں، تنظیمیں، اور سرکاری ایجنسیاں حاصل شدہ جغرافیائی ڈیٹا پر کارروائی کرنے، ایپلی کیشنز بنانے اور اس طرح کے ڈیٹا اور ڈیٹا پروڈکٹس کو فروخت، تقسیم، اشتراک، تبادلہ، تقسیم اور اشاعت کے ذریعے منظوریوں اور  کلیرینس  کے لئے آزاد ۔

سیلف سرٹیفیکیشن پورٹل لنک: https://geospatial.dst.gov.in/

5.jpg

*******

 

ش ح ح ا۔ ر‍‌ض

U. No.6592

 



(Release ID: 1834761) Visitor Counter : 97


Read this release in: English , Hindi