ریلوے کی وزارت
بھارت گوروٹرین کی پہلی سروس کوئمبٹور شمال سے سائی نگر شیرڈی تک شروع ہوئی
یہ سروس ایک رجسٹرڈ سروس پرووائیڈر کے ذریعے 5 دن کے سفر کے لیے پیش کی جاتی ہے جس میں کوئمبٹور سے شیرڈی تک کا دائروی سفر شامل ہے
اس میں رجسٹرڈ سروس فراہم کنندہ سیاحوں کو تمام سہولیات کے ساتھ پیکج پیش کرتا ہے جس میں ایئر کنڈیشنڈ رہائش، بس ٹرانسپورٹ، سائی نگر شیرڈی میں درشن کے خصوصی انتظامات اور ٹورسٹ گائیڈ شامل ہیں
جنوبی ریلوے کو سالانہ 3.34 کروڑ روپے کی مقررہ آمدنی حاصل ہوگی
بھارت گورو ٹرینیں گھریلو سیاحت کو فروغ دینے کے لیے مرکزی حکومت کی "دیکھو اپنا دیش" کے تحت ایک پہل ہے
Posted On:
14 JUN 2022 8:02PM by PIB Delhi
تھیم والی بھارت گورو ٹرین کی پہلی سروس نے14 جون 2022 کو کوئمبٹور نارتھ سے سائی نگر شرڈی تک اپنا سفر شروع کیا۔ اس موقع پر شری گوتم سری نواس، ڈی آر ایم، سیلم ڈویژن، شری آر سینتھل کمار، چیف کمرشل منیجر/مسافر خدمات سدرن ریلوے، شری ہری کرشنن، سینئر ڈویژنل کمرشل منیجر، سیلم ڈویژن، ساؤتھ اسٹار ریل پروجیکٹ کے مختلف سینئر افسران، سدرن ریلوے اور سیلم ڈویژن کے دیگر افسران بھی شریک تھے۔ اس کے ساتھ ہی جنوبی ریلوے ہندوستانی ریلوے کا ایسا پہلا ڈویژن بن گیا ہے جس نے 'بھارت گورو' اسکیم کے تحت پہلا رجسٹرڈ سروس فراہم کنندہ حاصل کیا ہے اور اس نے کوئمبٹور نارتھ سے سائی نگر شیرڈی تک پہلی سروس چلانی شروع کردی ہے۔ اس پہلے راؤنڈ ٹرپ سروس میں،14 جون 2022 کو کوئمبٹور سے شیرڈی کے لیے 1100 مسافر سوار ہوئے۔
کوئمبٹور شمال-سائی نگر شیرڈی-کوئمبٹور شمالی بھارت گورو ٹرین
بھارت گورو ٹرین کوئمبٹور نارتھ سے سائی نگر شیرڈی کے لیے آج (منگل 14 جون 2022) کو 18:00 بجے شروع ہوگی اور 16 جون 2022 (جمعرات) کو 07:25 بجے سائی نگر شیرڈی پہنچے گی۔ اس میں تروپور، ایروڈ، سیلم، یلہنکا، دھرماورم، منترالیم روڈ اور واڑی اسٹاپیجز ہوں گے۔
کوئمبٹور سے آگے کے سفر کے دوران، یہ بھارت گورو ٹرین منترالیم روڈ اسٹیشن پر 5 گھنٹے رکے گی تاکہ مسافر منترالیم مندر میں درشن کر سکیں۔
واپسی میں یہ ٹرین 17 جون 2022 (جمعہ) کو 07:25 بجے سائی نگر شیرڈی سے کوئمبٹور نارتھ روانہ ہوگی اور 18 جون 2022 (ہفتہ) کو دوپہر 12:00 بجے کوئمبٹور نارتھ پہنچے گی۔ اس کے وادی، دھرماوارم، یلہنکا، سیلم، ایروڈ اور تروپور میں اسٹاپیج ہوں گے۔
ساخت: فرسٹ اے سی کوچ-1، 2-ٹیئر اے سی کوچ-3، 3-ٹیئر اے سی کوچ-8، سلیپر کلاس کوچز-5، پینٹری کار-1 اور سامان کے ساتھ بریک وین-2۔ (کل - 20 کوچز)
کوئمبٹور نارتھ - سائی نگر شرڈی، کوئمبٹور نارتھ بھارت گورو ٹرین کی آمد /روانگی کے اوقات اور اسٹاپیجز نیچے دیئے گئے ہیں۔
دن
|
کوئمبٹور نارتھ - سائی نگر شرڈی، کوئمبٹور نارتھ بھارت گورو ٹرین
|
آمد/ روانگی
|
اسٹیشن
|
آمد/ روانگی
|
سائی نگر شرڈی۔ کوئمبٹور نارتھ
بھارت گورو ٹرین
|
دن
|
14.06.2022
منگل
(دن 1)
|
18:00
|
روانگی
|
کوئمبٹور ناتھ
|
آمد
|
12:00
|
18.06.2022
ہفتہ
(دن 5)
|
19.00/19.10
|
آمد/روانگی
|
تروپور
|
آمد/روانگی
|
10.25/10.30
|
20.00/20.10
|
آمد/روانگی
|
ایروڈ
|
آمد/روانگی
|
08.30/08.40
|
21.15/21.25
|
آمد/روانگی
|
سلیم
|
آمد/روانگی
|
07.30/07.35
|
15.06.2022
بدھ
(دن 2)
|
02.05/02.15
|
آمد/روانگیق
|
یلہنکا
|
آمد/روانگی
|
02.10/02.20
|
06.20/06.25
|
آمد/ روانگی
|
دھرماورم
|
آمد/روانگی
|
23.10/23.15
|
17.06.2022
جمعہ
(دن 4)
|
11.00/16.00
|
آمد/ روانگی
|
منترالیہم روڈ
|
آمد/روانگی
|
---
|
19.15/19.45
|
آمد/روانگی
|
وادی
|
آمد/روانگی
|
16.30/16.35
|
16.06.2022
جمعرات
(دن 3)
|
07.25
|
آمد
|
سائی نگر شیرڈی
|
روانگی
|
07.25
|
رجسٹرڈ سروس فراہم کنندہ
ساؤتھ اسٹار ریل رجسٹرڈ سروس فراہم کنندہ ہے، جو کوئمبٹور سے شیرڈی اور اس کے برعکس بھارت گورو ٹرین کے چلانے کی ذمہ داری نبھاتی ہے۔ یہ کوئمبٹور میں مقیم کمپنی رجسٹرڈ کمپنی ہے اور یہ ایک مجموعہ گروپ ۔فیوچرگیمنگ اینڈ ہوٹل سروسیز پرائیویٹ لمیٹڈ کا حصہ ہے۔ سروس فراہم کرنے والی کمپنی نے 20 ڈبوں پر مشتمل ریک کے لیے سیکیورٹی ڈپازٹ کے طور پر جنوبی ریلوے کو 1 کروڑ روپے ادا کیے ہیں۔ اس کے علاوہ، کمپنی نے سالانہ رائٹس چارجز کے لیے 27.79 لاکھ روپے اور سہ ماہی فکسڈ فریٹ چارجز کے لیے 76.77 لاکھ روپے ادا کیے ہیں۔ اس کے علاوہ، موجودہ راؤنڈ ٹرپ کے لیے متغیر بار برداری محصولات کے لیے 38.22 لاکھ روپے بھی جمع کرائے گئے ہیں۔ یہ تمام محصولات جی ایس ٹی کے علاوہ ہیں۔
اس بھارت گورو ٹرین کے آپریشن سے، جنوبی ریلوے کو کل مالیہ 3.34 کروڑ روپے سالانہ ملے گا یعنی 27.79 لاکھ روپے (جی ایس ٹی کو چھوڑ کر) سالانہ حق استعمال کی فیس اور مقررہ مال برداری محصول کے طور پر سالانہ 3.07 کروڑ روپے۔ اس کے علاوہ، کوئمبٹور سے سائی نگر، شیرڈی اور اس کے برعکس 5 دن کے سفر کے لیے جنوبی ریلوے فریٹ چارجز کے 38.22 لاکھ روپے (جی ایس ٹی کو چھوڑ کر) وصول کرے گی۔ اسی طرح سفر کے پروگرام کے لحاظ سے ہر سفر کے لیے مختلف النوع محصولات بھی وصول کیے جائیں گے۔
رجسٹرڈ سروس پرووائیڈر نے کوچز کی اندرونی سجاوٹ کو بہتر بنایا ہے اور چوبیس گھنٹے صفائی کرنے والے عملے اور سروس ماہرین کی پوری ٹیم مسافروں کو بہترین تجربہ فراہم کرنے کے لیے تمام کوچوں میں تعینات کی جائے گی۔ تمام کوچوں میں باقاعدہ رابطے، عقیدت کے گیت اور منتر سننے سنانے کے لیے پبلک ایڈریس سسٹم فراہم کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ خدمات کے متبادل کے طور پر ٹرانسپورٹ خدمات کا متبادل تجویز کیا جائے گا۔ رجسٹرڈ سروس فراہم کنندہ پیکیج کرایہ بھی پیش کرتا ہے، جس میں کوئمبٹور سے شیرڈی تک نقل و حمل، وی آئی پی درشن، بس کا انتظام، ایئر کنڈیشنڈ رہائش، ٹور گائیڈ وغیرہ شامل ہیں۔
ٹرین سروس کی دیگر خصوصیات درج ذیل ہیں:
- کسی بھی ہنگامی صورت میں دیکھ بھال کے لیے ٹرین میں ایک ڈاکٹر دستیاب ہوگا۔
- ٹرین کے مسافروں کو کسی بھی قسم کے نقصان سے بچانے کے لیے ریلوے پولیس فورس کے ساتھ پرائیویٹ سیکورٹی اہلکار بھی شامل ہیں۔
- ٹرین میں الیکٹریشن اور اے سی مکینکس اور فائر اینڈ سیفٹی اہلکار بھی ہوں گے۔
- ٹرین کی دیکھ بھال نامور ہاؤس کیپنگ سروس فراہم کنندگان کرتے ہیں جو استعمال شدہ جگہوں کو باقاعدگی سے وقفے وقفے سے صاف کرتے ہیں اور ٹرین کے کیٹررز روایتی سبزی والا کھانا تیار کرنے میں تجربہ کار اور ماہر ہوتے ہیں۔
- سفر کے دوران مسافروں کی تفریح طبع کے لئے ان کوچز میں ہائی بیس ساؤنڈنگ اسپیکر اور آن ریل ریڈیو جاکی لگے ہوئے ہیں۔ سفر کو خوشگوار رکھنے کے لیے عقیدت مند گیت، روحانی کہانیاں اور لائیو انٹرویوز ہوں گے۔
- یہ ٹرین مکمل طور پر زہریلے مادوں اور دھوئیں سے پاک ہوگی۔
بھارت گورو ٹرین
ہندوستانی ریلوے نے نومبر 2021 کے مہینے میں موضوع پر مبنی بھارت گورو ٹرین چلانی شروع کی تھی۔ اس تھیم کا مقصد بھارت گورو ٹرینوں کے ذریعے ہندوستان کے گراں مایہ ثقافتی ورثے اور شاندار تاریخی مقامات سے ہندوستان اور دنیا کے لوگوں کو روسناش کرانا ہے۔ اس اسکیم کا مقصد سیاحت کے شعبے کے پیشہ ور افراد کی بنیادی استعداد سے فائدہ اٹھانا ہے تاکہ ہندوستان کی سیاحتی صلاحیت سے استفادہ کرنے کےلئے تھیم پر مبنی ٹرینیں چلائیں۔
فی الحال آئی آر سی ٹی سی پہلے ہی ریلوے میں بہت سی ٹورسٹ سرکٹ ٹرینیں چلا رہی ہے۔ اس پالیسی کے نفاذ کے ساتھ، یکم اپریل 2022 سے، تمام ٹورسٹ سرکٹ ٹرینیں اس پالیسی کے تحت جاری کردہ رہنما خطوط کے مطابق چلائی جائیں گی۔ یہ بھارت گورو اسکیم اب پیشہ ورانہ تجربے کے حامل مزید ٹور آپریٹرز کو شامل کرنے میں مدد کرے گی اور ملک میں سیاحت کے شعبے کو فروغ دے گی۔
*************
ش ح ۔ س ب ۔ ف ر
U. No.6551
(Release ID: 1834483)
Visitor Counter : 190