سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

نئی تیار کردہ انتہائی پتلی ہیٹرو پروٹین فلم (جھِلّی): الگ تھلگ پروٹین فلموں کا ایک بہتر متبادل ہو سکتا ہے

Posted On: 15 JUN 2022 4:50PM by PIB Delhi

سائنسدانوں نے بہترین تھرمل، مکینیکل اور پی ایچ استحکام کے ساتھ انتہائی پتلی ہیٹروپروٹین فلمیں تیار کی ہیں جو بایومیڈیکل اور فوڈ پیکیجنگ انڈسٹریز میں پتلی فلموں کے استعمال کو بڑھانے کے لیے راہ ہموار کر سکتی ہیں۔ یہ فلمیں دیگر پروٹین یا پلاسٹک فلموں کے مقابلے میں بہت پتلی ہیں۔ وہ نرم اور پتلی ہیں اور دیگر فلموں کے مقابلے میں زیادہ لچکدار ہونے  کی بنا پر فائدے مند ہیں ۔

ماضی قریب میں، مختلف تحقیقی گروپوں کے ذریعہ مناسب مختلف پروٹین والے مرکب کی مدد سے ان پروٹین فلموں میں کئی ترمیمات کئے جانے کی اطلاعات ہیں ۔ یہ  مرکب عام طور پر بڑح محلول سے تیار کیے گئے تھے۔

انسٹی ٹیوٹ آف ایڈوانسڈ اسٹڈی ان سائنس اینڈ ٹکنالوجی (آئی اے ایس ایس ٹی )  گوہاٹی ،جو، سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبہ کے تحت ایک خودمختار ادارہ ہے  ،کے فزیکل سائنسز ڈویژن کے ایک تحقیقی گروپ  نے کامیابی کے ساتھ انتہائی مہین ایک پرت وا لی پروٹین فلمیں تیار کی ہیں جن میں دو کرہ نما پروٹین ہیں: بوائن سیرم البومین( بی ایس اے) اورلائیسوزائم (ایل وائی ایس) ۔ انہوں نے اس تکنیک کا استعمال کیا جسے لینگ موئر بلاجیٹ (ایل بی) تکنیک کہا جاتا ہے جو فلموں کو نینو میٹر کی ترتیب کے مطابق موٹائی فراہم کرتی ہے۔

 

 

اس تحقیقی کام کی قیادت ڈاکٹر سارتھی کنڈو، ایسوسی ایٹ پروفیسر کر رہے ہیں،اور اس کام میں  ان کا ساتھ مسٹر رکتم جے دےرہے ہیں۔پی ایچ ڈی کے ایک طالب علم سرماہ، ایس آر ایف نے ایک واحد پرت والی مختلف پروٹین پر مبنی  فلم تیار کی، جو کہ اس تکنیک کا استعمال کرتے ہوئے  تیار کی جانے والی پہلی فلم ہے۔ انہوں نے اس مرکباتی فلم کے مختلف ڈھانچوں اور شکلوں کو ،متغیر پی ایچ حالات میں اس کے استحکام اور متعلقہ خصوصیات کو تلاش کرنے کے لیے دریافت کیا۔

ہائیڈروفوبک تعاملات کے ساتھ الیکٹرو اسٹاٹک کشش کے نتیجے میں دو پروٹینس کے درمیان پیچیدہ تشکیل 9.2 کے منفردپی ایچ پر واقع ہوئی۔ یہ مونولیئر کمپلیکس ایئر واٹر انٹرفیس پر تشکیل دیا گیا تھا، جسے بعد میں مزید مطالعہ کے لیے 18ایم این / ایم  کے سطحی دباؤ پر سلیکون سبسٹریٹس میں منتقل کیا گیا تھا۔ یہ دکھایا گیا تھا کہ ہوا کے پانی کے انٹرفیس پرمونو لیئرس اس کی اندرونی ساخت کو کافی لمبے عرصے تک برقرار رکھ سکتے ہیں جس کی وجہ سے  مرکب کی تیاری سے ایک انتہائی مستحکم فلم بنائی جاتی ہے۔

بی ایس اے اور ایل وائی ایس کے اس طرح کے پروٹین کمپلیکس کی فلمیں ، مختلف پروٹین کمپلیکس کی انتہائی مستحکم حیاتیاتی اعتبار سے مٹی میں مل جانے کے لائق  مہین فلموں کو بنانے کے لیے کارآمد ہو سکتی ہیں تاکہ مہین فلم ٹیکنالوجی کے شعبے میں اس کے استعمال کو وسعت دی جا سکے۔ متنوع طبیعیاتی اور کیمیائی طریقے جیسے پیرامیٹر میں ردوبدل یا مختلف شحمی تیزابوں یا پولیول موئیٹیز (گلیسرول، نشاستہ، جیلیٹن، وغیرہ) کو اس پروٹین کمپلیکس میں شامل کرنا فلم کو مختلف طرح کے استعمالات کے لیے آزاد ی  دے سکتا ہے۔ یہ تحقیقی کام حال ہی میں معروف ایلسیویئر پبلشرز کے تحت فوڈ ہائیڈروکولائیڈز کے مؤقر جریدے میں شائع ہوا ہے۔

 

************

ش ح ۔ س ب ۔ ف ر

U. No.6548



(Release ID: 1834447) Visitor Counter : 162


Read this release in: English , Hindi