وزارات ثقافت
گندن خانقاہ کے بٹس گان مندر اسمبلی ہال میں نہایت احترام کے ساتھ بھگوان بدھ کے چار مقدس کپلوستو تبرکات کو نمائش کے لئے رکھا گیا
منگولیا میں نمائش کے لئے بھگوان بدھ کے مقدس تبرکات لانے کے خصوصی جذبہ خیرسگالی سے بھارت -منگولیا تعلقات نئی بلندیوں کو چھوئیں گے: کرن رجیجو
ہندوستان نے مقدس منگولین کنجور کی 108 جلدوں کے 100 سیٹ دوبارہ شائع کیے ہیں، جو جلد ہی خانقاہوں اور دیگر بدھ اداروں میں تقسیم کیے جائیں گے: کرن رجیجو
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
14 JUN 2022 5:39PM by PIB Delhi
بھگوان بدھ کے چار مقدس کپیلاوستو تبرکات کو آج بدھ مت کے نعروں اور موسیقی کے ماحول میں گندن خانقاہ کے بٹس گان مندر اسمبلی ہال میں نہایت احترام کے ساتھ بھگوان بدھ کے چار مقدس کپلوستو تبرکات کو نمائش کے لئے رکھا گیا۔
اس موقع پر منعقد رنگارنگ تقریب میں ہندوستان کے قانون و انصاف کے مرکزی وزیر جناب کرن رجیجو، منگولیا کی پارلیمنٹ کے اسپیکر زندانشتر گومبوجو، منگولیا کے وزیر ثقافت نومین چنبٹ، ان کے ممتاز کھمبا نومون خان، 17 اراکین پارلیمنٹ اور اوتار لاما شامل تھے۔ ہندوستانی وفد کے علاوہ عقیدت مندوں کی ایک بڑی تعداد نے بھی آج منگولیا میں بھگوان بدھ کے دن کے موقع پر تقریب میں شرکت کی۔
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے مرکزی وزیرجناب کرن رجیجو نے کہا کہ کئی صدیوں پہلے ہندوستان کے ہمالیہ پہاڑوں سے بدھ مت کا جذبہ منگولیا پہنچا اورپھر ہمارا قیمتی مشترکہ ورثہ بن گیا۔ مرکزی وزیر نے کہا کہ اس روحانی تعلق نے دونوں ملکوں کے لوگوں کو ایک دوسرے سے باندھ دیا ہے۔ مرکزی وزیر نے یہ بھی کہا کہ گندن خانقاہ میں ہندوستانی تبرکات کے ساتھ منگول بدھ مت کے تبرکات بھی نمائش کے لیے رکھے گئے ہیں، جس سے دونوں دوست ممالک کے درمیان خصوصی روحانی تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔
جناب کرن رجیجو نے کہا، ’’آئیے ہم سب ایسی دعا میں شامل ہوں جس میں ہمارے خیالات اور سوچ و فکر میں نفرت اور تشدد کے لئے کوئی جگہ نہیں ہونی چاہیے۔‘‘ دنیا میں امن، ہمدردی اور اچھا جذبہ ہو اور مہاتما بدھ کی تعلیمات اور ان کا فلسفہ اس دنیا کے لوگوں کی ایک بڑی تعداد کو شفا بخشے۔
وزیرموصوف نے مزید کہا، ’’مجھے بتایا گیا ہے کہ منگولیائی زبان میں ڈب کیے گئے ہندوستانی بدھا سیریل کی 55 قسطوں کے ٹیلی کاسٹ سے منگول کے عوام کو سکون ملا ہے اور یہ لوگوں کو بدھ مت کی طرف ترغیب دیتا رہتا ہے،‘‘۔
مرکزی وزیر نے یہ بھی بتایا کہ ہندوستان نے مقدس منگول کنجور کی 108 جلدوں کے 100 سیٹ دوبارہ پرنٹ کیے ہیں جو جلد ہی خانقاہوں اور دیگر بدھ اداروں میں تقسیم کیے جائیں گے۔
اس موقع پر اظہارخیال کرتے ہوئے منگول پارلیمنٹ کے اسپیکر زندانشتر گومبوجو نے 11 دنوں تک مقدس تبرکات کی نمائش کی اجازت دینے کے لئے حکومت ہند کا شکریہ ادا کیا اور منگولیا کے عوام کو ان کا احترام کرنے اور آشرواد حاصل کرنے کا موقع فراہم کیا۔

(مرکزی وزیر جناب کرن رجیجو منگولیا کے گندان خانقاہ میں بدھ پورنیما کے جلوس کا خیر مقدم کرتے ہوئے)



(مرکزی وزیر جناب کرن رجیجو مقدس تبرکات کی نمائش کی تقریب میں گندن خانقاہ کے بٹساگن مندر اسمبلی ہال میں )

(منگولیا بدھ پورنیما کے موقع پر منگولیا میں اولان بتر میں گندن خانقاہ میں نمائش کے لیے ہندوستان سے لائے گئے بدھ کے مقدس تبرکات کو نمائش کے لئے رکھا گیا ۔ منگولیا سے بدھ کے مقدس تبرکات بھی اس موقع پر نمائش کے لیے رکھے گئے )

(مرکزی وزیر جناب کرن رجیجو بدھ خانقاہ کے ریمپیج پر کانجور کیٹلاگ اور کتاب پیش کرتے ہوئے)


(مرکزی وزیر جناب کرن رجیجو منگولیا کی پارلیمنٹ کے اسپیکر زدنشتر گومبوجو کے ساتھ)

بعد میں پیتھوب خانقاہ میں اظہار خیال کرتے ہوئے جناب کرن رجیجو نے کہا کہ منگولیا میں نمائش کے لئے بھگوان بدھ کے مقدس تبرکات لانے کے لئے خصوصی خیرسگالی جذبہ ہندوستان اور منگولیا کے تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جائے گا


(مرکزی وزیر جناب کرن رجیجو کشوک بکولا رنپوچے کے 20ویں اوتار کے ساتھ)

مرکزی وزیر نے پیتھب خانقاہ کا بھی دورہ کیا اور مہاتما گاندھی کے مجسمہ پر گلہائے عقیدت نذرکئے ۔ بعد میں انہوں نے کشوک بکولا رنپوچے کے 20ویں اوتار کے ساتھ بات چیت کی
************
ش ح۔ح ا ۔ م ص
(U: 6549)
(ریلیز آئی ڈی: 1834446)
وزیٹر کاؤنٹر : 184