جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت

جناب آر کے سنگھ نے آزادی کے امرت مہوتسو کے تحت منعقدہ تقریب میں کلیدی خطبہ دیا


این آر ای کے مرکزی وزیر نے ایریڈا – این آئی ڈبلیو ای ایوارڈز  تقسیم کیے

ہوا کا عالمی دن 2022 منایا گیا

ہوائی توانائی کے قومی ادارے کی سلور جوبلی تقریبات

Posted On: 15 JUN 2022 7:24PM by PIB Delhi

نئی دہلی،15 جون، 2022/ آزادی کے امرت مہوتسو کے تحت نئی اور قابل تجدید توانائی (ایم این آر ای) کی وزارت نے ہوائی اینرجی اور بھارت کی قابل تجدید توانائی کے فروغ کی ایجنسی ایریڈا کے ساتھ مل کر ہوا کے عالمی دن 2022 اور ہوائی توانائی کے قومی ادارے کی سلور جوبلی تقریبات آج نئی دلی میں منائی۔ ایم این آر ای کے سکریٹری جناب اندو شیکھر چترویدی ، ایم این آر ای کے جوائنٹ سکریٹری جناب دنیش جگدالے اور این آئی ڈبلیو ای کے ڈی جی ڈاکٹر کے بالارمن بھی تقریبات میں موجود تھے۔ اس تقریب میں 150 سے زیادہ شخصیتوں سے شرکت کی۔ جن میں حکومت ہند کے افسران ، ریاستی سرکاروں کے افسران ، سرکاری اور پرائیویٹ شعبے کی کمپنیوں کے سی ای او ، سی ایم ڈی اور نمائندگان اور ماہرین تعلیم و محققین بھی شامل ہیں۔

جناب سنگھ نے کلیدی خطبہ دیا اور ہوائی توانائی سے وابستہ افراد کو اُن کی کامیابی پر مبارکباد دی۔ انہوں نے ہوائی توانائی کے شعبے کی ترقی میں این آئی ڈبلیو ای کے رول کو سراہا۔ جناب سنگھ نے سال 2020 ، 2021 اور 2022 کے لیے ایریڈا – این آئی ڈبلیو ای کے فاتحین کو انعامات عطا کیے۔

ایم این آر ای کے سکریٹری نے افتتاحی کلمات ادا کیے اور تقریب کے لیے ایک ضمن مقرر کیا۔ اس کے بعد ہوائی توانائی کے قومی ادارے سے متعلق ایک ویڈیو پرزینٹیشن دیا۔

ایم این آر ای کے سکریٹری ، ایم این آر ای کے جوائنٹ سکریٹری (ونڈ) اور این آئی ڈبلیو ای کےڈائریکٹر جنرل نے بھارت میں ہوائی توانائی کی ترقی کی رفتار تیز کرنے سے متعلق ایک مذاکرے میں شرکت کی۔ اس مذاکرے کا اہتمام ریاستی سرکاروں کے افسران اور صحت کے نمائندگان کے ساتھ کیا گیا تھا۔ مذاکرے کے دوران ہوائی توانائی کے شعبے کا بھارت میں اب تک کا سفر اور اس کے مستقبل پر بات چیت کی گئی ۔ ساحل اور سمندر سے کچھ دور علاقوں میں ہوائی توانائی کے شعبے میں جاری پالیسی اصلاحات کو بھی اجاگر کیا گیا۔

ہوا کا عالمی دن ہر سال 15 جون کو منایا جاتا ہے جس کا مقصد ہوا کی توانائی کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔ ہوائی توانائی کا قومی ادارہ این آئی ڈبلیو ای بھارت میں ہوا کی توانائی کے لیے تکنیکی اعتبار سے توجہ کا مرکز ہے اور اس شعبے نے وسائل کے جائزے ، معیارات، جانچ ، سرٹیفکیشن  و کارکردگی کے جائزے ، ہنر مندی کے فروغ وغیرہ کے ذریعے کافی تعاون دیا ہے۔ یہ سال این آئی ڈبلیو ای کی سلور جوبلی کا سال بھی ہے ۔ این آئی ڈبلیو ای کا قیام 21 مارچ 1998 کو کیا گیا تھا۔

۔۔۔

                 

ش ح ۔ اس۔ ت ح ۔                                              

U - 6535



(Release ID: 1834412) Visitor Counter : 142


Read this release in: English , Hindi , Punjabi