وزارتِ تعلیم

جناب دھرمیندر پردھان نے اگنی پتھ یوجنا کی ستائش کی، اسے ایک تاریخی اور مستقبل کا قدم قرار دیا

Posted On: 14 JUN 2022 8:16PM by PIB Delhi

تعلیم اور ہنرمندی کے فروغ اور صنعت کاری کے مرکزی وزیر جناب دھرمیندر پردھان نے مسلح افواج میں نوجوانوں کو ’’ بھارت کے اگنی ویر‘‘ کے طور پر شامل ہونے کا موقع دینے کے لئے آج اعلان کردہ اگنی پتھ یوجنا کی تعریف کی ہے۔

جناب دھرمیندر پردھان نے نوجوانوں کو فوجی خدمات میں شامل کرنے کے ان کے مستقبل کی پہل کے لیے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ قدم نوجوانوں کے لیے نئے مواقع پیدا کرے گا اور بھارتی مسلح افواج کو دنیا میں بہترین بنانے میں تعاون کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی مسلح افواج کو مزید نوجوان بنانے کی سمت میں  یہ ایک تاریخی قدم ہے۔ انہوں نے وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ کی قیادت کی بھی تعریف کی، جن کے تحت مسلح افواج کو مضبوط بنانے اور دفاعی شعبے میں خود انحصاری لانے کے لیے کئی اقدامات کیے گئے ہیں۔

جناب پردھان نے یہ بھی کہا کہ مسلح افواج  سے جڑنا ہر بھارتی کے لئے  باعث فخر ہے اور اس پہل سے  قوم کی خدمت میں زیادہ سے زیادہ نوجوان شامل ہوں گے، روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے اور ایک ہنر مند اور  فٹ ورک فورس بنانے میں  تعاون دیں گے۔

 

************

ش ح۔س ک  ۔ م  ص

 (U: 6507)

                         



(Release ID: 1834198) Visitor Counter : 104


Read this release in: English , Hindi , Punjabi