بھارت کا مسابقتی کمیشن

سی سی آئی نے بی سی ایشیا انویسمنٹس ایکس لمٹیڈ کے ذریعے  آئی آئی ایف ایل  ویلتھ مینجمنٹ لمیٹڈ کے 24.98فیصد شیئر ہولڈنگ کے حصول کی منظوری دی

Posted On: 14 JUN 2022 6:13PM by PIB Delhi

مسابقتی کمیشن آف انڈیا (سی سی آئی)  نے بی سی ایشیا انویسمنٹس ایکس لمٹیڈ  کے ذریعے ٓئی آئی ایف ایل  ویلتھ منجمنٹ  لمٹڈی کے 24.98فیصد شئرھ ہولڈنگ کے حصول کی منظوری  دی ۔

بی سی ایشیا ( حاصل کنندہ ) ایک  سرمایہ کاری ہولڈنگ کمپنی ہے جسے ماریشس کے قوانین کے تحت شامل کیا گیا ہے، اور اس کا مقصد طویل مدتی سرمایہ کاری کرنا ہے۔ بی سی ایشیا کو (اے) بائن کیپٹل انویسٹرس، ایل ایل سی (بائن پرائیویٹ  اکویٹی)، (بی) بائن کیپٹل کریڈیٹ ممبر ایل ایل سی اور بائن کیپٹل ممبرII (ایک ساتھ  بائن کریڈیٹ ) اور کناڈین  پنشن پلانٹ  انویسمنٹ بورڈ (سی پی یپ  آئی بی)  کے زیر کنٹرول  فنڈ زاور وسائل  کے ذریعہ بالواسطہ طور پر طور پر چلایا جاتا ہے۔

بائن پرائیویٹ اکویٹی ایک نجی ایکویٹی سرمایہ کاری فرم ہے جو اپنے فنڈز کے مختلف اداروں  کے ذریعے انفارمیشن ٹیکنالوجی، صحت کی دیکھ بھال، خوردہ اور صارفین کی مصنوعات، مواصلات، مالیاتی اور صنعتی/مینوفیکچرنگ سمیت کئی صنعتوں کی کمپنیوں میں سرمایہ کاری کرتی ہے۔

بائن کریڈٹ ایک معروف عالمی کریڈٹ اسپیشلسٹ ہے جو سرمائے کے مکمل  ڈھانچے میں سرمایہ کاری کرتا ہے اور کریڈٹ کی حکمت عملیوں کے تمام شعبوں میں سرمایہ کاری کرتا ہے،  جس میں رعایتی قرضے، زیادہ  منافع  والے بانڈز، ڈوبے ہوئے قرض، نجی قرضے،  منظم  مصنوعات، غیر فعال قرضے اور ایکوئٹی۔

سی پی پی آئی بی ایک پیشہ ور سرمایہ کاری کا انتظام کرنے والا ادارہ ہے جو کینیڈا پنشن پلان فنڈ(سی پی پی فنڈ) کے ذریعے اس میں منتقل کیے گئے فنڈز کی سرمایہ کاری کرتا ہے جن کی سی پی پی فنڈ کو اپنے مختلف شراکت داروں اور مستفید کنندگان کی جانب سے موجودہ فوائد کی ادائیگی کے لیے ضرورت نہیں ہے۔ اثاثوں کا متنوع پورٹ فولیو بنانے کے لیے، سی پی پی آئی بی پبلک ایکویٹی، پرائیویٹ ایکویٹی، رئیل اسٹیٹ، بنیادی ڈھانچہ اور مقررہ آمدنی کے آلات میں سرمایہ کاری کرتا ہے۔

 آئی آئی ایف ایل  ویلتھ مینجمنٹ لمیٹڈ (ہدف) ہندوستان میں دولت کے بندوبست  کی ایک نجی فرم ہے۔ آئی آئی ایف ایل ،ڈبلیو ایم اعلیٰ مالیت اور انتہائی اعلیٰ مالیت کے حامل افراد، متمول خاندانوں،  گھریلو دفاتر اور ادارہ جاتی کلائنٹس کے لیے موزوں دولت کے انتظام کے حل کی ایک جامع رینج کے ذریعے انتہائی خصوصی اور جدید ترین ضروریات کو پورا کرتا ہے۔

مجوزہ مجموعہ میں  بی سی ایشیا (مجوزہ امتزاج) کے ذریعے آئی آئی ایف ایل ڈبلیو ایم کے 24.98فیصد شیئر ہولڈنگ کا حصول شامل ہے۔

سی سی آئی کا تفصیلی حکم  بعد میں آئے گا ۔

*************

ش ح س ب ۔ ر‍‌ض

U. No.6511

 



(Release ID: 1834168) Visitor Counter : 96


Read this release in: English , Hindi