بھارت کا مسابقتی کمیشن
azadi ka amrit mahotsav

سی سی آئی نے ایئر انڈیا کے ذریعے ایئر ایشیا انڈیا میں پوری شیئر ہولڈنگ کی حصولیابی کو منظوری دے دی

Posted On: 14 JUN 2022 6:14PM by PIB Delhi

مسابقتی کمیشن آف انڈیا (سی سی آئی) نے ایئر انڈیا کے ذریعے ایئر ایشیا انڈیا میں پوری شیئر ہولڈنگ کے حصول کو منظوری دی ہے۔

مجوزہ مجموعہ  ٹی ایس پی ایل  کی بالواسطہ مکمل ملکیت والی ذیلی کمپنی ایئر انڈیا لمٹیڈ(اے آئی ایل)  کے ذریعے ایئر ایشیا(انڈیا پرائیویٹ لمٹیڈ(ایئر ایشیا انڈیا) کے پورے ایکویٹی شیئر کیپٹل کے حصول کا  پروگرام رکھتا ہے۔ اس وقت، ٹی ایس پی ایل  کے پاس ایئر ایشیا انڈیا کے  مساوی سرمائے حصص کا 83.67فیصد حصہ ہے۔

اے آئی ایل، اپنی مکمل ملکیت والی ذیلی کمپنی ایئر انڈیا ایکسپریس لمٹیڈ (اے آئی ایکس ایل)، کے ساتھ، بنیادی طور پر(a) گھریلو طے شدہ ہوائی مسافروں کی نقل و حمل کی خدمت، (b) بین الاقوامی طے شدہ ہوائی مسافروں کی نقل و حمل سروس، (c) فضائی بھارت میں کارگو ٹرانسپورٹ سروسز، اور (d) بھارت میں چارٹر فلائٹ سروسز فراہم کرنے کے کاروبار میں مصروف ہے

 ایئر ایشیا  انڈیا ،  ٹی ایس پی ایل  اور ایئر انڈیا انویسٹمنٹ لمٹیڈ (اے اے آئی ایل ) کے درمیان ایک مشترکہ منصوبہ ہے جس میں ٹی ایس پی ایل   کے پاس اس وقت 83.67فیصد اور اے اے آئی ایل کے پاس 16.33فیصد حصص داری ہے۔ ایئر ایشیا انڈیا برانڈ نام ‘‘ ایئر ایشیا’’  کے تحت کام کرتا ہے۔ یہ مندرجہ ذیل خدمات فراہم کرنے کے کاروبار میں مصروف ہے: (a) گھریلو طے شدہ ہوائی مسافروں کی نقل و حمل کی خدمت، (b) ہوائی کارگو ٹرانسپورٹ خدمات، اور (c) ہندوستان میں چارٹر پرواز کی خدمات۔ ایئر ایشیا انڈیا  بین الاقوامی راستوں پر طے شدہ ہوائی مسافروں کی نقل و حمل کی خدمات فراہم نہیں کرتا ہے۔

سی سی آئی کا تفصیلی حکم بعد میں آئے گا۔

*************

 

ش ح ۔س ب۔ ر‍‌ض

U. No.6510

 


(Release ID: 1834143) Visitor Counter : 174


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Telugu