زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

ڈیڑھ سال میں 10 لاکھ لوگوں کو نوکری دینے کا وزیر اعظم کا فیصلہ تاریخی – جناب تومر

Posted On: 14 JUN 2022 6:17PM by PIB Delhi

زراعت اور کسانوں کی فلاح و بہبود کے مرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ تومر نے کہا ہے کہ اگلے ڈیڑھ سال میں حکومت ہند کے ذریعے مشن موڈ میں 10 لاکھ لوگوں کی تقرری کرنے کا وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا فیصلہ ملک میں تاریخی اور خاص کر نوجوانوں کے لیے کافی فائدہ مند ہے، جو ان میں جوش و امنگ بھرے گا۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے سبھی محکموں اور وزارتوں میں انسانی وسائل کی حالت کا جائزہ  لیا ہے اور انہوں نے یہ ہدایت دی ہے کہ اگلے ڈیڑھ سال میں حکومت کے ذریعے مشن موڈ میں 10 لاکھ لوگوں کی تقرری کی جائے۔

جناب تومر نے وزیر اعظم کا تہ دل سے احسان مانتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم کی ہدایت کی تعمیل میں زراعت اور کسانوں کی فلاح و بہبود کی وزارت کے تحت سبھی خالی عہدوں کو جلد از جلد بھرنے کے احکامات دیے گئے ہیں۔

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 6492



(Release ID: 1833997) Visitor Counter : 158


Read this release in: English , Hindi , Manipuri