وزارت دفاع
اصلاحات میں تبدیلی کے تحت ، کابینہ نے مسلح افواج میں نوجوانوں کی بھرتی کے لیے ’اگنی پت‘ اسکیم کو منظوری دی
اگنیوروں کا متعلقہ سروس ایکٹ کے تحت چار سال کے لیے اندراج کیا جائے گا
جوکھم اور سخت محنت بھتے کے ساتھ پرکشش ماہانہ پیکیج جیسا کہ تینوں خدمات میں نافذالعمل ہے
چار سال کی مدت پوری ہونے پر اگنیوروں کو ایک مرتبہ 'سیوا ندھی' پیکج ادا کیا جائے گا
اس سال 46,000 اگنیور بھرتی کیے جائیں گے
مسلح افواج کو مستقبل کے چیلنجوں کا سامنا کرنے کے لیے زیادہ نوجوان، چاق و چوبند اور متنوع پروفائل والا ہونا چاہیے
Posted On:
14 JUN 2022 1:12PM by PIB Delhi
مرکزی کابینہ نے آج بھارت کے نوجوانوں کے لیے مسلح افواج میں خدمات انجام دینے کے لیے ایک پرکشش بھرتی اسکیم کو منظوری دے دی ہے۔ مذکورہ اسکیم کا نام اگنی پت ہے اور اس اسکیم کے تحت منتخب نوجوانوں کو اگنیور کے نام سے جانا جائے گا۔ اگنی پتھ کے تحت محب وطن اور حوصلہ مند نوجوانوں کو چار سال کی مدت کے لیے مسلح افواج میں خدمات انجام دینے کی اجازت ہوگی۔
اگنی پتھ اسکیم کو مسلح افواج کے نوجوان پروفائل کو فعال بنانے کے لیےترتیب دیا گیا ہے۔ یہ معاشرے کے ان نوجوانوں کو اپنی طرف متوجہ کرنے کا موقع فراہم کرے گا جو یونیفارم پہننے کے خواہشمند ہیں اور جو عصری تکنیکی رجحانات سے زیادہ ہم آہنگ ہیں اور معاشرے میں ہنر مند، نظم و ضبط اور حوصلہ افزا افرادی قوت کو واپس لا سکتے ہیں۔ جہاں تک مسلح افواج کا تعلق ہے، یہ مسلح افواج کے نوجوان پروفائل میں اضافہ کرے گا اور 'جوش' اور 'جزبہ' کی وہ نئی توانائی فراہم کرے گا جو ایک ہی وقت میں زیادہ ٹیک سیوی مسلح افواج کی سمت تبدیلی کا پیش خیمہ ہوگا۔ جوکہ وقت کی ضرورت ہے۔ ایسا تصور کیا جاتا ہے کہ اس اسکیم کے نفاذ سے بھارتی مسلح افواج کی اوسط عمر تقریباً 4-5 سال تک کم ہوجائے گی۔ خود نظم و ضبط، مستعدی اور توجہ کی گہرائی سے سمجھنے والے انتہائی حوصلہ مند نوجوانوں کی شمولیت سے ملک کو بے پناہ فائدہ ہو گا جو مناسب طور پر ہنر مند ہوں گے اور دوسرے شعبوں میں اپنا کردار ادا کریں گے۔ قوم، معاشرے اور ملک کے نوجوانوں کے لیے ایک مختصر فوجی خدمت کے ثمرات بہت زیادہ ہیں۔ ان میں حب الوطنی کا جذبہ، ٹیم ورک، جسمانی تندرستی میں اضافہ، ملک کے لیے پختہ وفاداری اور بیرونی خطرات، اندرونی خطرات اور قدرتی آفات کے وقت قومی سلامتی کو فروغ دینے کے لیے تربیت یافتہ اہلکاروں کی دستیابی شامل ہے۔
حکومت کی طرف سے ان تینوں خدمات کی انسانی وسائل کی پالیسی میں ایک نئے دور کا آغاز کرنے کے لیے انہیں متعارف کرایا جانا ایک بڑی دفاعی پالیسی اصلاحات کا حصہ ہے۔ مذکورہ پالیسی، جو فوری طور پر نافذ ہوگئی ہے،اس کے بعد تینوں خدمات میں نام درج کرانے کے تمام تر معاملات اس کے تحت کئے جائیں گے۔
اگنیوروں کے لیے فوائد
اگنیوروں کو ایک پرکشش حسب ضرورت ماہانہ پیکج کے ساتھ جوکھم اور سخت محنت بھتہ دیا جائے گا جیسا کہ تینوں خدمات میں نافذالعمل ہے۔ چار سال کی مدت مکمل ہونے پر، اگنیوروں کو ایک بار کا 'سیوا ندھی' پیکج دیا جائے گا جس میں ان کا حصہ شامل ہوگا جس میں اس پر جمع شدہ سود اور حکومت کی طرف سے ان کی حصہ داری کی جمع شدہ رقم کے برابر حصہ شامل ہوگا جس میں سود بھی شامل ہے جیسا کہ ذیل بتایا گیا ہے:
سال
|
ماہانہ پیکج (ماہانہ)
|
یک مشت (70 فیصد)
|
اگنیور کارپس فنڈ میں تعاون( 30 فیصد)
|
بھارتی حکومت کی طرف سے کارپس فنڈ میں تعاون
|
تمام اعداد و شمار روپے میں (ماہانہ تعاون)
|
پہلا سال
|
30000
|
21000
|
9000
|
9000
|
دوسرا سال
|
33000
|
23100
|
9900
|
9900
|
تیسرا سال
|
36500
|
25580
|
10950
|
10950
|
چوتھا سال
|
40000
|
28000
|
12000
|
12000
|
اگنیور کارپس فنڈ میں چار سال کے بعد کل شراکت
|
Rs 5.02 Lakh
|
Rs 5.02 Lakh
|
4 سال کے بعد اخراج
|
11.71 لاکھ روپے کا سیواندھی پیکیج
(بشمول، قابل اطلاق شرح سود کے مطابق مذکورہ رقم پر جمع ہونے والا سود بھی ادا کیا جائے گا)
|
’سیوا ندھی‘انکم ٹیکس سے مستثنیٰ ہوگا۔ گریجویٹی اور پنشن فوائد کا کوئی استحقاق نہیں ہوگا۔ اگنیوروں کو بھارتی مسلح افواج میں ان کی مصروفیت کی مدت کے لیے 48 لاکھ روپے کا نان کنٹریبیوٹری لائف انشورنس کور فراہم کیا جائے گا۔
ملک کی خدمت کے اس عرصے کے دوران، اگنیوروں کو مختلف فوجی مہارتیں اور تجربہ، نظم و ضبط، جسمانی طور پر چاق وچوبند ہونے، قائدانہ خصوصیات، ہمت اور حب الوطنی سے کے جذبے سے آراستہ کیا جائے گا۔ چار سال کے اس دور کے بعد، اگنیوروں کو سول سوسائٹی میں شامل کیا جائے گا جہاں وہ قوم کی تعمیر کے عمل میں اپنا زیادہ کردار ادا کر سکتے ہیں۔ ہر اگنیور کی حاصل کردہ مہارتوں کو تسلیم کرنے کے صلہ میں ایک سرٹیفکیٹ دیا جائے گا اور اسے اس کے علمی استعداد پر مشتمل شخصی خاکہ کا حصہ بنایا جائے گا۔ اگنیور، اپنی مدت کے ابتدائی چار سالہ دور کے مکمل ہونے پر بالغ اور خود نظم و ضبط کے احساس کے ساتھ خود کو پیشہ ورانہ اور ذاتی طور پر بھی بہتر انداز میں ڈھالیں گے۔ اگنیور کے دور اقتدار کے بعد سول سماج میں ان کی ترقی کے لیے جو راہیں کھلیں گی وہ یقیناً قوم کی تعمیر میں نہایت مددگار ثابت ہوں گی۔ مزید یہ کہ، تقریباً 11.71 لاکھ روپے کی 'سیوا ندھی' اگنیور کو مالی دباؤ کے بغیر اپنے مستقبل کے خوابوں کو پورا کرنے میں مدد ملےگی، جو کہ عام طور پر معاشرے کے مالی طور پر محروم طبقے کے نوجوانوں کے لیے ہوتی ہے۔
مسلح افواج میں باقاعدہ کیڈر کے طور پر اندراج کے لیے منتخب کیے گئے افراد کو کم از کم مزید 15 سال کی کے لیے خدمات انجام دینے کی ضرورت ہوگی اور انہیں بھارتی فوج میں جونیئر کمیشنڈ آفیسرز/دیگر رینک کی سروس کی موجودہ شرائط و ضوابط کے تحت عہدے پر فائز کیا جائے گا۔ جن کی جیسا کہ بھارتی بحریہ اور بھارتی فضائیہ میں ان کے مساوی اور بھارتی فضائیہ میں اندراج شدہ غیر لڑاکا کے برابر، وقتاً فوقتاً ترمیم کی جاتی ہے۔
مذکورہ اسکیم مسلح افواج میں نوجوان اور تجربہ کار اہلکاروں کے درمیان بہترین توازن کو یقینی بنا کر بہت زیادہ نوجوان اور تکنیکی طور پر ماہر جنگی قوت کا باعث بنے گی۔
فوائد
- مسلح افواج کی بھرتی کی پالیسی میں تبدیلی لانے والی اصلاحات۔
- نوجوانوں کے لیے ملک کی خدمت کرنے اور قوم کی تعمیر میں رول ادا کرنے کا منفرد موقع۔
- مسلح افواج کا پروفائل نوجوان اور متحرک ہونا۔
- اگنیوروں کے لیے پرکشش مالی پیکیج۔
- اگنیور وں کے لیے بہترین اداروں میں تربیت حاصل کرنے اور اپنی صلاحیتوں اور قابلیت میں اضافہ کرنے کا موقع۔
- سول سوسائٹی میں فوجی اخلاقیات کے ساتھ نظم و ضبط اور ہنر مند نوجوانوں کی دستیابی۔
- معاشرے کے دھارے میں واپس آنے والوں کے لیے دوبارہ روزگار حاصل کرنے کے مناسب مواقع جو نوجوانوں کے لیے مثالی کردار بن کر ابھر سکتے ہیں۔
شرائط و ضوابط
اگنی پتھ اسکیم کے تحت، اگنیوروں کو متعلقہ سروس ایکٹ کے تحت چار سال کی مدت کے لیے افواج میں بھرتی کیا جائے گا۔ وہ مسلح افواج میں ایک الگ رینک حاصل کریں گے، جو کسی بھی دوسرے موجودہ رینک سے مختلف ہوگی۔ چار سال کی سروس کے مکمل ہونے پر ، تنظیمی تقاضوں اور مسلح افواج کی طرف سے وقتاً فوقتاً جاری کردہ پالیسیوں کی بنیاد پر، اگنیوروں کو مسلح افواج میں مستقل اندراج کے لیے درخواست دینے کا موقع فراہم کیا جائے گا۔ ان درخواستوں پر ان کی چار سالہ مدت کار کے دوران کارکردگی سمیت مرکوز طریقے کی بنیاد پر غور کیا جائے گا اور اگنیور کے ہر مخصوص بیچ میں سے 25فیصد تک کا مسلح افواج کے باقاعدہ کیڈرس میں اندراج کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں تفصیلی رہنما خطوط علیحدہ سے جاری کیے جائیں گے۔ انتخاب مسلح افواج کے خصوصی دائرہ اختیار میں ہوگا۔ اس سال 46,000 اگنیور بھرتی کیے جائیں گے۔
تینوں خدمات کے لیے آن لائن سنٹرلائزڈ سسٹم کے ذریعے اندراج کیا جائے گا جس میں تسلیم شدہ تکنیکی اداروں جیسے صنعتی تربیتی ادارے اور نیشنل اسکلز کوالیفیکیشن فریم ورک، اور دیگر کے ساتھ خصوصی ریلیوں اور کیمپس انٹرویوز ہوں گے۔ اس میں اندراج 'آل انڈیا آل کلاس' کی بنیاد پر ہوگا اور اہل افراد کی عمر 17.5 سے 21 سال کے درمیان ہونی چاہئے۔ یہ اگنیور مسلح افواج میں اندراج کے لیے طے کردہ طبی اہلیت کی شرائط کو پورا کریں گے جو کہ متعلقہ زمروں/کاروبار پر نافذ ہوتی ہیں۔ اگنیور کے لیے تعلیمی قابلیت مختلف زمروں میں اندراج کے لیے رائج رہے گی۔ {مثال کے طور جنرل ڈیوٹی (جی ڈی) سپاہی کے لئے تعلیمی لیاقت 10 ویں کلاس ہے)۔
************
ش ح۔ش ر ۔ م ص
(U: 6469)
(Release ID: 1833777)
Visitor Counter : 487